Paramedical Association Buner

Paramedical Association Buner Health Department Buner

26/04/2026
04/04/2026

*بونیر میں پیرامیڈکس کا اعلان، 6 اپریل کو ایمرجنسی کے علاوہ تمام ڈائیگناسٹک سروسز کا بائیکاٹ، صوبائی حکومت پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور ہسپتال عملے کے حقوق سلب کرنے کا الزام، مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج مزید شدت اختیار کریگی۔*

بونیر میں صحت کے شعبے سے وابستہ عملے نے صوبائی حکومت کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے 6 اپریل بروز پیر کو ایمرجنسی کے علاوہ تمام ڈائیگناسٹک سروسز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بونیر اور ڈی ایچ او سائیڈکے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، جسکی صدارت ظفر علی نے کی۔ اجلاس میں سنگل پوائنٹ ایجنڈے کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے ڈائیگناسٹک سروسز میں ہسپتال عملے کی شیئرز بند کرنے کے اقدام پر تفصیلی بحث کی گئی۔ شرکاء نے اس فیصلے کو نہ صرف غیر منصفانہ بلکہ صحت کے نظام کو مفلوج کرنے کے مترادف قرار دیا۔ اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ بونیر پیرامیڈکس ایسوسی ایشن اپنے صوبائی قیادت کے فیصلے کے تناظر میں مکمل بائیکاٹ کریگی، جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا۔
اجلاس میں اس امر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ 25 فروری کو پشاور ہائی کورٹ نے پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کے حق میں واضح فیصلہ دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت جاری کی تھی کہ ہسپتال عملے کو ڈائیگناسٹک سروسز کے شیئرز فوری طور پر بحال کئے جائیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی بجائے تاخیری حربے اور ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے جو نہ صرف قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ سرکاری ملازمین کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے۔ پیرامیڈکس رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت کا یہ ظالمانہ اقدام صحت کے شعبے میں پہلے سے موجود مسائل کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ڈائیگناسٹک سروسز میں عملے کے شیئرز کی بندش سے نہ صرف ملازمین کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ہسپتالوں کی کارکردگی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جسکا براہ راست نقصان غریب مریضوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظرثانی نہ کی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائیگا جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ اجلاس میں بونیر پیرامیڈکس ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائیگناسٹک سروسز میں ہسپتال عملے کے شیئرز بحال کئے جائیں بصورت دیگر بائیکاٹ کو سخت احتجاجی تحریک میں تبدیل کیا جائیگا۔
ظفر علی صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع بونیر بمع کابینہ

Address

Bunerwal
10500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paramedical Association Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Paramedical Association Buner:

Shortcuts

Share