Digital Media Cell Mandanr

Digital Media Cell Mandanr Digital Media Cell Mandanr Buner Officel

06/09/2026

معذور چرواہے کیلئے 35 بکریاں خرید کر نئی تاریخ رقم


06/09/2026

ضلع بونیر، تیڑہ میں ایک محنت کش شخص کی زندگی بھر کی جمع پونجی 35 بکریاں تھیں، جو آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

جمعیت علماء اسلام کی جانب سے متاثرہ شخص کی تمام 35 بکریاں خرید کر اسے دوبارہ فراہم کی گئی ہیں، تاکہ اس کی زندگی کا پہیہ دوبارہ چل سکے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔

M***i Fazli Ghafoor

05/09/2026

#تازہ۔ترین
"قسم کہاں رکھی ہے کہ اقتدار ہمارے قبضے میں ہوگا۔"
— مولانا فضل الرحمن کا ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید 🔥⚡

انوکھا اقدام: انسانی خدمت کی نئی تاریخ رقم
05/09/2026

انوکھا اقدام: انسانی خدمت کی نئی تاریخ رقم

05/09/2026

آج جمعیت علماء اسلام ویلج کونسل نگرئی امازئی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں غمی و خوشی کے معاملات، نظریاتی ساتھیوں کی بعض کوتاہیوں، تنظیمی امور، تھانہ سے متعلق معاملات اور جماعتی نظم و ضبط کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر باہمی مشاورت کے ذریعے آئندہ کے لیے بہتر لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔
اجلاس کی زیرِ صدارت امیر جمعیت علماء اسلام ویلج کونسل نگرئی امازئی مولانا تاثیر اللہ المحمودی صاحب جبکہ جنرل سیکرٹری جناب حامد اللہ صاحب نے بھی خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔
بمقام: محترم جناب عنایت الرحمن استاد صاحب کا حجرہ
اللّٰہ تعالیٰ جمعیت علماء اسلام کو مزید اتحاد، نظم و استقامت عطاء فرمائے اور تمام ذمہ داران و کارکنان کو دین و جماعت کی خدمت اخلاص کے ساتھ کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین 🤲

04/09/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع بونیر کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کا اہم ماہانہ اجلاس ضلعی کوارڈینیٹر رضاحسین نعمانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع بونیر کے مختلف تحصیلوں کے ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹرز نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر میں ڈیجیٹل میڈیا کے کام کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے اہم فیصلے درج ذیل ہیں:

🔹 ضلع بونیر کی تمام تحصیلوں میں ڈیجیٹل میڈیا کے دورے اور تنظیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ شیڈول مقرر کیا گیا۔

🔹 17 ستمبر کو مردان میں منعقد ہونے والے ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا اور تشہیری مہم میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

🔹 ضلع بونیر کے ہر ویلج کے ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر کے ساتھ ضلعی ٹیم کے رابطے کو مزید مضبوط بنانے اور بہترین تنظیمی نشستوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

🔹 ستمبر کے مہینے میں ضلع بونیر کے تمام ڈیجیٹل میڈیا سیلز کو مکمل طور پر فعال اور منظم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

🔹 ان شاء اللہ العزیز، اکتوبر میں سرزمینِ بونیر پر ایک عظیم الشان ڈیجیٹل میڈیا کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا۔

🔹 ڈیجیٹل میڈیا کے مختلف شعبہ جات کے لیے الگ الگ ماہر ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جن میں بالخصوص ویڈیو ایڈیٹنگ، گرافکس ڈیزائننگ اور جدید AI ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل میڈیا پر مؤثر اور معیاری کام کرنے والی ٹیم شامل ہوگی۔

🔹 ضلع بونیر میں ایک مضبوط، فعال، باصلاحیت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل میڈیا ٹیم تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے جدید ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جائے گا اور سوشل میڈیا کے میدان میں مزید بہتر، منظم اور معیاری کام کیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ تمام ذمہ داران، کوارڈینیٹرز اور کارکنان کی محنتوں کو قبول فرمائے، انہیں اخلاص کے ساتھ دین و جماعت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کا اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین _



03/09/2026

آج جمعیت علمائے اسلام وی سی ناؤہ گئ کا اہم اجلاس زیر صدارت تحصیل مندنڑ امیر جناب حافظ ماجد حسین صاحب منعقد ہوا، اجلاس میں تحصیل مندنڑ جنرل سیکرٹری مولانا فضل امین صاحب، نائب امیر قاری محمد طاہر اور وی سی زمدار اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔

30/08/2026

امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سکھر پہنچ گئے
کچھ دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے
Maulana Fazl ur Rehman

30/08/2026

Address

Tehsil Mandanr, District Buner
Bunerwal
NAWAGAI

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Media Cell Mandanr posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share