*ایڈووکیٹ غضنفر عباس عرف گجو شاہ نے ڈسٹرکٹ بار لیہ میں میدان مار لیا*
ایڈووکیٹ مرتضی خان ملیانی دوسرے اور ایڈووکیٹ قاسم بن سجاد تنگوانی تیسرے نمبر پر رہے
ایڈوکیٹ غضنفر عباس عرف گجو شاہ نے 459 ایڈووکیٹ مرتضی خان ملیانی نے 269 ووٹ حاصل کئے
جیتے والے امیدوار کے حامیوں کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری
01/11/2025
*پنجاب بار کونسل لیہ سیٹ*
*غیر حتمی غیر سرکاری نتائج۔*
غضنفر عباس عرف گجو شاہ ایڈووکیٹ 1262
مرتضیٰ خان ملیانی بلوچ ایڈووکیٹ 1039
01/11/2025
*اسلام آباد بار کونسل کے لئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حفیظ اللّٰہ یعقوب جیت گئے*
01/11/2025
پنجاب حکومت نے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم کر دی ہے، تاہم یہ پالیسی صرف نئی بھرتیوں پر لاگو ہوگی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبائی خزانے پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
01/11/2025
بورے والا ۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل ڈی ایس پی بورے والا رانا محمد عمران ٹیپو کے ہمراہ شیخ فاضل پہنچ گئے
بورے والا ۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے عرس مبارک خواجہ نور محمد سہو شیخ فاضل پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
بورے والا ۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے عرس مبارک پر آنے والے زائرین کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات فراہم کرنے پر
اطمینان کا اظہار کیا
01/11/2025
پنجاب بار الیکشن کون بنے گا مقدر کا سکندر جیت کس کے نصیب میں؟ فیصلہ آج اب سے کچھ دیر بعد پنجاب بار کے تگڑے مقابلے کا دنگل سجنے کو تیار
01/11/2025
پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، نوٹیفیکیشن
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، نوٹیفیکیشن
31/10/2025
*وفاقی حکومت نے محمد امین خان لودھی کو 5 سال کے لئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نامزد کردیا*
31/10/2025
*پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے بڑی خوشخبری،*
288 سب انسپکٹروں کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس 10 نومبر کو ہوگا، ترجمان پنجاب پولیس
31/10/2025
*بورےوالا. نواحی گاؤں 259 ای بی میں ہوئے سانحہ کا ڈراپ سین ہو گیا.*
*بھٹہ مالک نے تلخ کلامی پر دھکا دے کر نوجوان کو جلا ڈالا*
*مقتول علی حسن کی بھٹہ مالک سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر ارشاد سکنہ 259 ای بی نے اپنے بھتیجے ساجد کو کہا کہ علی حسن کو آگ میں دھکا دے دو جس پر ساجد نے عمل کرتے ہوئے علی حسن کو آگ کی بھٹی میں دھکا دے دیا.*
*جس کے نتیجہ میں علی حسن جھلس کر کوئلہ بن گیا.*
*تھانہ صدر پولیس نے علی حسن کے بھائی کے انکشافات پر کارروائی شروع کر دی ہے.*
31/10/2025
پنجاب میں زمین پر قبضے کے مقدمات کا فیصلہ اب 90 دن میں ہوگا، آرڈیننس منظور۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ اینڈ موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔ آرڈیننس کے مطابق 30 دن کے اندر ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا اور ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مشن ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر پہنچانا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر بھی گفتگو ہوئی۔
31/10/2025
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم۔
پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔
پنجاب حکومت نے چار ہفتوں کی مہلت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے حد بندی رولز کی تیاری کے لیے مزید اڑھائی ماہ کا وقت مانگا ہے۔
حکومت پنجاب نے جنوری 2026ء تک حد بندی رولز کی تکمیل کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی ہے۔
چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے، اس لیے حد بندی رولز چار ہفتوں میں مکمل نہیں کیے جا سکتے
Be the first to know and let us send you an email when PNA News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.