Battle Scope Pk

Battle Scope Pk ہم آپ کو دنیا بھر کی جنگی خبریں، تازہ اپڈیٹس اور تجزیہ اردو میں فراہم کرتے ہیں۔

معاہدہ نہ ہو سکا، مگر......امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے طویل اور اہم مذاکرات کسی ٹھوس نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے ہ...
12/04/2026

معاہدہ نہ ہو سکا، مگر......
امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے طویل اور اہم مذاکرات کسی ٹھوس نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ تاہم دونوں جانب سے اشارے مل رہے ہیں کہ بات چیت کا سلسلہ اور سفارتکاری کا دورازہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ ہمارا وفد بغیر کسی معاہدے کے امریکہ واپس جا رہا ہے، جبکہ ایرانی مؤقف اس کے برعکس مذاکرات کے تسلسل کی طرف اشارہ دے رہا ہے۔
صبح چھ بجے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے بتایا کہ تقریباً 21 گھنٹے جاری رہنے والی اس نشست میں کئی اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، مگر کوئی ایسا اتفاقِ رائے پیدا نہ ہو سکا جو دونوں فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ ان کے مطابق امریکہ کی بنیادی ترجیح یہ تھی کہ ایران واضح اور طویل المدتی یقین دہانی کرائے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، لیکن اب تک ایسی کوئی ضمانت سامنے نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیم نے مذاکرات میں غیر معمولی لچک اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی شرائط کے ساتھ ساتھ ممکنہ رعایتوں کی حدود بھی واضح کر دیں، تاہم ایران نے ان شرائط کو قبول کرنے سے گریز کیا۔ جے ڈی وینس کے بقول، “ہم نے پوری دیانت داری سے کوشش کی، مگر پیش رفت ممکن نہ ہو سکی۔” انہوں نے معاہدہ نہ ہونے کو امریکیوں سے زیادہ ایرانیوں کے لیے بری خبر قرار دیا۔
جبکہ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بھی معاہدے کے بغیر مذاکرات ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ناکامی کا سبب امریکی ہٹ دھرمی ہے۔
اہم بات یہ رہی کہ امریکی نائب صدر نے پاکستان کے کردار کو کھلے الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں کسی بھی کمی یا ناکامی کا تعلق میزبان ملک سے نہیں، بلکہ پاکستان نے دونوں فریقین کو قریب لانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات ختم نہیں ہوئے بلکہ ایک عارضی وقفہ لیا گیا ہے اور بات چیت کا عمل دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ اس طرح ایک ہی صورتحال کو دونوں فریق مختلف زاویوں سے پیش کر رہے ہیں، امریکہ اسے ایک ناکام دور قرار دے رہا ہے، جبکہ ایران اسے جاری عمل کا حصہ سمجھ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں چند بنیادی نکات پر شدید اختلافات برقرار رہے، جن میں ایران کا جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی، اور خطے میں ایران کا کردار شامل ہیں۔ تاہم امریکی توجہ خاص طور پر جوہری معاملے پر مرکوز رہی، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا مرکزی جزو ہے۔
یہ مذاکرات ایک اور حوالے سے بھی غیر معمولی تھے، کیونکہ تقریباً نصف صدی بعد امریکہ اور ایران کے نمائندے براہ راست ایک ہی میز پر بیٹھے۔ اس عمل نے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان موجود خلیج کو کسی حد تک کم کیا بلکہ مستقبل کے لیے سفارتی امکانات بھی روشن کیے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ فوری طور پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا، لیکن اس طویل نشست نے دونوں جانب کی حدود اور ترجیحات کو واضح کر دیا ہے، جو آئندہ بات چیت کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔ اب سب سے اہم پہلو جنگ بندی ہے، جو 22 اپریل تک برقرار ہے۔ اگر اس عرصے میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔
صورتحال یہ ہے کہ بظاہر مذاکرات کا ایک دور ختم ہو چکا ہے، مگر سفارتی دروازے بند نہیں ہوئے۔ سفارتکاری میں الفاظ کی اہمیت مسلم ہے۔ امریکہ “ابھی تک” کے الفاظ استعمال کر رہا ہے اور ایران “وقفے” کی بات کر رہا ہے اور انہی الفاظ کے درمیان مستقبل کی ممکنہ پیش رفت چھپی ہوئی ہے۔(الجزیرہ)

برطانوی نشریاتی اداے بی بی سی کے مطابق اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے او...
11/04/2026

برطانوی نشریاتی اداے بی بی سی کے مطابق اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے اور یہ بات بلاواسطہ طور پر ہو رہی ہے۔
حکام کے مطابق یہ ایک سہ فریقی مذاکرات ہیں اور اس بات چیت میں پاکستانی حکام بھی موجود.


11/04/2026

میڈی ٹرینین مین کے مطابق امریکی حکام نے ایرانی ریڈ لائنز تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے

11/04/2026

پاکستانی سفیر کا اعتراف : پاکستانی جنگی طیاروں نے تہران کے فضاؤں سے تین ایرانی طیاروں کو اپنے حصار میں اسلام آباد تک منتقل کیا

ایرانی سورس کا دعویٰ : جنگ بندی کے بعد ایک اعلیٰ پاکستانی فوجی افسر کو ایرانی زیر زمین میزائل بیس کا دورہ کروا کر تصدیق کرایا گیا ئے ایران کے پاس ہزاروں بلاسٹک میزائل اور ہزاروں خودکش ڈرون موجود ہیں جبکہ ڈیڑھ کروڑ شہریوں نے خود کو زمینی جنگ کیلئے والنٹیئر کردیا ہے ۔ اگر مذاکرات سنجیدہ نہ ہوئے تو ایران جنگ کیلئے تیار ہے

#بعد #موجود #میں

11/04/2026

بریکنگ: امریکی حکام کے مطابق ان کی نیوی کے متعدد بحری جہاز آبنائے ہرمز کراس کر چکے ہیں اور ایران کو نہیں پتہ

ایرانی وفد کچھ دیر پہلے جے ایف 17تھنڈر کی حفاظت میں پاکستان پہنچ اب دیکھتے ہیں مذاکرات میں کیا بنتا ہے
10/04/2026

ایرانی وفد کچھ دیر پہلے
جے ایف 17تھنڈر کی حفاظت میں پاکستان پہنچ
اب دیکھتے ہیں مذاکرات میں کیا بنتا ہے

🚨بریکنگ نیوز: نیتن یاہو کے دفتر کا خواجہ آصف کے بیان پر جواب"پاکستان کے وزیر دفاع کا اسرائیل کو ختم کرنے کا بیان حیران ک...
10/04/2026

🚨بریکنگ نیوز: نیتن یاہو کے دفتر کا خواجہ آصف کے بیان پر جواب
"پاکستان کے وزیر دفاع کا اسرائیل کو ختم کرنے کا بیان حیران کن ہے، اور ایسی تقریر کسی بھی حکومت کی طرف سے قبول نہیں کی جا سکتی، خاص طور پر ایسی حکومت کی طرف سے جو امن قائم کرنے میں غیر جانبدار ثالث کا کردار ادا کرنے کا دعوی کرتی ہے"۔

سابق چیئرمن پاکستان کرکٹ بورڈ اور  معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں  پوری دنیا کے میڈیا کو فالو کرتا ہوں آپ ی...
10/04/2026

سابق چیئرمن پاکستان کرکٹ بورڈ اور معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں پوری دنیا کے میڈیا کو فالو کرتا ہوں آپ یقین کرئے کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میچ فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل ہوتا ہے جس کو پوری دنیا کامیڈیا کورکررہاہوتا ہے اس پر تبصرے ہوتے ہے لیکن گزشتہ تین دنوں سے میں دیکھ رہاہوں فٹ بال ورلڈ فائنل سے زیادہ پاکستان کانام پوری دنیا کی میڈیا میں گونج رہا ہے بلاشبہ یہ ایک بہت بڑا دن ہے پاکستان کیلئے یہ کہیں فٹ بال ورلڈ کپ سے بڑی کامیابی ہے پاکستان کی پاکستان خطے میں ایک زمہ دار ملک کے طور پر سامنے آیا ہے اور دنیا میں بھارت کے علاوہ ہر ایک ملک پاکستان کو خراج تحسین پیش کررہاہے ہے بلکہ بھارت میں بھی مودی سرکار کے علاوہ عام لوگ پاکستان کی تعریف کررہے ہے پاکستان میں اتنے بڑا مسئلہ کا مذکرات ہونا یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے

Field Marshal Asim Muneer At General Headquarters in Rawalpindi❤️
10/04/2026

Field Marshal Asim Muneer At General Headquarters in Rawalpindi❤️

مذاکرات اپنے منطقی انجام تک پہنچتے ہیں یا نہیں، یہ ایک الگ بحث ہے، لیکن صرف اسلام آباد میں ان مذاکرات کا انعقاد ہی ایک ا...
10/04/2026

مذاکرات اپنے منطقی انجام تک پہنچتے ہیں یا نہیں، یہ ایک الگ بحث ہے، لیکن صرف اسلام آباد میں ان مذاکرات کا انعقاد ہی ایک ایسی بڑی سفارتی کامیابی ہے جس کا ادراک سطحی سوچ رکھنے والے ذہن نہیں کر سکتے۔ے
آنے والے دنوں میں پوری دنیا کی سکرینوں پر صرف اسلام آباد کا نام گونجے گا۔ دنیا بھر کے معتبر میڈیا ہاؤسز اپنے خصوصی نمائندے اسلام آباد بھیج رہے ہیں، جو اس شہر کو عالمی سیاست کا محور بنا دے گا ۔

اسلام آباد امن مذاکرات کے ساتھ ہی بھارت کی وہ تمام تر مہم گنگا و جمنا کے گندے پانیوں کی نذر ہو جائے گی، جس کے لیے اس نے کروڑوں ڈالر خرچ کر کے دنیا بھر میں پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دلوانے کی لابنگ کی تھی ۔

بس اب دیکھتے جائیے کہ ہم نے جو سفارتی آگ لگائی ہے، اس کا دھواں کہاں کہاں سے اٹھتا ہے اور کہاں کہاں اس کی تپش محسوس کی جاتی ہے ۔

10/04/2026

مذاکرات کل ہوں گے جے ڈی وینس امریکہ سے روانہ

Address

Burewala Punjab
Burewala
61010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Battle Scope Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share