City Circle

City Circle Its all about Local News , Literature, knowledge,Culture,Sports, Information Infotainment and entertainment ,

13/09/2026

اسٹوڈیو زعیم رشید میں حمیرا عروج کے ساتھ خوبصورت شام کا انعقاد
The Art of Poetry Recitation
پروگرام میں حماد رزاق چدھڑ , عبد الرؤف چوہدری , ایڈووکیٹ صائم رؤف نے شاعری میں آنے والے نئے چہروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے شعر اور اس کی درست پڑھنت کی اہمیت پر زور دیا شاعری کی محفل میں احسان احسن ، عابد حسین صائم اور زعیم رشید نے اپنا کلام سنا کر داد وصول کی
گگو سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر اور بیت باز حمیرا عروج نے پروگرام انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ادب سے لگاؤ اور چائنہ میں پی ایچ تک کے سفر کا احوال سنایا بعد ازاں منتخب کلام سنا کر اپنی شعلہ بیانی سے محفل کو خوب گرمایا
ابوزر سائل ، محمد مبشر ، محمد مدثر اور صہیب نعمان نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا
# بوریوالا

بورے والا کے لیے ایک اور اعزازبورے والا سے تعلق رکھنے والے نعمان مجید اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تعیناتبورے والا کے لیے ...
11/09/2026

بورے والا کے لیے ایک اور اعزاز
بورے والا سے تعلق رکھنے والے نعمان مجید اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات
بورے والا کے لیے ایک اور اعزاز، بورے والا سے تعلق رکھنے والے نعمان مجید کو ڈیرہ غازی خان میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا۔
نعمان مجید کی اہم انتظامی عہدے پر تعیناتی پر بورے والا کے شہریوں، دوست احباب اور مختلف حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نعمان مجید اپنی صلاحیتوں اور محنت سے نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے اور بورے والا کا نام مزید روشن کریں گے۔
سٹی سرکل نیوز — بورے والا

08/09/2026

خبر غم

بوریوالا کی ماہر تعلیم اور شاعرہ ذنوبیہ میری وفات پا گئی ہیں

بورے والا: عظیم استاد سر عبدالوحید صاحب انتقال کر گئےبورے والا: شہر کے معروف تعلیمی ادارے ایم سی ہائی سکول بورے والا کے ...
07/09/2026

بورے والا: عظیم استاد سر عبدالوحید صاحب انتقال کر گئے
بورے والا: شہر کے معروف تعلیمی ادارے ایم سی ہائی سکول بورے والا کے سابق ڈپٹی ہیڈ ماسٹر اور ہزاروں طلبہ کے شفیق و قابلِ احترام استاد سر عبدالوحید صاحب انتقال کر گئے۔
سر عبدالوحید صاحب ایک بااصول، مخلص اور شفیق استاد کی حیثیت سے طلبہ اور ساتھی اساتذہ میں بے حد عزت و احترام رکھتے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر نے سابق طلبہ، اساتذہ اور اہلِ علاقہ کو سوگوار کر دیا۔
مرحوم کی تعلیمی خدمات اور اپنے شاگردوں کی تربیت کے لیے ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ

04/09/2026

لڈن پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار تفصیل کے مطابق سب انسپکٹرز رب نواز اور لال گل خان نے مختلف کارروائیوں کے دوران ...
04/09/2026

لڈن پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار تفصیل کے مطابق سب انسپکٹرز رب نواز اور لال گل خان نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاپہلی کارروائی میں منشیات فروش ملزم افتخار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1440 گرام چرس برآمد کرلی گئی دوسری کارروائی میں شراب فروش ملزم خان محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 23 لیٹر شراب برآمد کی گئی تیسری کارروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم راشد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد کرلیا گیاایس ایچ او تھانہ لڈن نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی

03/09/2026
02/09/2026

میلسی میں اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن، ایکسرے ٹیکنیشن 50 ہزار رشوت سمیت گرفتار

میلسی: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی کے سرکل آفیسر منصور منیر خان نے خفیہ ٹیم کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی میں کارروائی کرتے ہوئے ایکسرے لیبارٹری کے ٹیکنیشن لیاقت علی کو مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد ہوئے۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Address

Burewala
Burewala
61010

Telephone

+923336996222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Circle posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to City Circle:

Shortcuts

Share