Sohail Jutt

Sohail Jutt My Name Is Sohail Jutt. I Will Upload News, Vlogs, Village Life, Entertainment Videos And Information

صدر یونائیٹڈ پریس کلب میاں سجاد دولتانہ پر شرپسند عناصر شہزاد دولتانہ اور اسکے مسلح ساتھیوں کی طرف سے قاتلانہ حملہ کی بھ...
25/03/2024

صدر یونائیٹڈ پریس کلب میاں سجاد دولتانہ پر شرپسند عناصر شہزاد دولتانہ اور اسکے مسلح ساتھیوں کی طرف سے قاتلانہ حملہ کی بھرپورمزمت کرتے ہیں اور ڈی پی او وہاڑی عیسی خان سکھیرا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے شہر کی پگڑیاں اچھالتے ہوئے بلیک میل کرنیوالے شہزاد دولتانہ اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کیاجائے... منجانب
یونائیٹڈ پریس کلب لڈن

09/01/2024

Focus on Lines♥️😭

Sohail Juttیونائیٹڈ پریس کلب لڈنلڈن() بدنام زمانہ نوسرباز شہزاد دولتانہ کا صحافی محمد سیف اللہ پر حملہ ، پکڑ کر حبس بے ج...
22/11/2023

Sohail Jutt
یونائیٹڈ پریس کلب لڈن
لڈن() بدنام زمانہ نوسرباز شہزاد دولتانہ کا صحافی محمد سیف اللہ پر حملہ ، پکڑ کر حبس بے جا میں رکھتے ہوئے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا ،صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ نوسر باز شہزاد عرف شدی اشتام فروش نے صحافی محمد سیف اللہ کو فوٹو کاپی کی دکان سے پکڑا اور شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اٹھاکر اپنے اشٹام والی دکان پر لے گئے جہاں پر اسے حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور شدید زخمی کردیا حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑا اور لوگوں نے اسکی جان بچائی ، افسوسناک واقعہ پر صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں اور آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی عیسی خان سے فوری طور پر کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ یاد رہے ملزم شہزاد اس سے قبل بھی شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنا چکاہے

22/11/2023

🛍️ بستے کے مزدور پابند سلاسل: چھوٹے بہن بھائیوں کو مدرسے لانے لیجانے والے ان نوجوانوں کی یہ حالت، کیسے سکون ملیگا؟
⏰ کب تک ہم لکیر کے فقیر رہیں گے؟ حکومت طالب علموں کو یا تو خود رسد و رسائل کی سہولت دے ورنہ حکومت کا یہ حکم غیر آئینی تصور کیا جائیگا؟
🚳 موٹر سائیکل کے لائیسینس کے حصول کو سہل اور فراہمی کو سکولوں میں جا جا کر تربیت اور ٹیسٹ لیکر اہل طلبا و طالبات کو بلا معاوضہ جاری کیا جائے۔
🚦 ٹریفک قوانین کو ایلیمنٹری ایجوکیشن میں لازمی نصاب اور پریکٹیکل کی سہولت سے مربوط کیا جائے۔
ڈرائیونگ کیلئے موبائل ٹریننگ اور ٹیسٹنگ یونٹ منظم کیئے جائیں۔
⚖️ اعلی عدلیہ انصاف اور انسانی حقوق کی خاطر نوٹس لے!

🔐 مستقبل کے ان معماروں کو مجرموں کی صف میں کھڑا کرنے کے بجائے سہو لیات دیں۔ میں اپاہج اور دقیانوس معاشرے کا فرد ہونے پر شرمندہ اور لاچار رہوں گا؟



22/11/2023

افسوس افسوس ڈی پی او صاحب ایک نظر تھانہ ٹھینگی پر اور ایس ایچ کے کرتوتوں پر

Sohail Juttیونائیٹڈ پریس کلب لڈنملتان بورڈ غریب طلباء پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا۔نہم ، دہم کی ایڈمشن فیسیں دیگر بورڈ کے مقابلے...
18/11/2023

Sohail Jutt
یونائیٹڈ پریس کلب لڈن
ملتان بورڈ غریب طلباء پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا۔نہم ، دہم کی ایڈمشن فیسیں دیگر بورڈ کے مقابلے میں دو گنا، غریب طلباء کی چیخیں ساتویں آسمان پر پہنچ گئی ، محنتی طلباء کی فیس شیڈول دیکھتے ہی سٹی گم ہو گئی ۔طلباء کا ملتان بورڈ کے خلاف شدید احتجاج ، فیسیں دیگر بورڈ کے برابر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان بورڈ غریب طلباء پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا ہے اور لاہور، بہاولپور و دیگر بورڈ کے مقابلے میں ملتان بورڈ کی نہم دہم کی داخلہ فیسیں دوگنا سے بھی زائد ہیں جو شیڈول دیکھتے ہی غریب طلباء کے پاؤں سے زمین نکل گئی ۔ اور فیسوں کی طویل فہرست سے کئی طلباء اپنا اوسان کھو بیٹھے ہیں ۔ غریب طلباء ایک طرف بہت محنت کرتے ہیں تو دوسری جانب ملتان بورڈ کی فیسیں سنتے ہیں غریب کی ماری عوام کا برا حال ہو جاتا ہے والدین کے پاس روزگار کی کمی کا بھی ملتان بورڈ کو کوئی احساس نہ ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں فیسوں کا طویل شیڈول دیکھ کر طلباء پریشان حال ہو چکے ہیں اور طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان بورڈ کی فیسیں دیگر بورڈ کے برابر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اگر فیسوں کا شیڈول درست نہ کیا گیا تو ڈویژنل لیول پر احتجاج ہمارا

Sohail Juttوہاڑی (یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ای۔لائبریری اور سپورٹس جمنیزیم  کا دورہ...
18/11/2023

Sohail Jutt

وہاڑی (یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ای۔لائبریری اور سپورٹس جمنیزیم کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ای لائبریری میں کانفرنس ہال ،بک ریفرنس سکیشن سمیت مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور ای لائبریری میں رکھی کتابوں کا مطالعہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ ای لائبریری اور سپورٹس جمنیزیم سے استفادہ کرنے والے طالب علموں اور عام شہریوں کی سہولت کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے پینے کا صاف پانی ، انٹرنیٹ سروس ، لائیٹس اور بلڈنگ کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد الجبار ، اے ڈی سی فنانس مظفر خان اور دیگر افسران موجود تھے

Sohail Juttوہاڑی (یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ) ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام محکموں کو الرٹ ...
18/11/2023

Sohail Juttوہاڑی (یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ) ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ روایتی انداز میں کام نہیں چاہیئے محکمے انسداد ڈینگی کیلئے متحرک انداز میں ڈیلیور کریں فیلڈ ٹیموں کی سرگرمیوں کو ویڈیو اور تصویر کے ہمراہ وقت اور تاریخ کے ساتھ ایس او پیز کے مطابق ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کیا جائے اچھی کارکردگی پر انتظامی افسران اور محکموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ خراب کارکردگی پر جواب طلبی ہو گی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ تمام ہاٹ سپاٹس کو باقاعدگی سے کلیئر کیا جائے کسی جگہ لاروا کی افزائش نہیں ہونی چاہیے اگر کسی جگہ لاروا کا شبہ ہو تو فوری سیمپل لے کر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجوائیں کیونکہ لاروا کی افزائش روک کر ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے

Sohail Juttوہاڑی (یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ ) یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہور، وہاڑی کیمپس میں طالب علموں کا عالمی دن منایا ...
18/11/2023

Sohail Jutt

وہاڑی (یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ ) یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہور، وہاڑی کیمپس میں طالب علموں کا عالمی دن منایا گیا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد، انچارج سٹوڈنٹس افیئرز فقیر حسین، ڈاکٹر عمارہ، ڈاکٹر ساجد راؤ، ڈاکٹر حافظ حسن محمود،، ڈاکٹر حافظ غلام مرتضی و دیگر اساتذہ اکرام،طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی پرنسپل کے ہمراہ طلبہ وطالبات نے کیک کاٹا اور دعا کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے اس موقع پر کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد طلباء کے کردار اور ان کی اہمیت اور معیاری تعلیمی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کرنا ہے طلبہ ہر قوم کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، قوموں کا عروج و زوال طلبہ کی تعلیم و تربیت اور تعلیمی نظام کے ساتھ لازم و ملزوم ہے، کیوں کہ یہی طلبہ آگے چل کر ملک کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجو کیشن میں طلبہ و طالبات کو بہتر ین سہولیات کی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اساتذہ کرام اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے طلبہ وطالبات کی تعلیمی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں طلبہ وطالبات تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ ملک کی تعمیر و ترقی اور تشکیل نو میں طالب علموں کا کر دار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس موقع پر انچارج سٹوڈنٹس افیئرز فقیر حسین،ڈاکٹر عمارہ، ڈاکٹر ساجد راؤ، ڈاکٹر حافظ حسن محمود اور ڈاکٹر حافظ غلام مرتضی نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد معاشروں کی ترقی میں طلبہ کی صلاحیتوں اور ان کے کردار کا اعتراف کرناہے طلبہ وطالبات کسی بھی ملک و قوم، معاشر ے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس اہمیت کے پیش نظر طلبہ وطالبات تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مستقبل میں ملک تعمیر و ترقی میں نمایاں کر دار ادا کر سکیں۔

Sohail Juttیونائیٹڈ پریس کلب لڈن
18/11/2023

Sohail Jutt
یونائیٹڈ پریس کلب لڈن

Address

Chak No 485/E. B
Burewala
61010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sohail Jutt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share