it's about Clercks unity...
and cort related Clercks problem's and how we will solved it.
14/11/2023
بہت ڈر لگتا ہے مجھے ان لوگوں سے جو باتوں میں
مٹھاس اور دل میں زہر رکھتے ہیں
24/10/2022
نشان حیدر چوری ھوگیا۔۔۔😢
کیپٹن کرنل شیرخان کے مزار سے صوابی اور سوات کے دورکنی چور گروہ نے نشان حیدر میڈل، جھنڈے بمعہ سٹیل پول، دو عدد، مارخور بیج، UPS سمیت دو عدد بیٹریاں 200 وولٹ، ایک عدد سولر سسٹم، ایک عدد واٹر فلٹر، ایک عدد فیڈسٹل فین جبکہ جاتے جاتےکپٹن کرنل شیرخان کا ذاتی موٹر سائیکل بھی لے کر رات کی تاریکی میں رفو چکر ھوگٸے۔۔۔۔ ایف آئی آر درج
24/10/2022
سکھر: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعد تنظیم کے مطلوب دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد غفار ڈومکی کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے اور اس کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ سکھر میں مقدمات درج ہیں، غفار ڈومکی دہشت گردی، دھماکا خیز مواد رکھنے و دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔
گرفتار دہشت گرد نے اپنے دو ساتھیوں عزیز ڈومکی اور مٹھا خان ڈومکی کے ساتھ مل کر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ دوران تفتیش اس نے آئی ای ڈی بنانے میں مہارت رکھنے کا بھی اعتراف کیا۔
دہشت گرد کے دونوں ساتھی عزیز اور مٹھا خان ڈومکی سینٹرل جیل خیرپور میں قید ہیں۔
24/10/2022
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے، جہاں اُن کی سعودی ہم منصب محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوگی۔میڈیا کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلیے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں اُن کی وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات شیڈول ہے۔شہباز شریف سعودی وزیراعظم کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس وزٹ کے بعد اگلے ماہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
24/10/2022
کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ دو مقامی فریقین کے مابین اراضی کے تنازعے پر پیش آیا۔ریسکیو عملے کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
24/10/2022
روس کی جانب سے یوکرین کے کئی شہروں پر میزائل حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ مقامی حکام نے شہریوں سے فضائی حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے شیلٹرز میں پناہ لینے کی اپیل کی ہے۔اس سلسلے میں ہفتے کے روز ملک بھر میں فضائی حملوں کے خلاف خطرے کے الارم بھی بجنا شروع ہو گئے ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Clerks bar association burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to Clerks bar association burewala: