Burewala migrated Nilibar family store in Ludhiana
My best friend Sonu Nilibar interview on Covid-19 affects on cloth merchants business in East Punjab. Sonu Nilibar is a General Secretary of Punjab Cloth Merchants Association. Sonu Nilibar fami, Punjab in Inda. His famly hails from Burewala before 1947 partition and Burewala News Online was a reason of our renewing cordial ties since 2002 with each other. Sonu family runs a Nilibar bridal and women outfits store at Mall road Ludhiana.Covid-19 related problems are exactly same with people on both sides of border.
Regards
Nadeem Mushtaq Ramay
Editor, Burewala News Online
بورےوالا نیوز آن لائن: تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں کرونا وائرس کا مریض داخل ہوا ہے جو کہ لاہور میں ملازمت کرتا تھا اس نے چند علاماتِ کی بنیاد پر شوکت خانم لیب سے ٹیسٹ کروایا تو اس کا ٹیسٹ پازیٹو نکلا.جس کے بعد اس نے سروسز اسپتال لاہور میں داخلہ کی کوشش کی تو بیڈ نہ مل سکا اور وہ بورےوالا آ گیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر بورےوالا ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق مریض کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے
ہمارے ایک فالوور دوست جناب ظفراقبال کے ننھے صاحبزادے محمد احمد ظفر کا پیغام کہ کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے سب سے زیادہ دعا افطاری کے وقت کریں کیونکہ حضور ﷺ کی حدیث کے مطابق اللہ تعالی روزہ دار کی دعا قبول فرماتا ہے۔
بورے والا: تبلیغی مرکز میں مقیم تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی انتظامیہ نے تینوں افراد کو تبلیغی مرکز میں آئسولیٹ کیا ہوا تھا تینون متاثرہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا ہے متاثرہ افراد میں 52 سالہ یحیی سکنہ نوشہرہ، 52 سالہ جلاور خان سکنہ تنگیر اور 59 سالہ سبحان اللہ سکنہ پشاور شامل ہیں ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی مرکز میں 53 افراد کو آئسولیٹ کرکے مرکز کو قرنطینہ قرار دے دیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے ابتدائی طور پر 10 افراد کے سیمپل کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے ملتان بجھوائے تھے جن میں سے 3 افراد کی رپورٹس پازیٹو نکل آئی ہے اور رات گئے ریسکیو 1122 نے تینوں متاثرہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وہاڑی منتقل کر دیا ہے تبلیغی جماعت کے یہ تمام افراد مقامی نہیں ہیں
بورے والا: کورونا وائرس کے مریضوں کےلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بریگیڈیئر عظیم فاروق نے آج اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب، اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عمران بھٹی اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال، ملک فاروق اعوان بھی موجود تھے محکمہ صحت کی مقامی انتظامیہ نے بریگیڈیئر عظیم فاروق کو ہسپتال میں کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی برگیڈیئر عظیم فاروق نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ان حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کو قومی مشن سمجھ کر ادا کریں ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ممکنہ حد تک میسر طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کورونا ایک خطرناک وائرس ضرور ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک عوام کی طرف سے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنا اور بتائی جانے والے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا ہے ہمیں اس وائرس کا مقابلہ ایک قوم بن کر کرنا ہے جس میں پاک فوج اپنی عوام کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ ہے انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
وہاڑی: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو سلام پیش کرنے کےلئے مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تاجروں اور شہریوں نے ہاتھوں میں سفید پرچم اٹھا کر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو سلام پیش کیا ۔تقریب میں ڈاکٹرز، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے کہا کہ شہری کرونا سے بچاؤ کےلئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں ڈاکٹر فواد قریشی نے کہا کہ ہم کرونا کے خلاف جنگ فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اور ہمارے حوصلے بلند ہیں جبکہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد بھٹی نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ہمارے اصلی ہیروز ہیں۔
بورےوالا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک، پولیس
Tableau on Kashmir Solidarity Day by the students of Divisional Public School Burewala
بورےوالا، گگومنڈی اور گردونواح رات گئے سے ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ہے دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کا عملہ گلیوں اور بازاروں سے کھڑا پانی نکالنے میں مصروف ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ جاری رہ سکتا ہے
بورےوالا: اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب کی زیر نگرانی شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف رات گئے آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران دہلی ملتان روڈ پر قائم ناجائزتجاوزات کی زد میں آنےوالے سائن بورڈ ،کھوکھے اور دیگر سامان کو اٹھا لیا گیا۔ اسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب کے مطابق آپریشن کا عمل مزید تیز کیا جائے گا اور ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی بلا تفریق جاری رہے گی
ضلع وہاڑی کے تمام علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے مزید تفصیلات بتارہے ہیں وہاڑی سے ہمارے نمائندے ندیم مشتاق رامے۔۔۔۔