Attock Media News

Attock Media News This Is Media News Page

21/08/2025

اٹک میڈیانیوزانشااللہ عوامی سروےرپورٹ کےذریعےاٹک کےہرسرکاری محکمےکی
کارکردگی سامنےلائےگاکہ کون سامحکمہ عوام کےدرپیش مسائل
کتنےخوش اسلوبی سےحل کررہاہے

21/08/2025

ملکی معاشی صورتحال اوراٹک کےدرپیش مسائل کےحوالےسےسینئرصحافی
وتجزیہ نگارچیف ایگزیکٹیواٹک میڈیانیوز
ڈاکٹرسہیل احمدخان کی خصوصی گفتگوبروزہفتہ دیکھیےاٹک میڈیانیوزپر

🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!
21/08/2025

🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!

21/08/2025

"آج کا سوال"

کیامیونسپل کمیٹی اٹک شہر و گردونواح کے محلوں کی عوام کےمسائل کوبہترطورپرحل کررہی ہے
کیاآپ میونسپل کمیٹی اٹک کی کاکردگی سےمطمعن ہیں

21/08/2025

ڈپٹی کمشنراٹک اورسی ای اوایجوکیشن کی جانب سے"لرن اینڈ ارن پروگرام"کی پروقارتقریب

21/08/2025

اٹک( ) ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضا کی زیر سر پر ستی ،ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول راولپنڈی ریجن کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ راجہ فیاض الحق نعیم ضلع اٹک کے معصوم اور غریب تھیلسیمیااور ہیمو فیلیا کے بچوں کے لیے بلڈڈونیشن کیمپ بائیس اگست بروز جمعۃ المبارک صبح نو بجے سے ایک بجے تک پیٹرول پولیس چیک پوسٹ اکھوڑی اٹک فتح جنگ روڈپر زیر انتظام ہیومین ویلفیئر تھیلسیمیا سنٹر اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک لگایاجا ئے گا ۔

21/08/2025

اہم اطلاع:

خانپور ڈیم کے شام 06 بجے (1800 بجے) اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔ ضلع ہری پور ،حسن ابدال اور اٹک میں ہرو دریا کے کنارے رہائش پذیر عوام اور سفر کرنے والے افراد کو خاص طور پر احتیاط برتنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

21/08/2025
نیوزاپڈیٹایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیواٹک وقاص اسلم مارتھ نے کہا ہے کہ سوشیواکنامک رجسٹری کےذریعےعوامی خدمت کاعمل جاری رہےگا۔...
21/08/2025

نیوزاپڈیٹ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیواٹک وقاص اسلم مارتھ نے کہا ہے کہ سوشیواکنامک رجسٹری کےذریعےعوامی خدمت کاعمل جاری رہےگا۔انہوں نےان خیالات کااظہارڈی سی آفس اٹک میں سوشیواکنامک رجسٹری کےحوالے سےایک اجلاس کی صدارت کرتےہوۓکیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنراٹک انزہ عباسی،ڈی ڈی ایل جی خواجہ حسان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمدیاسر،مینیجر پی ایس ای آر اور دیگرافسران بھی موجودتھے۔اجلاس میں طےپایا کہ عوامی فلاح کےلیے اسسٹنٹ کمشنرز
عوامی آگاہی اور تعاون کے لیے ضلع بھر کی مساجد میں نمبر داروں یا بااثر افراد کے ذریعے لاؤڈ اسپیکر اعلانات کو یقینی بنائیں گے۔نمبر داروں کی رابطہ تفصیلات ڈسٹرکٹ مینیجر اور فوکل پرسن PSER کو فراہم کریں گےتاکہ فیلڈ ورک کے دوران ضرورت پڑنے پر شمار کنندگان ان کی مدد لے سکیں۔عوام کی طرف سے انکار کے معاملات کو حل کرنے اور کور کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ
یونین کونسل سیکرٹریز کو ہدایت دیں گے کہ وہ اپنی یونین کونسلز میں آگاہی مہم چلائیں اور ڈیٹا کلیکشن میں PSER کے شمار کنندگان/فیلڈ اسٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔عوام کی طرف سے انکار کے معاملات کو حل کرنے اور کور کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔یونین کونسل سیکرٹریز کی رابطہ تفصیلات ڈسٹرکٹ مینیجر اور فوکل پرسن PSER کو فراہم کریں تاکہ فیلڈ ورک کے دوران ضرورت پڑنے پر شمار کنندگان ان کی مدد لے سکیں گے۔ چیف سیکیورٹی آفیسرضلع پولیس ہر پولیس اسٹیشن/چوکی سے فوکل پرسن نامزد کریں اور ان کی رابطہ تفصیلات ڈسٹرکٹ مینیجر اور فوکل پرسن PSER کو فراہم کریں۔یہ تفصیلات شمار کنندگان کے ساتھ شیئر کی جائیں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری رابطہ کیا جا سکے۔

🔹 پیرا فورس کے  اختیارات:1. تجاوزات کا خاتمہ:سڑکوں، بازاروں، فٹ پاتھوں اور سرکاری زمین پر قائم ناجائز قبضوں کو ہٹانا۔2. ...
20/08/2025

🔹 پیرا فورس کے اختیارات:
1. تجاوزات کا خاتمہ:
سڑکوں، بازاروں، فٹ پاتھوں اور سرکاری زمین پر قائم ناجائز قبضوں کو ہٹانا۔
2. انسدادِ آلودگی و صفائی ستھرائی:
ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کارخانوں، دکانداروں یا اداروں کے خلاف کارروائی۔
3. انسدادِ ملاوٹ و ذخیرہ اندوزی میں معاونت:
فوڈ اتھارٹی یا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملاوٹ شدہ یا غیر معیاری اشیاء کے خلاف چھاپے میں شامل ہونا۔
4. مارکیٹ چیکنگ:
قیمتوں کے تعین پر عمل درآمد کرانا، اوورچارجنگ پر دکانداروں کو جرمانہ کرنا (ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر)۔
5. ٹریفک و پارکنگ مسائل پر کارروائی:
سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ یا رکاوٹوں کو ہٹانا۔
6. امن و امان میں مدد:
پولیس کے ساتھ مل کر ہجوم کنٹرول یا آپریشن کے دوران سکیورٹی فراہم کرنا۔
7. جرمانے اور قانونی کارروائی:
خلاف ورزی کرنے والوں پر موقع پر جرمانہ عائد کرنا، مال ضبط کرنا اور کیس رجسٹر کرانا۔

20/08/2025

بریکنگ نیوز
اٹک/ سی سی ڈی پولیس بسلسلہ ناکہ بندی فقیر آباد کے نزدیک موجود تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک اشخاص تیز رفتاری سے آئے جنکو رکنے کا اشارہ کیا گیا جو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر بنیت قتل فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے کرتے سنجوال روڈ کی جانب موٹر سائیکلوں پر بھاگے جنکا تعاقب کیا گیا جو راستے میں موٹر سائیکلوں سے گر گئے فائرنگ رکنے پر پولیس کو دو اشخاص زخمی حالت میں ملے جنکے نام قلندر بادشاہ ولد حضرت علی عرف شاہد افغانی سکنہ حال فقیر آباد اٹک اور عدیل اختر ولد طارق محمود سکنہ پنڈ گوندل، ٹیکسلا راولپنڈی معلوم ہوئے جنہوں نے بتایا کہ اپنے ہی بامسلح ساتھیوں شیر علی افغانی ولد زیارت گل سکنہ حال ٹیکسلا راولپنڈی اور نصیر خان ولد دوران خان سکنہ مہمند ایجنسی حال فقیر آباد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنکو فوری ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر کے انکے بامسلح ساتھیوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔

Address

Campbellpore

Telephone

+923145850091

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock Media News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share