
16/07/2025
اٹک (سردار مہتاب منیر خان سے) مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف ۔ سابق رکن قومی اسمبلی ۔ سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق کی صاحبزادی ۔سابق امیدوار قومی اسمبلی محترمہ انبساط طاہر صادق حضرو میں میجر طاہر صادق کے جانثار ساتھی چیف سپورٹر میجر گروپ ملک محمد نسیم کے ہجرہ پر پہنچیں تو انکا شاندار استقبال کیا گیا ملک محمد نسیم کے بھائی ملک بابر رفیق ۔ افنان خان اور دیگر معززین تحصیل حضرو موجود تھے ۔ ملک محمد نسیم کے والد حاجی ملک محمد رفیق نے محترمہ انبساط طاہر صادق کو علاقہ چھچھ کی روایتی چادر چھیل پیش کی جو علاقہ چھچھ کی صدیوں پرانی روایت ہے اور جو خصوصی مہمان کو یشں کی جاتی ہے ۔ محترمہ انبساط طاہر صادق نے حاجی ملک محمد رفیق ان کے بیٹوں ملک محمد نسیم ۔ ملک بابر رفیق اور معززین کا شکریہ ادا کیا