Shumaila Ismail

Shumaila Ismail Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shumaila Ismail, Media/News Company, Cantonment.

Central Executive Committee Member National Party Social Activist, former CEO Balochistan News Channel Core Team Member Balochistan Youth Action Committee

10/06/2026

#خضدار
زہری دلخراش واقع میں بی این پی خضدار کے سینئر نائب صدر شہید خلیل احمد موسیانی، شہیدِ عمیرجان سمالانی، بی این پی کےمرکزی رہنماء سردار نصیر احمد موسیانی کے گھر پر حملہ چادر چار دیواری کی پامالی کے خلاف بی این پی کے مرکزی کال کے مطابق خضدار سٹی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تاجر برادری کی جانب سے بر پور تعاون شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب جاری ہے

10/06/2026
10/06/2026

#دالبندین #10جون2026بروزبدھ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر سانحہ زہری کے خلاف بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ڈسٹرکٹ چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں بھی بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے زیرِ اہتمام شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ہڑتال کے سبب تمام کاروباری مراکز بند رہے بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے صدر محمد بخش بلوچ سینئر نائب صدر سردار عبد الخالق نوتیزی نیشنل پارٹی نے صوبائی رہنما سردار رفیق شیر سنجرانی ضلعی صدر میر عاطف بلوچ بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے نائب صدر حاجی دین جان مینگل جنرل سیکرٹری مصطفیٰ کمال ریکی ڈپٹی سیکرٹری کیپٹن محمد ہاشم لجہی پبلیکیشن سیکرٹری شیر احمد مینگل سینئر اراکینِ محبوب بلوچ ضیا مینگل و دیگر نے گشت کرکے ہڑتال کا جائزہ لیا بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے صدر محمد بخش بلوچ نے کہاکہ گزشتہ روز زہری میں پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ڈسٹرکٹ ناظم خضدار سردار نصیر احمد موسیانی کے گھر پر فورسز نے چھاپہ مار کر نہ صرف چادر و چار دیواری کی تقدس کی پامالی کی بلکہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی چھاپے کے دوران سردار نصیر احمد موسیانی کے فرزند خلیل احمد موسیانی کو شہید اور انکے دیگر فرزندوں کو گرفتار کر لیا جنہیں تاحال رہا نہیں کیا گیا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اسمبلی فلور سے لیکر گلی کوچوں تک بلوچستان میں ہونے والے مظالم اور ناانصافیوں کے خلاف مؤثر انداز میں آواز اٹھا کر حقیقی معنوں میں بلوچستان کے لوگوں کی ترجمانی کی ہے کچھ قوتیں جان بوجھ کر بلوچستان کے سیاسی کارکنوں کو سیاسی عمل سے دور کر حالات کو مذید پیچیدہ بنا ریے ہیں مگر بلوچستان نیشنل پارٹی ایک پُرامن سیاسی جماعت ہے جو کسی بھی منفی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے پارٹی کے خلاف مشرف اور اسکے حواریوں نے مل کر مذموم کوششیں کی تاکہ بلوچستان کے سب سے بڑے قوم پرست پارٹی کو دیوار سے لگایا جائے مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے آج بلوچ میں عملاً مارشلا نافذ کیا گیا ہے قانون کی عملداری کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہا ہے ایک افراتفری کا ماحول ہے کوئی بھی بلوچستان کے شاہراہوں پر سفر نہیں کرسکتا مگر حکومت سب کچھ ٹھیک کا راگ الاپ کر نہیں تھکتی سانحہ زہری واقعے کی غیر جانبدار شفاف تحقیقات کرکے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے

10/06/2026

#حب  #10جون2026بروزبدھ
بی این پی کے مرکزی کال پر بلوچستان بھر کی طرح حب میں بھی بی این پی حب شہر کے مختلف بازار مین آرسی ڈی روڈ ساکران روڈ رند مارکیٹ عدالت روڈ مکمل بند
بی این پی کے ضلعی رہنما ہڑتال کی نگرانی کررے ہیں ۔ ہڑتال کے موقع پر حب پولیس نے بی این پی کے 3 کارکنوں کو گرفتار کیا اور زبردستی دکانیں کھولنے کی کوشش کی بعد ازا تینوں کارکنوں کو چھوڑ دیا ۔بی این پی کے ضلعی ترجمان نے حب پولیس کی جانب سے ہڑتال کو ناکام بنانے اور کارکنوں کو ایک جمہوری آئینی حق ہڑتال کرنے احتجاج کرنے سے زبردستی روکنے کی مزمت کی ۔ترجمان نے کہاہیکہ تمام دکانداروں کا کاروباری شخصیات کا ہوٹل مالکان پر امن شٹر ڈاون ہڑتال کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔

07/06/2026

Address

Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shumaila Ismail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share