14/03/2025
چک جھمرہ،سرپرست اعلی پریس کلب چک جھمرہ افضال تتلہ کی جانب افطار دعوت کا اہتمام
دعوت افطار میں سابق چئیرمن فیسکو ملک تحسین اعوان،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 98 رانا فراز انیس،سابق کوآرڈینیٹر فیسکو چک جھمرہ بلال ملہی،سابق ناظم یونین محمد احمد بٹر،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اشفاق دیو،معروف کاروباری شخصیت گلفراز ورائچ،سماجی شخصیت چوہدری علی باجوہ،کاروباری شخصیت پپو گجر اور نائب صدر پریس کلب کاشف بٹ و دیگر نے شرکت کی
چک جھمرہ(نامہ نگار) سرپرست اعلیٰ پریس کلب چک جھمرہ افضال تتلہ کی جانب سے افطار دعوت کا اہتمام،افطار پارٹی میں این اے 95 اور پی پی 98 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رمضان المبارک کے بارہویں روزے کی افطاری کا اہتمام افضال تتلہ سرپرست اعلیٰ پریس کلب چک نے کیا انہوں نے اس افطار پارٹی کی دعوت اپنے گاؤں 156 ر۔ب دیڑھ میں کی اس دعوت افطار میں سابق چئیرمن فیسکو ملک تحسین اعوان،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 98 رانا فراز انیس،سابق کوآرڈینیٹر فیسکو چک جھمرہ بلال ملہی،سابق ناظم یونین محمد احمد بٹر،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اشفاق دیو،معروف کاروباری شخصیت گلفراز ورائچ،سماجی شخصیت چوہدری علی باجوہ،کاروباری شخصیت پپو گجر اور نائب صدر پریس کلب کاشف بٹ و دیگر نے شرکت کی افطار ڈنر میں مہمانوں کے لیے پُرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا دوسری جانب حاضرین محفل نے حلقہ این اے 95 اور پی پی 98 کے موجودہ سیاسی حالات پر ایک دوسرے کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کیا جھمرہ مارکیٹ کمیٹی بھی زیر بحث رہی مارکیٹ کمیٹی کے چئیرمنی کے لیے کون کون سے مقامی سیاست دان متحرک ہیں اور کمیٹی کے کیا ثمرات ہیں ان تمام عناصر سے حاضرین محفل کو آگاہ کیا گیا سرپرست اعلیٰ پریس کلب چک جھمرہ افضال تتلہ نے جھمرہ میں ہونے والے تجاوزات کے آپریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جھمرہ کو اس تباہی سے بچانا ممکن تھا مگر کچھ لوگوں کی نااہلی اس شہر کو 100 سال پیچھے لے گئی۔