صدائے چکدرہ

صدائے چکدرہ chakdara trade center university Road near Kashmir bakery chakdara Dir lower kpk Fighting against the culprit of society, justice to raise voice

16/08/2025

🌐 صدائے چکدرہ
📢 اہم اپیل برائے تعاون

بونیر اور باجوڑ کے متاثرہ خاندان سخت مشکلات اور مصیبتوں سے دوچار ہیں۔
ہم تمام اہلِ علاقہ اور خصوصاً قریبی اضلاع کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کریں۔

یہ وقت ہمارے اتحاد، بھائی چارے اور انسانیت کے جذبے کو زندہ رکھنے کا ہے۔
آئیں، مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کا سہارا بنیں۔ 🤝

#صدائےچکدرہ #بونیر #باجوڑ #اتحاد #مدد

15/08/2025

📢 ضروری اطلاع 📢

چکدرہ (نمائندہ صدائے چکدرہ) —
دیر اپر، دیر لوئر اور بونیر میں ہونے والے PST، DM، PET اور CT ایٹا ٹیسٹ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امیدواروں سے گزارش ہے کہ مزید معلومات کے لیے ایٹا کی آفیشل ویب سائٹ اور صدائے چکدرہ کے اپڈیٹس پر نظر رکھیں۔

15/08/2025

🚨 خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں — 194 اموات 🚨

چکدرہ (نمائندہ صدائے چکدرہ) — خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں نے قیامت ڈھا دی۔ اب تک 194 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی اور درجنوں گھر، پل اور سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں۔

📍 اہم تفصیلات:

بونیر: 157 جاں بحق، سڑکیں بند، متعدد لاپتہ۔

باجوڑ: 21 ہلاکتیں، 4 گھر تباہ، 3 لاپتہ۔

بٹگرام و مانسہرہ: 21 جاں بحق، 15 مکانات تباہ، 35 افراد ملبے تلے۔

لوئر دیر: چھت گرنے سے 5 جاں بحق، 2 زخمی۔

شانگلہ: 23 جاں بحق، 8 زخمی، 3 پل بہہ گئے، 7 شاہراہیں بند۔

سوات: 13 سے زائد ہلاکتیں، 52 گھر، 13 پل اور 2 اسکول تباہ، درجنوں گاڑیاں و دکانیں متاثر۔

⚠️ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں مگر مسلسل بارش اور سڑکوں کی تباہی امدادی کام میں بڑی رکاوٹ ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ مزید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

14/08/2025

"14 اگست مبارک! ہمارا وطن ہماری پہچان، ہماری محبت اور ہمارا فخر ہے۔ محبت ہے تو دل و جان سے، اور نفرت ہے تو صرف اس کرپٹ نظام سے جو عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتا ہے۔"

🇵🇰 یہ مٹی ہماری پہچان ہے❤️ یہ وطن ہمارا ایمان ہے💚 ہم نے اپنی جان بھی اس پر قربان کرنی ہے🚫 نفرت ہے تو صرف اس نظام سےجو ان...
14/08/2025

🇵🇰 یہ مٹی ہماری پہچان ہے
❤️ یہ وطن ہمارا ایمان ہے
💚 ہم نے اپنی جان بھی اس پر قربان کرنی ہے

🚫 نفرت ہے تو صرف اس نظام سے
جو انصاف اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے

✨ 14 اگست — صدائے چکدرہ ✨

---

13/08/2025

اسبنڑ شوڑشنگ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا مقامی اسکول کے ٹیچر ، اپنی معصوم تین سالہ بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر اسکول ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے دونوں کو بے دردی سے ق ت ل کر دیا۔

12/08/2025

🌧️ محکمہ موسمیات کا نیا بارشوں کا الرٹ 🌧️

محکمہ موسمیات نے پاکستان بھر میں شدید بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
⛈️ خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 14 اگست سے 22 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔
📢 عوام سے گزارش ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید اپ ڈیٹس کے لیے جڑے رہیں: صدائے چکدرہ 📍

#بارش

12/08/2025
چکدرہ ( صدائے چکدرہ)تحصیل ادینزی، حلقہ پی کے 15 سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر مرحوم بخت بیدار خان کی تیسری برسی ان...
11/08/2025

چکدرہ ( صدائے چکدرہ)
تحصیل ادینزی، حلقہ پی کے 15 سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر مرحوم بخت بیدار خان کی تیسری برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کی تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، علاقائی مشران، گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے مرحوم بخت بیدار خان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کیلئے صحت، تعلیم اور روزگار سمیت کئی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مرحوم ایک نڈر، بہادر، محنتی، مخلص اور عوام دوست شخصیت تھے جو ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور ان کے غم و خوشی میں شریک ہوتے تھے۔

مقررین نے کہا کہ بخت بیدار خان اب بھی اپنے حلقے کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آخر میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

11/08/2025

💡 زندگی کا انمول سبق
جب مالدار بھائی، کمزور بھائی کی مدد کرے تو یہ احسان اپنی بیوی سے راز رکھے…
ورنہ شام تک بیوی دونوں بھائیوں کو ایسا لڑوا دے گی کہ مدد یاد رہے نہ رشتہ! 😅

11/08/2025

ویښې سترګې قدر نه لري، لالیه
سترګې پټې که، د هر چا به یادیږې

Address

Chakdara Fort
18800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صدائے چکدرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to صدائے چکدرہ:

Share