
31/08/2025
ویسے تو 2025 میں کافی موویز آچکی ہیں اور یہ سال تقریباً ختم ہونے کو ہے تو اس سال میں اور بھی موویز ریلیز ہونی ہیں لیکن جن موویز کے لیے میں ایکسائیٹڈ ہوں وہ ابھی تک نہیں آئیں تو میں آپ لوگوں کو ان تین موویز کے بارے میں بتانے لگا ہوں جن کا میں انتظار کر رہا ہوں امید ہے ان میں سے آپ بھی کسی نا کسی مووی کا انتظار ضرور کر رہے ہوں گی
1..Predator Badlands
تو جنہوں نے اس کے پہلے پارٹ دیکھے ہیں ان کو تو اس کے بارے میں پتا ہی ہو گا اور جن کو نہیں پتا ان کو بتاتا چلوں کہ پریڈیٹر شکاری کو کہتے ہیں لیکن مووی میں پریڈیٹر شکاریوں کی ایک ایسی ایلین سپیشیز ہوتی ہے جو دوسرے کرییچرز کا شکار کرتے ہیں اور اسی کے چلتے وہ زمین پر آتے ہیں اور میں نے اس کا ٹریلر دیکھا ہے تو یہ تو میں کہ ہی سکتا ہوں کہ یہ مووی کافی ڈارک ہونے والی ہے
2...Tron:Eroy
تو یہ مووی ایک ٹرون نامی گیم پر بنائی گئی ہے گیم تو خیر میں نے نہیں کھیلی لیکن یہ بتا سکتا ہوں کہ یہ ایک اچھی مووی ہو گی کیونکہ اس گیم پر پہلے بھی ایک مووی بن چکی ہے جس کا نام ٹرون لیگیسی ہے یہ مووی ویسے تو فلوپ ہوئی تھی اس لیے زیادہ تر لوگ اسے نہیں جانتے لیکن مووی بہت اچھی ہے
3....Mortal Kombat 2
اس لسٹ میں میری یہ سب سے پسندیدہ مووی ہے اگر اس کا پہلا پارٹ آپ نے نہیں دیکھا تو ابھی جا کے دیکھیں یہ ایک مارشل آرٹ فینٹسی مووی ہے جس میں بھر بھر کے خون خرابا دکھایا گیا ہےاس مووی میں لارڈ ریڈن(مین کریکٹر) تین مارشل آرٹسٹوں کو چنتا ہے اور ان کو ٹریننگ دیتا ہے اور ان کو آؤٹ ورلڈ میں ایک فائٹنگ ٹورنامنٹ میں لے کے جاتا ہے جہاں انہوں نے تین اور جنگجوؤں سے لڑنا ہوتا ہے جو شیطانی کی طرف سے لڑتے ہیں
لیکن اس کا اگلا پارٹ اور بھی مزے کا ہونے والا ہے