Muhammad Umar

Muhammad Umar “Simple person with big goals.”

22/05/2026

“One walk = unlimited laughter �”Please Sher

22/05/2026

اللہ پر مجھے بہت یقین ہے،
ایک دن وہ میری دعا ایسے قبول کرے گا کہ میں حیران رہ جاؤں گی۔
پھر میں خوشی سے اس کے سامنے سجدے میں گر پڑوں گی اور کہوں گی🥹
“واقعی اے اللہ! تُو اپنے وعدوں کا سچا اور پکا ہے😇

21/05/2026

“Cute face, heavy plate ��”Please sher

21/05/2026

*Healthy relationship*

ایک صحت مند رشتہ وہ ہوتا ہے جس میں محبت، اعتماد، عزت اور سمجھوتہ ہو۔ ایسے رشتے میں دو لوگ ایک دوسرے کو جج نہیں کرتے بلکہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کی خامیوں کو بھی قبول کرتے ہیں اور خوبیوں کو سراہتے ہیں۔
صحت مند رشتے میں سب سے اہم چیز "اعتماد" ہوتا ہے۔ اگر ایک رشتہ اعتماد سے خالی ہو تو چاہے جتنی بھی محبت ہو، وہ قائم نہیں رہ سکتا۔ اسی طرح عزت دینا بھی ضروری ہے۔ جب ہم کسی کو عزت دیتے ہیں تو سامنے والا بھی ہمیں عزت دیتا ہے۔
ایک دوسرے کو وقت دینا، بات سننا، خوشی اور غم میں ساتھ دینا بھی صحت مند رشتے کی نشانی ہے۔ اگر کوئی غلطی ہو جائے تو اسے معاف کر دینا اور مل کر بہتری کی طرف بڑھنا، یہی مضبوط رشتے کی بنیاد ہے
یاد رکھیں، رشتہ ہمیشہ ایک طرف سے نہیں نبھتا۔ دونوں طرف سے کوشش ہونی چاہیے۔ جہاں محبت ہو، وہاں ضد کم، اور سمجھوتہ زیادہ ہونا چاہیے
اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا رشتہ مضبوط اور خوشیوں بھرا ہو، تو بات کریں، سنیں، سمجھیں، معاف کریں، اور ایک دوسرے کو اپنی زندگی کا اہم حصہ بنائیں۔ یہی ہے ایک حقیقی اور خوبصورت رشتے کی اصل بنیاد

20/05/2026

جیسے ہم اپنے گھروں میں کچھ چیزیں رکھ لیتے ہیں، جو اس وقت تو ہمارے کسی کام کی نہیں ہوتیں لیکن ہم سوچتے ہیں کہ شاید کسی دن ضرورت پڑ جائے۔ وقت گزرتا ہے اور وہ چیزیں ویسے ہی پڑی رہتی ہیں، نہ کام آتی ہیں نہ کسی کام کی لگتی ہیں، تو آخرکار ہم انہیں پھینک دیتے ہیں یا گھر سے نکال دیتے ہیں۔
زندگی میں بھی کچھ رشتے اور تعلقات ایسے ہی ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ ہمیں اس نیت سے اپنی زندگی میں رکھتے ہیں کہ شاید ہم کبھی ان کے کام آ جائیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں اہمیت دے رہے ہیں، لیکن دراصل وہ ہمیں صرف اپنی ضرورت کے وقت استعمال کرنے کے لیے سنبھال کر رکھتے ہیں۔ اور جب انہیں لگتا ہے کہ ہم اب ان کے کام کے نہیں رہے، تو وہ ہمیں اپنی زندگی سے نکال دیتے ہیں۔
اس لیے اگر کبھی کسی رشتے میں خود کو فالتو، بیکار یا غیر ضروری محسوس کریں، تو خاموشی سے خود کو اس رشتے سے الگ کر لینا بہتر ہے۔ اس سے پہلے کہ وہ شخص آپ کو بے وقعت کر کے خود نکال دے، خود اپنی عزتِ نفس کی خاطر پیچھے ہٹ جانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ کیونکہ خود کو اہمیت دینا سیکھیں، اور وہاں رہنا چھوڑ دیں جہاں آپ کی قدر نہ ہو۔

19/05/2026

زندگی اُس وقت پُرسکون ہو جاتی ہے جب انسان ہر دکھ، ہر تکلیف، اور ہر آزمائش پر اللہ کے لیے صبر کرتا ہے....

19/05/2026

*زندگی کے یہ سات اصول یاد کرلیں!*

۔ ان کو بھلا دیجیے جو ماضی میں آپ کے لیے... اذیت کا باعث بنے... لیکن ان کی قدر ضرور کیجیے... جو روزانہ کی بنیاد پر... آپ کی خوشیوں کو... عزیز تر رکھتے ہیں...
2۔ یہ سوچنا آپ کا کام نہیں ہے کہ دوسرے آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں
3۔ وقت دل کے زخموں کا بہترین مرہم ہے، صبر کیجیے
4۔ آپ کی خوشی کا ذریعہ آپ کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ہوسکتا۔
5۔ اپنے آپ کو کبھی دوسروں سے کمپئر نہ کریں۔ آپ ان کی زندگی کے بہت سے المیے نہیں جانتے
6۔ مسکرانا سیکھیں، ہر ایک سے مسکرا کر ملیں
7۔ ہر وقت خدا کی محبت اور احساس جواب دہی کے ساتھ
زندگی گزاریں۔

18/05/2026

ہر نئی صبح ہمیں ایک نیا موقع دیتی ہے
اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کا،
اپنے رب کا شکر ادا کرنے کا،
اور دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنے کا😇

17/05/2026

ما شاء اللہ, پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے 🌙️. یہ عشرہ رمضان کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والا ہے, اللہ کی پیار ے بندوں🌸.

*اس مبارک وقت کو غنیمت جانے اور اپنی آخرت کی تیاری کرے 💖. تلاوت, ذکر, صدقات, اور دعاؤں کا اہتمام کرو. اللہ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے 🌙️*

17/05/2026

"حقیقی موت وہ نہیں جب سانس رک جائے، بلکہ حقیقی موت وہ ہے جب آپ کا ضمیر مر جائے اور آپ کی زبان حق کہنے سے رک جائے

17/05/2026

اللہ ہے نا سب ٹھیک کر دے گا۔
بس اللہ پر بھروسہ رکھو حالات بدل جائیں گے
ہر مشکل کے بعد آسانی اللہ ہی دیتا ہے
اللہ کبھی اپنے بندے کو اکیلا نہیں چھوڑتا
صبر کرو اللہ بہترین راستہ نکال دے گا🥹
انشاءاللہ

Address

Chakwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Umar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share