ABM-daily

ABM-daily چکوال ملہال مغلاں و گردونواح کی سیاسی ثقافتی ویڈیوز پر مشتمل ایک مکمل پیج

مرزا عادل علی اونر کالا خان بیکرز  جھیک برانچ کی رسم نکاح اہل علاقہ کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے راجہ شوکت محمود...
10/11/2025

مرزا عادل علی
اونر کالا خان بیکرز جھیک برانچ کی رسم نکاح
اہل علاقہ کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے
راجہ شوکت محمود پکھڑال
راجہ عامر عطاری کے بھانجے اور راجہ محمد ریاض مرحوم کے نواسے ہیں
خاندان بھر میں خوشی کی لہر
۔۔نانکی دادکی فیملی کو مبارکباد پیش کردی گئی ہے

رجسٹریشن اور اپلائی کے لیے ضروری چیزیں1. ای میل ایڈریس 2. دو موبائل نمبر3. تمام ڈاکومنٹس اسکین شدہ (صاف اور الگ الگ تصوی...
09/11/2025

رجسٹریشن اور اپلائی کے لیے ضروری چیزیں
1. ای میل ایڈریس
2. دو موبائل نمبر
3. تمام ڈاکومنٹس اسکین شدہ (صاف اور الگ الگ تصویروں میں)
4. ہر فائل کا سائز کم ہو
5. تازہ پاسپورٹ سائز تصویر
6. سی وی (جس میں نام، والد کا نام، CNIC، ایڈریس، تعلیم، موبائل نمبر، ای میل درج ہو)
7. ڈومیسائل
8. یونین کونسل کا نام اور نمبر
9. مکمل گھر کا پتہ
10. گورنمنٹ سکول ٹیچر/STi

راجہ اظہر حسین جابہ والے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ 30 ۔4 بجے جابہ راجگان میں ادا کی جائے گی ۔  إِنَّا لِلَّٰهِ وَ...
08/11/2025

راجہ اظہر حسین جابہ والے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ 30 ۔4 بجے جابہ راجگان میں ادا کی جائے گی ۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

دھروگی راجگان راجہ محمد اسلم مرحوم کی زوجہ محترمہ راجہ عمران اسلم راجہ بلال اسلم راجہ فیضان اسلم راجہ الرحمن اسلم کی وال...
08/11/2025

دھروگی راجگان
راجہ محمد اسلم مرحوم کی زوجہ محترمہ
راجہ عمران اسلم راجہ بلال اسلم راجہ فیضان اسلم راجہ الرحمن اسلم کی والدہ محترمہ راجہ پرویز علی آف لاھور کی ہمشیرہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں ہیں ان کا نمازجنازہ آج دن 00-11 بجے مرکزی جنازہ گاہ دھروگی راجگان میں ادا کی جائے گی ۔۔۔۔۔۔اناللہ وانا الیہ راجعو۔ن

08/11/2025

*موسمیاتی تبدیلیاں ۔۔۔موسم سرما دسمبر کی بجائے جنوری میں منتقل ہورہا،NDMA نے Early Warning Report جاری کردی*
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث موسم سرما دسمبر کی بجائے جنوری کے آخر میں منتقل ہورہا ہے،آئندہ تین ماہ میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ جبکہ بارشیں کم ہونگی،نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی NDMA نے آمدہ موسم سرما کیلئے Early Warning Report جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال سردیوں کا آغاز دسمبر کی بجائے جنوری 2026ء کے آخر میں متوقع ہے اور ملک میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے،ایک میڈیا بریفننگ میں حکام نے بتایا کہ عالمی موسمیاتی عوامل کے تجزیئے کے بعد جاری کی رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کی شدت میں کمی کے باعث پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا،شمالی علاقوں میں نومبر اور دسمبر میں ٹھنڈی ہوائیں بڑھیں گی تاہم برفباری معمول سے کم ہوگی جبکہ فروری اور مارچ میں زیادہ برفباری متوقع ہے،حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نومبر کے دوران خاطر خواہ سردی نہیں ہوگی تاہم راتوں میں درجہ حرارت گرنے سے فوگ اور سموگ میں اضافہ ہوسکتا ہے،اسی طرح سندھ اور پنجاب میں نومبر اور دسمبر میں سموگ کے امکانات بڑھ جائیں گے،NDMA حکام کا کہنا ہے کہ ارلی وارننگ سسٹم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مؤثر ثابت ہؤا ہے جس سے سموگ اور موسمی تبدیلیوں کا تین ماہ قبل ہی ڈیٹا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

07/11/2025

*چکوال: اینٹوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، عوام سراپا احتجاج، حکومتی نوٹس کا مطالبہ*

چکوال (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت کی جانب سے اینٹوں کی قیمت 8000 روپے فی ہزار مقرر کی گئی ہے، تاہم ضلع چکوال اور گردونواح میں بھٹے مالکان نے سرکاری نرخنامے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فی ہزار اینٹ 15 سے 17 ہزار روپے میں فروخت کرنا معمول بنا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹوں کی قیمت میں کسی قسم کا حکومتی اضافہ نہیں ہوا، اور نہ ہی کوئلہ یا دیگر پیداواری سامان مہنگا ہوا ہے، اس کے باوجود بھٹہ مالکان من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھٹہ صنعت کی بہتری کے لیے دیے گئے 15 لاکھ روپے کے قرضوں کا بھی غلط استعمال ہو رہا ہے، اور عام شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔

شہریوں نے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹہ مالکان کو سرکاری نرخ پر اینٹیں فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ غریب عوام کو اس مصنوعی مہنگائی سے نجات مل سکے۔

ست ست مبارکاں
07/11/2025

ست ست مبارکاں

07/11/2025

جن معذور افراد کا معذوری سرٹیفکیٹ آن لائن نہیں ہے وہ اپنا معذوری سرٹیفیکیٹ اپنے ضلعی سوشل ویلفیئر آفس سے آن لائن کرائیں کیونکہ آن لائن سرٹیفکیٹ ہوگا تب ہی آپ کو گورنمنٹ کی طرف سے سہولیات دی جائیں گی
مطلب اگر آپکا معذوری سرٹیفیکیٹ آن لائن ہوگا تبھی ہی آپ ویل چئیر، سکوٹی ، ہیئرنگ ایڈ یا کسی بھی آلہ کے لیے آپلائ کرسکتے ہیں
پرانے معذوری سرٹیفیکیٹ قابل قبول نہیں ہیں
آن لائن سرٹیفکیٹ کرانے کے لئے آپکو اپنی تصویر، معذوری سرٹیفیکیٹ، اپنا شناختی اور فون نمبر ضلعی سوشل ویلفیئر آفس میں دینا ہوگا پھر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ والے آپکا سرٹیفکیٹ آن لائن کردیں گے
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ سب معذور افراد جلد از جلد اپنا معذوری سرٹیفیکیٹ آن لائن کروالیں

07/11/2025

*تلہ گنگ میں پولیس کی مبینہ غفلت یا کچھ اور؟ کرایہ داری ایکٹ کے ملزم کی گمشدگی نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے۔*

تلہ گنگ (چوہدری نذر سے) کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ملزم کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ، لواحقین سخت پریشان ، پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر غریب جوان تصور حسین ولد ریاض حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے تین روز بعد چکوال جوڈیشل کرنے کی کوشش ، جیل حکام نے ملزم لینے سے انکار کر دیا ، ایس ایچ او سب انسپکٹر شاہد بلال اور تفتیشی کی منتیں بھی کام نہ آئیں تاہم اس کے بعد ملزم کو پراسرار طور پر غائب کر دیا گیا ، لواحقین نے شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے نوجوان کی فوری باز یابی کی درخواست کر دی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تلہ گنگ کے نئے ایس ایچ او شاہد بلال نے چارج سنبھالتے ہی اپنی کارکردگی دیکھانے کے چکر میں قانون کی خلاف ورزی شروع کر دی۔ تھانہ سٹی تلہ گنگ میں تعینات سب انسپکٹر شمعون حیدر نے پرانا لاری اڈہ میں عزت پکوان سنٹر میں دوران چیکنگ اسی شام ملازم بھرتی ہونے والے جابہ کے رہائشی تصور حسین نامی نوجوان کو کرایہ داری ایکٹ کے تحت دھر لیا اور فوراً ہی مقدمہ بھی درج کرکے تصور حسین کو گرفتار کر لیا۔ اگلے روز تصور حسین کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل کرنے کے احکامات جاری کئے جو پولیس نے ہوا میں اڑا دیئے اور نوجوان کو جیل منتقل کرنے سے مسلسل گریز کرتی رہی۔ تیسرے روز پولیس ملزم کو لیکر چکوال جیل جا پہنچی تاہم جیل حکام نے گرفتاری کے تین روز بعد ملزم کو جیل میں رکھنے سے انکار کر دیا جس پر ایس ایچ او اور تفتیشی نے منت سماجت شروع کر دی تاہم جیل حکام نے ایک نہ سنی جس کے بعد ملزم کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ ادھر عدالت سے ضمانت کی روبکار جاری ہوئی تو پولیس عدالتی احکامات اپنے پاس منگوانے کی کوشش کرتی رہی تاہم لواحقین روبکار لیکر چکوال جیل پہنچے تو پتہ چلا کہ ملزم تو ان کے پاس آیا ہی نہیں۔ جس پر لواحقین سخت پریشان حال دیکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ میں ٹاوٹوں کی آمد و رفت عروج پر ہے اور ایسے بے ضرر کیسسز میں ان کا بڑا اہم "کردار" ہوتا ہے۔ عوامی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

31/05/2025

ملہال مغلاں چکوال

Address

Vpo Mulhal Mughlan CHAKWAL
Chakwal
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABM-daily posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share