Great Choa Saiden Shah - Chakwal

Great Choa Saiden Shah - Chakwal You are the CREATOR of your own density.....
Think positive Do positive learn Positive.....

07/08/2025
برائے مفاد عامہ
07/08/2025

برائے مفاد عامہ

دو بچوں کی ماں اس بیگ میں اپنا دل لئے پھرتی ہے،  ایک آپریشن کے ذریعے اسکے ناکارہ دل کو اس بیگ میں موجود مصنوعی دل سے بدل...
06/08/2025

دو بچوں کی ماں اس بیگ میں اپنا دل لئے پھرتی ہے، ایک آپریشن کے ذریعے اسکے ناکارہ دل کو اس بیگ میں موجود مصنوعی دل سے بدل دیا گیا، جسے یہ اب ہر جگہ لئے پھرتی ہے..
سیلواحسین کے اس بیگ میں دو بیٹریاں ہیں جو اسکے جسم کو خون پمپ کرنیوالی موٹر کو پاور مہیا کرتی ہیں، بیگ سے نکلنے والی پلاسٹک کی دو بڑی ٹیوبیں اسکی ناف کے اندر سے ہوتی اسکی چھاتی تک پہنچتی ہیں،
سیلوا کے پاس دوسرے بیگ میں ایک ایسا standby یونٹ اور بھی ہے کہ پہلے والا اگر اچانک کسی خرابی کیوجہ سے کام کرنا چھوڑ دے تو فورا دوسرے یونٹ سے اسے بدلا جاسکے.
اور ہم ہر وقت شکوے اور ناشکری کرتے ہیں کہ ہمارے پاس ہے ہی کیا۔
*ہر لمحہ شکر الحمد للہ کہئیے*🌏

غلطی نال وی اس مشیناں وچ ھتھ نہ دیا اے اللہ ھر بے اولاد کی اولاد نی نعمت نال نازے آمین
05/08/2025

غلطی نال وی اس مشیناں وچ ھتھ نہ دیا اے اللہ ھر بے اولاد کی اولاد نی نعمت نال نازے آمین

❗ ایک اور نومولود بچے کی لاش…!کسے الزام دیں؟ وقت کو؟ گناہ کو؟ یا سماج کو؟آج ایک بار پھر ہمارے علاقے سے نومولود بچے کی مر...
04/08/2025

❗ ایک اور نومولود بچے کی لاش…!

کسے الزام دیں؟ وقت کو؟ گناہ کو؟ یا سماج کو؟

آج ایک بار پھر ہمارے علاقے سے نومولود بچے کی مردہ حالت میں برآمدگی کی دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے۔ یہ تیسرے مہینے میں دوسرا واقعہ ہے۔
کیا ان معصوم جانوں کا کوئی قصور تھا؟
کیا ان کی پیدائش گناہ تھی، یا ہماری بے حسی؟

ہم کب تک چپ رہیں گے؟ کب تک گناہ کو قتل سے چھپایا جائے گا؟

📖 قرآن کی روشنی میں:

> "اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو، ہم انہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی۔ بے شک ان کا قتل بڑا گناہ ہے۔"
— (سورۃ بنی اسرائیل، آیت 31)

یہ آیت ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ غربت یا بدنامی کے ڈر سے کسی جان کو قتل کرنا اللہ کے نزدیک سنگین جرم ہے۔

🤲 نبی کریم ﷺ کا فرمان:

> "مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے۔ نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے۔"
— (صحیح بخاری)

اس حدیث کی روشنی میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے مجبور افراد کا سہارا بنیں، ان کی مدد کریں، نہ کہ انہیں ایسے خوفناک انجام کی طرف دھکیلیں۔

❤️ ہماری طرف سے اپیل:

ہم احساس ویلفیئر اینڈ بلڈ ڈونر سوسائٹی چوآ سیدن شاہ کی جانب سے پھر اپیل کرتے ہیں:

📌 اگر آپ یا آپ کے اردگرد کوئی مجبوری یا خوف کی وجہ سے نومولود بچے کو قبول کرنے کی سکت نہیں رکھتا،
📌 اگر معاشرتی دباؤ یا گناہ کا بوجھ آپ کو بچوں کو پھینکنے یا مارنے پر مجبور کر رہا ہے،
📌 تو برائے کرم ہم سے رابطہ کریں۔

ہم:

✅ بغیر کسی سوال یا شناخت ظاہر کیے، مکمل رازداری سے بچہ وصول کریں گے۔
✅ بچے کی پرورش اور دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری لیں گے۔
✅ آپ کی مجبوری کو رحم اور انسانیت کے جذبے سے سمجھیں گے، نہ کہ نفرت یا مذمت سے۔

🚫 گناہ کو قتل مت بننے دیں

یاد رکھیں!
گناہ پر شرمندگی ایمان کی علامت ہے
مگر شرمندگی میں قتل کرنا، اللہ کے غضب کو دعوت دینا ہے۔

📞 رابطہ کریں:
0331-5632127
0347-5657007

احساس ویلفئیر اینڈ بلڈ ڈونرز سوسائٹی چوآ سیدن شاہ
انسانیت کا فرض… ہر معصوم کی جان بچانا

وہ دیر سے گھر واپس آنے لگابیوی نے نرمی سے پوچھاکیوں دیر ہو جاتی ہےتو غصے میں بولازندگی کا دباؤ ہےتھک جاتا ہوںمجھے تھوڑی ...
04/08/2025

وہ دیر سے گھر واپس آنے لگا
بیوی نے نرمی سے پوچھا
کیوں دیر ہو جاتی ہے
تو غصے میں بولا
زندگی کا دباؤ ہے
تھک جاتا ہوں
مجھے تھوڑی سی "جگہ" چاہیے

بیوی خاموش ہو گئی
بس دل ہی دل میں سوچنے لگی
جگہ؟
یہ جگہ ہوتی کیا ہے؟

وہ اپنے دن کے بارے میں سوچنے لگی
جو بچوں کی فرمائشوں سے شروع ہوتا
اور ان کے سونے پر ختم
کبھی آرام سے ایک کپ چائے بھی نہیں پیتی تھی
مگر بحث نہیں کی
اس نے فیصلہ کیا
کہ اسے وہی "جگہ" دے گی
جو اس نے مانگی ہے

مگر جو بات وہ شوہر سوچ بھی نہیں سکتا تھا
وہ یہ تھی
کہ یہ جگہ
یہ خاموشی
اس کی بیوی کو دن بہ دن
اکیلا رہنا سکھا دے گی
اسے اس کی غیر موجودگی کی عادت پڑ جائے گی
وہ اپنے دن خود مکمل کرنے لگے گی
اور رفتہ رفتہ
اسے اس کی ضرورت محسوس ہونا بند ہو جائے گی

شوہر کو اندازہ بھی نہیں تھا
کہ وہ اپنی بیوی کے دل سے
اپنی اہمیت
اپنی جگہ
خود ہی مٹا رہا ہے

کچھ ہفتے گزرے
ایک دن وہ جلدی گھر آیا
سوچا
آج اس کی بیوی حسبِ عادت
اپنے دن بھر کی باتیں کرے گی
مسکرائے گی
منصوبے سنائے گی

مگر وہ خاموش تھی
جیسے وہ گھر میں موجود ہی نہ ہو
اس نے بچوں کی دیکھ بھال کی
انہیں نہلایا
سلایا
اور خود بھی ان کے ساتھ سو گئی

اگلے دن بھی ایسا ہی ہوا
پھر اگلے دن بھی

آخر کار اس نے پوچھا
تم مجھ سے بات کیوں نہیں کرتیں
بیوی نے کپڑے تہہ کرتے ہوئے دھیمے لہجے میں کہا
میں بات نہ کرنے کا دکھاوا نہیں کر رہی
بس سچ یہ ہے
جب تم مجھ سے دور تھے
میں نے بہت بار چاہا کہ کوئی مجھے سنے
مگر تم موجود نہیں تھے
پھر میں نے سیکھ لیا
کہ خود سے بات کرنا
خود ہی حل نکالنا
کافی ہے

پھر اس نے تھوڑا توقف کیا
اور آہستہ سے کہا
اب سچ کہوں
تو کچھ بات کرنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوتی

وہ واپس مڑ گئی
اور الماری میں کپڑے رکھنے لگی

بچے بھی دروازے کی طرف دوڑ کر نہیں آتے تھے
وہ سونے کے عادی ہو چکے تھے
اس کے آنے سے پہلے
پہلے کئی دن تک اس کے لیے روتے رہے
پوچھتے رہے
مگر پھر چپ ہو گئے
پھر سوال کرنا چھوڑ دیا

لوگ جان بوجھ کر سرد نہیں ہوتے
سرد مہری ایک دیوار ہوتی ہے
جو آہستہ آہستہ بنائی جاتی ہے
ایک اینٹ
ایک لمحہ
ایک نظرانداز کرنے سے

اور جب وہ دیوار کھڑی ہو جائے
تو چاہے آواز لگاؤ
چاہے ہاتھ بڑھاؤ
دوسری طرف دل تک کچھ نہیں پہنچتا

پیارے شوہر
تمہارا گھر میں ہونا
محض ایک اختیار نہیں
یہ تمہارا فرض ہے
تمہاری تھکن اپنی جگہ
مگر اپنے بیوی بچوں کو بوجھ نہ سمجھو انہیں نظرانداز نہ کرو
کیونکہ تم جتنے ضروری ہو ان کے لیے
اتنی ہی ان میں طاقت ہے
کہ وہ تمہارے بغیر جینا سیکھ لیں

اور اگر وہ تمہاری غیر موجودگی کے عادی ہو گئے
تو پھر تمہاری موجودگی بھی بےاثر ہو جائے گی
مزید اچھی پوسٹوں کے لیے میرا پیج فالو کریں جزاک اللہ
رقیب بلوچ

04/08/2025

❤️❤️❤️❤️

04/08/2025

❤️❤️❤️❤️❤️

غیر سیاسی پوسٹ  صرف سیاسی بالغان کے لیے 🫣 کسی گاوں میں ایک نوجوان اور حسین عورت رہتی تھی گاوں کے سارے اُباش مرد اُسے کے ...
03/08/2025

غیر سیاسی پوسٹ صرف سیاسی بالغان کے لیے 🫣

کسی گاوں میں ایک نوجوان اور حسین عورت رہتی تھی گاوں کے سارے اُباش مرد اُسے کے دیوانے تھے عورت نے بھی رومانٹک طبیعت پائی تھی اس وجہ سے گاوں کے بہت سے دل پھینک شرفا اُس کی لسٹ میں شامل تھے جو مختلف اوقات میں اُسے ملنے آیا کرتے تھے خاتون نے سب کو یہی کہا ہوا تھا کہ میری پہلی اور آخری محبت صرف تُم ہی ہو جس کی وجہ سے ہر عاشق اپنی جگہ خوش اور مطمعن تھا خاتون نے اپنے تمام عاشقوں کو بتایا ہوا تھا کہ جب وہ اُس سے ملنے آئے تو گھر کے باہر لگے بیری کے درخت کے نیچے کھڑے ہوکر خاص اشارہ کرے گا کوئی سیٹی بجائے گا تو کوئی تالی بجائے گا اور کوئی کھانسے گا تاکہ اُسے علم ہو جائے کہ باہر کون آیا ہے ؟؟
ایک دن رات کو اُس کا ایک عاشق ملنے آیا ابھی پیار محبت کی باتیں شروع ہی ہوئی تھیں کہ دوسرے عاشق نے گھر کے باہر آکر سیٹی بجا دی خاتون پریشان ہو گئی پہلے عاشق کو کہا کہ وہ پلنگ کے نیچے چُھپ جائے باہر کوئی آیا ہے اگر کسی نے دیکھ لیا تو وہ بدنام ہو جائے گی پہلا عاشق اپنی محبوبہ کی مجبوری سمجھتے ہوئے فوری طور پر پلنگ کے نیچے چھپ گیا خاتون نے دوسرے عاشق کو اندر بلا لیا ابھی دوسرا عاشق پلنگ پر بیٹھا ہی تھا کہ باہر سے زور زور سے کھانسنے کی آوازیں آئیں باہر تیسرا عاشق آچُکا تھا عورت کو احساس ہوا کہ اب اُسکا جھوٹ پکڑا جائے گا عورت کافی سمجھدار تھی اُسے یہ بھی پتہ تھا کہ ایک عاشق پلنگ کے نیچے ہے اگر کُچھ ایسا ویسا بول دیا تو وہ ناراض ہو جائے گا سچویشن کو کنٹرول کرنے کے لیے پلنگ پر بیٹھے عاشق کو بولی"دل تاں میڈی تیڈے نال روح پلنگ دے ہیٹھ صدقے ونجاں اُوں تے جہڑا کھنگے بیری ہیٹھ " (میری محبت تو تُم سے ہے مگر میری روح پلنگ کے نیچے ہے پر صدقے اُس پر جاوں گی جو بیری کے درخت کے نیچے کھڑا کھانس رہا ہے)
ہمارے وطن عزیز کی پالسی بھی کُچھ ایسی ہی ہے ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے حکومتی نظام اور تعلیمی نظام میں ہم برطانیہ کی کاپی کرتے ہیں غلام ہم امریکہ کے ہیں دوستی دوستی میں پیسے ہم چین سعودی عرب اور یو اے ای سے لیتے ہیں ہماری ترچھی نظریں روس پر بھی ہے یورپی
ممالک کو بھی ہم نے خفیہ اشارے بتائے ہوئے ہیں🤔

پتر لے گئیاں نوواں ، تے دھیاں لے گئے ہور !ماں پیو انج بیٹھے جیویں بیٹھے گھر وچ چور !
03/08/2025

پتر لے گئیاں نوواں ، تے دھیاں لے گئے ہور !
ماں پیو انج بیٹھے جیویں بیٹھے گھر وچ چور !

Address

Chakwal
Chakwal
179097288906966

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Great Choa Saiden Shah - Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category