22/10/2025
*لاوہ: سب اسٹیشن لاوہ کے قریب ٹرک اور دو ٹریلرز کے درمیان تصادم، دو افراد زخمی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی*
تفصیلات کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو لاوہ کے قریب ٹرک اور دو ٹریلرز کے درمیان تصادم کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول چکوال نے فوری طور پر سب اسٹیشن لاوہ سے ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کیں۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بروقت رسپانس کرتے ہوئے سین اسیسمنٹ کی، متاثرہ افراد کو گاڑی سے بحفاظت باہر نکالا اور موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو ٹریلرز کے ڈرائیور آپس میں روڈ کے درمیان بحث کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرک ان سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ عرفان اور 16 سالہ سمیع اللّٰہ شدید زخمی ہو گئے، جن کا تعلق کوٹ ادو سے بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 عوام سے اپیل کرتی ہے کہ سڑکوں پر محتاط ڈرائیونگ کریں، بحث و تکرار یا بے احتیاطی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔