Chakwal News Digital

Chakwal News Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chakwal News Digital, News & Media Website, Tehsil Chowk, Chakwal.

Chakwal News Digital🇵🇰
Which is the leading news social media network of Chakwal covering Local news, culture news , crime news , political news, current affairs ..!!

سب کی خبر9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، مراد سعید سمیت 47 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ...
25/08/2026

سب کی خبر

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، مراد سعید سمیت 47 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

فیصلے کے مطابق تمام مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ان کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

پراسیکیوشن کی جانب سے 19 گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے گئے اور تمام 47 اشتہاری مجرمان کا الگ الگ ٹرائل کیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سزا پانے والے مجرم 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جے آئی ٹی نے ان افراد کو 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی ملزم قرار دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ راشد، مراد سعید، زلفی بخاری، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار، شہباز گل، حماد اظہر، اعظم سواتی، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا، اعجاز خان جازی، شبلی فراز اور کنول شوزب اور دیگر شامل ہیں۔

مقدمے میں 118 ملزمان میں سے 18 کو دوران ٹرائل اشتہاری قرار دیا گیا، جبکہ 29 ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ مقدمے میں اب تک استغاثہ کے مجموعی طور پر 44 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں۔

عدالت کے مطابق ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر حملوں میں ملوث پائے گئے۔ ان پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور اہم سرکاری عمارتوں اور مقامات کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔

25/08/2026














🌙 جشنِ عید میلاد النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَچکوال نیوز ڈیجیٹل کی جانب سے تمام عالمِ اسلام کو جشنِ عید ...
25/08/2026

🌙 جشنِ عید میلاد النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ
چکوال نیوز ڈیجیٹل کی جانب سے تمام عالمِ اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے گھروں کو محبت، رحمت اور برکت سے منور فرمائے۔ آمین۔
#عیدمیلادالنبی
#میلادالنبی



25/08/2026

🌹 خصوصی پیغامِ مبارکباد
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ
آمدِ مصطفیٰ ﷺ — رحمتِ عالم کے جلوے
چکوال نیوز ڈیجیٹل کی جانب سے
اہلِ اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی
رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ
دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔
🌹 محبتِ رسول ﷺ — ایمان کی پہچان
🌹 سیرتِ رسول ﷺ — زندگی کا راستہ
🌹 درود و سلام — دلوں کی روشنی
آئیے! اس بابرکت موقع پر
درود و سلام کی کثرت کریں اور
سیرتِ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ
کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کا عہد کریں۔

      #رَسُولُ_اللہ
25/08/2026






#رَسُولُ_اللہ

















جانیے! آپ کا آئینی حق — قسط 03سرکاری ملازمت میں امتیاز سے تحفظکیا آپ جانتے ہیں کہ آئینِ پاکستان سرکاری ملازمت کے معاملے ...
25/08/2026

جانیے! آپ کا آئینی حق — قسط 03

سرکاری ملازمت میں امتیاز سے تحفظ

کیا آپ جانتے ہیں کہ آئینِ پاکستان سرکاری ملازمت کے معاملے میں شہریوں کو بعض بنیادوں پر امتیاز سے تحفظ فراہم کرتا ہے؟

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 27 کے مطابق پاکستان کی سروس میں تقرری یا ملازمت کے معاملے میں کسی شہری کے ساتھ صرف نسل، مذہب، ذات، جنس، رہائش یا جائے پیدائش کی بنیاد پر امتیاز نہیں کیا جا سکتا، تاہم آئین خود بعض مخصوص حالات میں نمائندگی، علاقائی ضروریات اور دیگر قانونی شرائط کے تحت مخصوص گنجائشیں بھی فراہم کرتا ہے۔

آسان الفاظ میں:

سرکاری ملازمت کے معاملے میں کسی شہری کے ساتھ بلاجواز امتیاز نہیں ہونا چاہیے اور تقرری و ملازمت کے معاملات آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔

ہماری کوشش:

آئین سمجھیں • حق پہچانیں • حق کے لیے قانونی راستہ جانیں

حقوق کی آگاہی • حقوق کا حصول • حقوق کا تحفظ

اپنا حق جانیے — اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیے

📌 مستند حوالہ:
آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان، آرٹیکل 27 — Safeguard against discrimination in services
قومی اسمبلیِ پاکستان — 21 نومبر 2025 تک ترامیم کے ساتھ دستیاب آئینی نسخہ۔


#365دن365حقوق


#آرٹیکل27









25/08/2026

🚨سرحد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں گزشتہ روز دراصل ہوا کیا تھا؟

واقعہ دراصل ایک ہراسگی کے معاملے سے شروع ہوا۔ شعبہ طلبہ امور کی سربراہ ڈاکٹر آئینہ نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے HoD ڈاکٹر جادون خان کے مبینہ ہراسگی کے خلاف آواز اٹھائی، جس پر یونیورسٹی نے انہیں معطل کر دیا۔ بعد ازاں طلبہ کے ایک گروپ نے ان کی بحالی کے لیے احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر آئینہ طلبہ سے بات کرنے باہر آئیں تو ایک طالب علم نے مبینہ طور پر ان کا گریبان پکڑا اور انہیں سنگین دھمکی دی۔ یونیورسٹی سیکورٹی کے بے بس ہونے پر ڈاکٹر آئینہ نے اپنے شوہر، پاک فوج کے افسر، کو ٹیلی فون کرکے بلایا۔

اطلاعات کے مطابق فوجی افسر اکیلے موقع پر پہنچا۔ ڈاکٹر آئینہ نے مبینہ طور پر نشاندہی کی کہ کس طالب علم نے ان سے بدسلوکی کی، جس پر افسر نے اسے ڈانٹتے ہوئے ڈنڈے سے ایک دو بار مارا۔ اس کے بعد ہجوم نے میاں بیوی کو گھیر لیا، ڈاکٹر آئینہ کو دھکا دیا، اور افسر کی وردی بھی پھاڑ دی۔

رپورٹ کے مطابق اپنی اور اہلیہ کی جان کو خطرہ محسوس ہونے پر افسر نے پستول نکال کر ہجوم کو پیچھے ہٹانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ حکام مبینہ طور پر فوٹیجز کی مدد سے حملے میں ملوث افراد کی شناخت کر رہے ہیں۔

25/08/2026

چمن (بلوچستان) میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 افراد شہید، شہداء کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا

25/08/2026

بروز منگل، صبح 6:35

آج ضلع چکوال کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کے ساتھ گرمی اور حبس🥵 کی شدت برقرار رہے گی۔ دن سے شام کے دوران ہلکے بادل 🌤️ بننے کی توقع ہے۔ کل بھی زیادہ تر موسم خشک رہے گا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا 🍃 کی رفتار 2 میٹر فی سیکنڈ رہے گی۔
محمد گلفام✍🏻

ترکی پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران کے ردِعمل سے متعلق اہم بیانایرانی پروفیسر سید محمد مرندی سے منسوب بیان میں...
24/08/2026

ترکی پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران کے ردِعمل سے متعلق اہم بیان
ایرانی پروفیسر سید محمد مرندی سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ترکی پر حملہ کیا تو ایران خاموش نہیں بیٹھے گا۔
یہ بیان خطے میں جاری کشیدہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں ایران، اسرائیل اور ترکی سمیت خطے کے مختلف ممالک کے درمیان ممکنہ علاقائی اثرات پر بحث جاری ہے۔
مرندی ایران کی خارجہ پالیسی اور علاقائی معاملات پر اپنے تبصروں کے حوالے سے معروف ہیں۔ ان کا یہ بیان بھی خطے میں کسی ممکنہ فوجی کشیدگی کی صورت میں ایران کے ممکنہ ردِعمل کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
چکوال نیوز ڈیجیٹل علاقائی اور عالمی صورتحال سے متعلق اہم معلومات عوام تک سادہ اور قابلِ فہم انداز میں پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
📌 اہم: کسی بھی بڑے علاقائی تنازع یا فوجی صورتحال سے متعلق حتمی معلومات کے لیے مستند سرکاری ذرائع اور معتبر خبر رساں اداروں کی تصدیق کو ترجیح دیں۔
🔖 ہیش ٹیگز




















#چکوال

Address

Tehsil Chowk
Chakwal
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chakwal News Digital:

Shortcuts

Share