پنجاب کا وہ ضلع جس کو پنجاب حکومت نے "لیک ڈسٹرکٹ"(جھیلوں
Address
Talagang Road
Chakwal
48800
Telephone
Website
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Chakwal HD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to Chakwal HD News:
Shortcuts
Category
Chakwal HD
پاکستان کا وہ شہر جس نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی ضلع چکوال شہیدؤں اور غازیوں کی سرزمین ہے پاک آرمی، ائیر فورس، نیوی میں اپنے ملکی دفاع میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور بے شک ضلع چکوال میں کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں پر کسی شہید کی قبر موجود نہ ہو اور بے شک ضلع چکوال شہیدوں، غازیوں اور مجاہدوں کی سرزمین ہے۔ خوبصورتی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو چکوال میں قدرت نے بہت سے پرکشش مقامات عطا کئے ہیں۔ چکوال کو پنجاب حکومت نے ”لیک ڈسٹرکٹ“ قرار دے دیا ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ چکوال میں 26مقامات کو سیاحت کے فروغ کے لئے منتخب کر لیا گیا ان میں کھائی،لکھوال،اور ڈھوک ٹالیاں بہت خوبصورت مقامات ہیں۔انہیں 5برسوں کے دوران بہترین سیاحتی مراکز بناکر سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ کلرکہار کے علاوہ پورے ضلع کو پرموٹ کرنا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ جیپ ریلی کا انعقاد چکوال کی سیاحتی ترقی کی پہلی کڑی ہے۔ چکوال کو جھیلوں کا ضلع بھی قرار دیا گیا ہے ۔چکوال میں 36جھیلیں،آبشاریں،تاریخی مقامات اور 22 چھوٹے ڈیم ہیں۔اسلام آباد اور موٹروے قریب ہونے سے چکوال سیاحوں کے لئے پرکشش سمجھا جاتا ہے۔