
03/09/2025
جعلی ویڈیو کی شدید مذمت
ضلع چکوال کی ایک خاتون ٹک ٹاکر کی جعلی اور نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے ایک ویڈیو چلا کر اسے چکوال کی خاتون سے منسوب کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے نہ صرف اس خاتون کی عزت کو مجروح کیا جا رہا ہے بلکہ ضلع چکوال کے وقار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تحقیقات اور ٹیسٹ رپورٹ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی جعلی ویڈیو ہے۔
یاد رکھیں! جعلی ویڈیوز بنا کر اور پھیلا کر آپ کسی کی عزت نفس کو دنیا میں تو مجروح کر سکتے ہیں، لیکن کل روزِ قیامت اللہ کے حضور اس کا سخت حساب دینا ہوگا۔
ہم سب پر لازم ہے کہ دوسروں کی ماں بہن کی عزت کا احترام کریں اور سوشل میڈیا کو کسی کی کردار کشی کے لیے استعمال نہ کریں۔