"Chakwal News: Your go-to source for timely updates and community stories in Chakwal. Unveiling the heartbeat of the region through our social media lens.
(1)
Stay connected, stay informed. 📰👥✨"
19/08/2026
*ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست، ایونٹ سے باہر*
بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی
ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 5-3سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ پاکستان کی عالمی کپ مہم اختتام پذیر ہوگئی۔
ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میںکھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں بھارت کی جانب سے ہرمَن پریت سنگھ نے دو، ابھشیک نے دو جبکہ ہاردک سنگھ نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کی طرف سے حنان شاہد نے دو جبکہ سفیان خان نے ایک گول کیا، تاہم یہ کوششیں ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔
دوسری جانب گروپ کے ایک اور میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو 8-2 سے شکست دے کر گروپ میں برتری حاصل کی۔ انگلینڈ اپنے تین پوائنٹس اور 2+ گول ڈفرینس کے ساتھ اگلے مرحلے میں جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں بھارت اور انگلینڈ کے ساتھ نیدرلینڈز جبکہ ارجنٹینا یا نیوزی لینڈ میں سے ایک ٹیم شامل ہوگی۔
پاکستان کے لیے یہ شکست خاصی مایوس کن رہی، کیونکہ ٹیم نے طویل عرصے بعد 2026 کے ورلڈ کپ میں واپسی کی تھی۔
19/08/2026
تازہ ترین
*ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ*
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریٹیلر ایپ کا اجراء کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس سکیم کو آسان اور اختیاری بنایا گیا ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے نفاذ سے معیشت میں شفافیت آئے گی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ سکیم کو بہتر بنانے کے لیے مشاورتی عمل کو مؤثر بنایا جا رہا ہے، مختلف طبقات اور شعبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی سازی کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنا ناگزیر ہے، کسی ایک طبقے کو نظرانداز کرکے ملک کا نظام نہیں چلایا جاسکتا، 25 سے 26 کروڑ آبادی کے ملک کو آسان اور بہتر نظام فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ عوام کے لیے نظام کو آسان اور مؤثر بنانا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس سکیم کو آسان اور اختیاری بنایا گیا ہے، چھوٹے دکاندار چاہیں تو اس سکیم کے بجائے معمول کے ٹیکس نظام میں رہ سکتے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ دکانداروں کے لیے نئی سکیم میں چند اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور چھوٹے دکانداروں اور دیگر کاروباری طبقات کے درمیان واضح تفریق رکھی گئی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ٹیکس نظام میں ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلا جائے اور کسی طبقے کو یہ شکایت نہ ہو کہ اس پر دوسرے طبقات کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ نئی سکیم میں شامل ہوکر اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، جو لوگ سکیم سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، ان کے خلاف آئندہ ضروری اقدامات کیے جائیں گے، حکومت کا مقصد ہر کاروباری طبقے کو قومی ٹیکس دائرے میں لانا اور ٹیکس نظام میں ہر طبقے کی شمولیت یقینی بنانا ہے، نئی سکیم کی کامیابی کے لیے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کا تعاون بھی ضروری ہے۔
*تاجروں کی مشاورت سے سکیم تیار کی گئی، بلال اظہر کیانی*
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ تاجر برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، تاجروں کی مشاورت اور رہنمائی سے نئی سکیم تیار کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری سے مشاورت کے بعد سکیم کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ تاجروں کے لیے تیار کردہ سکیم کا آج باقاعدہ عملی آغاز ہوگیا ہے۔
بلال اظہر کیانی کے مطابق سکیم کا اعلان 5 جون کو وزیر خزانہ کی زیر صدارت تقریب میں کیا گیا تھا، جبکہ بجٹ پیش ہونے کے بعد اس کے عملی نفاذ کے لیے تیاریوں کا آغاز کیا گیا، نئی تاجر سکیم ان دکانداروں کے لیے بھی دستیاب ہے جو پہلے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں تھے، سالانہ 20 کروڑ روپے تک فروخت کرنے والے دکاندار اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دکاندار ’آسان تاجر ایپ‘ کے ذریعے سادہ فارم پُر کرکے سکیم میں رجسٹریشن کراسکتے ہیں، جبکہ ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، رجسٹریشن کے دوران دکاندار کو پی ایس آئی ڈی جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے فیس کی ادائیگی کی جاسکے گی، فیس جمع کرانے کے بعد دکاندار کو ایک سال کے لیے سکیم میں شمولیت کی تصدیق فراہم کی جائے گی۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ سکیم میں شامل دکانداروں کو مقررہ مراعات اور فوائد حاصل ہوں گے، جبکہ انہیں ایف بی آر افسران کی غیرضروری پوچھ گچھ سے بھی تحفظ فراہم کیا جائے گا، رجسٹرڈ دکاندار کو متعلقہ پلیٹ یا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔
*تاجروں میں خوف کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، راشد لنگڑیال*
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ تاجروں میں خوف کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور کاروباری طبقے کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجر اپنی آمدن کے مطابق ٹیکس ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم کاروباری طبقے کو بلاجواز چھاپوں، جرمانوں اور گرفتاریوں سے تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔
راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بہتر کاروباری ماحول کے بغیر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا مشکل ہوگا، ایف بی آر اور تاجر برادری مل کر ملک کو معاشی طور پر آگے لے جاسکتے ہیں، تاجروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ ان کی کاروباری مشکلات کا بھی ازالہ ضروری ہے، حکومت اور تاجروں کے باہمی تعاون سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور ملکی معاشی نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
19/08/2026
*ڈسٹرکٹ پولیس چکوال*
*کھلی کچہری*
*ڈی پی او چکوال کل مورخہ 20 اگست 2026 بروز جمعرات 05:00 بجے شام تھانہ ونہار میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔*
*ترجمان چکوال پولیس*
19/08/2026
*وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا*
ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن
پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن
19/08/2026
🚨 پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان۔
پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔
سری لنکا کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔
انگلینڈ، پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گا۔
ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ شامل ہوں گے۔
ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سری لنکا 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ کھیلے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔
پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
19/08/2026
🚨بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع۔
پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو روزانہ 65 کروڑ(پاکستانی روپے)کے برابر نقصان ہو رہا ہے۔
پچھلے 16 ماہ(483 دنوں)سے یہ فضائی حدود بند ہیں۔
ائیرانڈیا نے 2.8 ارب ڈالرز خسارہ پچھلے سال میں ڈکلئیر کیا جس کی بڑی وجہ فضائی حدود کی بندش کو قرار دیا۔
19/08/2026
والدین! بچوں کو محفوظ اور پُراعتماد بنائیں 🛵
عنقریب تعلیمی ادارے کھلنے والے ہیں۔ اگر آپ کے بچےکی عمر 16 سے 18 سال کے درمیان ہے اور موٹرسائیکل چلاتا ہے تو اسے ضروری قانونی دستاویزات ضرور فراہم کریں
اسی سلسلے میں حکومتِ پنجاب کا ایک قابلِ تحسین اور مثبت قدم *Juvenile Driving Permit (JDP)*
کا اجراء ہے جس کا مقصد کم عمر ڈرائیورز کو قانونی دائرے میں لا کر ان کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔
بچوں کو پولیس سے خوفزدہ ہونے کے بجائے قانون کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کا اعتماد دیں۔ پولیس سے چھپنے یا تیز رفتاری سے بھاگنے کی کوشش خطرناک حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
📢 آج ہی قریبی پولیس خدمت مرکز (PKM) یا لائسنسنگ سینٹر تشریف لائیں اور اپنے بچے کا JDP حاصل کریں۔
آپ کے محفوظ سفر کے لئے کوشاں - ٹریفک پولیس چکوال
19/08/2026
وزیر اعظم شہباز شریف کے موجودہ دور میں وفاقی کابینہ نے کتنے فیصلے کیے؟*کتنے فیصلوں پر عمل درآمد ہوا، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
*4مارچ 2024 سے اب تک وفاقی کابینہ کے 67اجلاس ہوئے:موجودہ کابینہ نے اب تک مجموعی طور پر 2548فیصلے کیے:
اب تک 2173فیصلوں پر عملدرآمد ہوا، 375فیصلے زیر عمل ہیں:کابینہ ڈویژن وزارتوں اور ڈویژنوں کی جانب سے کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرتا ہے:
کابینہ ڈویژن کو وزارتوں، ڈویژنوں کی مجموعی کارکردگی کی نگرانی کا اختیار حاصل نہیں: وزیر انچارج کا تحریری جواب
19/08/2026
گرین ٹریکٹر سکیم کے لیے خوشخبری
کاشتکار بھائیوں کے لیے ایک بار پھر بڑی خوشخبری!
گرین ٹریکٹر سکیم میں اپلائی کرنے کے لیے پورٹل دوبارہ آن کر دیا گیا ہے۔ اب اہل کاشتکار بھائی بآسانی آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
وہ کسان بھائی اپلائی کریں جن کا رقبہ پانچ ایکڑ یا اس سے زیادہ ہے
اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار
جیسے ہی آپ دیے گئے لنک پر کلک کریں گے تو وہاں درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار اور تمام ضروری معلومات سامنے آ جائیں گی۔ آپ اسی طریقہ کار کو فالو کرتے ہوئے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
نیچے دئیے گئے لنک سے اپلائی کریں
19/08/2026
*کھلی کچہری*
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن، آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر نگرانی عوام کو فوری اور معیاری انصاف کی فراہمی، سروس ڈلیوری کے معیار میں بہتری اور شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد۔
کھلی کچہری کے دوران سائلین کی درخواستیں اور شکایات تفصیل سے سنی گئیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام درخواستوں کو قانون اور میرٹ کے مطابق مقررہ وقت میں یکسو کیا جائے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
Be the first to know and let us send you an email when Chakwal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.