Chakwal Mehnda Ghar

Chakwal Mehnda Ghar ہمارے پیج کا ایک وزٹ آپ کو اپنے گاؤں کی گلیوں میں لے جائ?

اونچی عمارتوں سے مکاں میرا گھِر گیاکچھ لوگ میرے حصّے کا سورج بھی کھا گئے
04/10/2024

اونچی عمارتوں سے مکاں میرا گھِر گیا
کچھ لوگ میرے حصّے کا سورج بھی کھا گئے

30/09/2024

تمام دوستوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے دعا کی مولا کے کرم سے میں اب کافی بہتر ہے

کم نسل اور کمینہ شخص اس وقت تک آپ کی عزت کرے گا جب تک آپ اس کے لئے فائدہ مند ہوجیسے ہی فائدہ ختم،ہو وہ اپنی اصلیت کی طرف...
30/09/2024

کم نسل اور کمینہ شخص
اس وقت تک آپ کی عزت کرے گا
جب تک آپ اس کے لئے فائدہ مند ہو
جیسے ہی فائدہ ختم،ہو وہ اپنی اصلیت کی طرف لوٹ آئے گا,💞🟡🔵💞

28/09/2024
میرے بچپن کے دن
01/09/2024

میرے بچپن کے دن

زمانہ کب رہا خالی خدا کی حجت ع سے۔۔۔کسی کا ہو نہ ہو اپنا امام ع آج بھی ہے
27/07/2024

زمانہ کب رہا خالی خدا کی حجت ع سے۔۔۔
کسی کا ہو نہ ہو اپنا امام ع آج بھی ہے

دکاندار سے ماش کی دال کا ریٹ پوچھا۔ اس نے کہا: 300 روپے کلو۔ شکریہ ادا کر کے واپس مڑا تو اس نے کہا ::: بھائی 15 ہزار روپ...
27/07/2024

دکاندار سے ماش کی دال کا ریٹ پوچھا۔ اس نے کہا: 300 روپے کلو۔
شکریہ ادا کر کے واپس مڑا تو اس نے کہا ::: بھائی 15 ہزار روپے دو۔
میں:::: وہ کس چیز کے؟
وہ: 50 کلو دال کے۔
میں ::: مگر میں نے تو دال خریدی ہی نہیں۔
وہ: میں تو تمہارے لئے 50 کلو دال یہاں رکھ کے بیٹھا ہوں نا۔ تم خریدو یا نہ خریدو پیسے تو تمہیں دینے پڑیں گے۔
میں :: او بھائی کیوں دینے پڑیں گے؟؟؟
وہ ::: کپیسٹی چارجز!!!

چکوال شہر میں عاشورہ جلوس کی تاریخی روایت✍🏻محسن جعفری عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا سلسلہ چودہ سو سال پرا...
21/07/2024

چکوال شہر میں عاشورہ جلوس کی تاریخی روایت
✍🏻محسن جعفری
عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا سلسلہ چودہ سو سال پرانا ہے۔ ہر سال محرم الحرام میں ہزاروں کے تعداد میں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برپا کیئے جاتے ہیں جس میں عزادار ماتم کرنے کے اپنے وقت کے امام عجل اللہ کو ان کی جد پاک کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔ ہر علاقے اور جگہ کا اپنا اپنا عزاداری کا الگ انداز ہے۔ دنیا کے ہر خطے میں بولی (language ) اور روایات تبدیل ہوتی ہے وہیں پاکستان میں بھی ہر 50 کلومیٹر کے بعد زبان اور کلچر تبدیل ہوتا ہے جیسے چکوال شہر میں دھنی زبان بولی جاتی ہے تلہ گنگ کی اپنی زبان ہے۔ گجرخان کی اپنی اور راولپنڈی کی اپنی ہی بولی ہے۔ اسی طرح پوری دنیا میں عزاداری کا بھی الگ الگ رنگ نظر آتا ہے۔ چکوال کی عزاداری کو پورے پاکستان میں ممتاز مقام حاصل ہے۔ ضلع چکوال میں تقریباً 70 کے قریب صرف عاشورہ کے ماتمی جلوس برپا کیئے جاتے ہیں ۔ چکوال شہر میں یوم عاشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس 1918ء سے پہلے کا شروع ہے اس ماتمی جلوس کا لائسنس منشی چوہدری غلام محمد نے 1918/1919 ء میں حاصل کیا۔ منشی چوہدری غلام محمد کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔ بیٹوں میں سب سے بڑے چوہدری نثار علی پھر چوہدری غلام عباس پھر چوہدری امتیاز علی اور سب سے چھوٹے بیٹے کا نام چوہدری جمشید علی ہے۔ اسں گھرانے کے پاس پورے سال میں عزاداری کے کافی قدیمی اور بھی پروگرام ہیں۔ اس وقت چوہدری نثار علی کے فرزندان چوہدری نبیل عابد اور چوہدری عقیل عابد عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس کا اہتمام کرتے ہیں۔ 10 محرم الحرام یوم عاشورہ کی صبح نثار حویلی نزد پرانی سبزی منڈی سے شبیہ ذوالجناح کی برآمدگی سے ماتمی جلوس کا آغاز ہوتا ہے۔ ابوذر کالونی سے تعلق رکھنے والے ملنگ نوحہ خوانی سے عزاداری میں اپنی الگ انداز میں حاضری دیتے ہیں ۔ شبیہ ذوالجناح کے ساتھ ہی علم شہنشاہ وفا مولا عباس علمدار برآمد کیا جاتا ہے۔ نماز ظہرین باقر شہانی مسجدِ میں ادا کی جاتی ہے۔ وقفہ نماز کے بعد ماتمی جلوس دربار سخی ثابت ثبوت رح پر پہنچتا ہے جہاں شہادت امام حسین علیہ السلام بیان کی جاتی ہے۔ مجلسِ عزا کے بعد دوبارہ ماتمی جلوس شروع ہوتا ہے۔ جس میں عزادار اپنے مولا امام زمانہ عجل اللہ کو ان کی جد کو خون کا پرسہ دیتے ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں عزادار زنجیر زنی اور قمہ زنی کرتے ہیں۔ چوہدری نبیل عابد کی حویلی سے شروع ہونے والا پرسہ ان کے کزن چودھری غلام عباس کے بیٹے چوہدری نقی عباس ٫ چوہدری عمار عباس اور چوہدری اویس عباس کے گھر مجلس شام غریباں کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔

چکوال یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس ✍🏻محسن جعفری صحابی رسول اللہ ص جناب اویس قرنی کا واقعہ ہر مسلمان کو یاد ہوگا  کہ جس میں س...
19/07/2024

چکوال یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس
✍🏻محسن جعفری
صحابی رسول اللہ ص جناب اویس قرنی کا واقعہ ہر مسلمان کو یاد ہوگا کہ جس میں سرور کائنات رحمت العالمین ص کا ایک دانت مبارک شہید ہو گیا تھا تو اس کا علم صحابی رسول ص کو ہوا تو انہوں نے پتھر سے پہلے اپنا ایک دانت توڑ لیا پھر خیال آیا کہ یہ دانت نہ ہو کوئی دوسرا دانت ہو توانہوں اپنے سارے دانت اپنے ہاتھوں سے توڑ لیے اللہ تبارک وتعالی کو ان کی ادا اتنی پسند آئی کہ ان کے لیے آسمان سے کیلے کے پودے کو نازل کر دیا یوں رسول اللہ ص کی زندگی میں صحابی رسول ص نے پتھر سے ماتم کیا۔محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور ذوالحجۃ آخری مہینہ ہوتا ہے دونوں مہینوں میں قربانی ہے۔ ماہ ذوالحجۃ کی 10 تاریخ میں نبی اللہ ابراہیم ع کی سنت ادا ہوتی ہے اور جانوروں کے خون کی سلامی دی جاتی ہے۔ماہ محرم الحرام کی 10 کو اللہ کے آخری نبی محمد ص کے بیٹے کو انسانی خون کی سلامی دی جاتی ہے۔ مباہلہ کے بعد قرآن کی کی آیات کے مطابق امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیٹے ہیں۔ اسی سلسلے میں خون کی سلامی پوری دنیا میں دی جاتی ہے۔ چکوال شہر میں بھی یوم عاشورہ کی صبح کو چوہدری نبیل کی حویلی میں شبیہہ ذوالجناح کی برآمدگی پر خون کا پرسہ دیا جاتا ہے۔ جن عزاداروں نے خون کا پرسہ دیا ان کی مرہم پٹی وہاں ہی کر دی جاتی۔ شام کو عصر کے وقت پھر سینکڑوں کی تعداد میں مؤمنین اپنے امام حسین علیہ السلام کو خون کا پرسہ دیا جن کو فسٹ ایڈ دینے کے لیے مہتاب میڈیکل کمپلکس کے رضاکاروں ٫ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے رضاکاروں ریسکیو 1122 اور ماتمی فیڈریشن کے رضاکاروں نے مل کر یوم عاشورہ پر ڈیوٹی سر انجام دی۔

Address

Kodaak Photo Master Bhoun Road
Chakwalian
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Mehnda Ghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chakwal Mehnda Ghar:

Share

Category