Mashar Asghar Khan

Mashar Asghar Khan Personal (Offical)Account of Mashar khan Asghar Khan Achakzai Managed by MUHAMMAD ZAKARYA ☜✔🆗🇵🇰
fb://profile/

02/10/2025



#

01/10/2025

بریکنگ نیوز:بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس بلوچستان کے ا...
01/10/2025

بریکنگ نیوز:
بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس
بلوچستان کے اجتماعی مسائل، صوبہ بھر میں بڑھتی ہوئی بد امنی، صوبے میں حقیقی سیاسی قیادت و جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں، پابند سلاسل سلسلے، وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے ساجد ترین ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر جاری

جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل نیشنل پارٹی میر کبیر محمد محمد شہی اور اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی موجود۔

اجلاس میں بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، سی ای سی ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری، سی ای سی ممبران ثناء بلوچ، جاوید بلوچ، حاجی وحید لہڑی اور دیگر بی این پی رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، صوبائی صدر اسلم بلوچ اور دیگر بھی موجود

جبکہ اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، حمزہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود۔

01/10/2025
چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر قدرمن مشراصــــغرخان اچکــزئی مرحوم حاجی قاری پہلوان اقا کے بیٹے حاجی محمد کے اورحا...
01/10/2025

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی
صدر قدرمن مشراصــــغرخان اچکــزئی
مرحوم حاجی قاری پہلوان اقا کے بیٹے حاجی محمد کے اورحاجی محمد کی بیٹی کی وفات پر غمزداہ خاندان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی، تحصیلوں اور تنظیمی ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس، اولسی پاسون کیلئے کمیٹیاں تشکیلچمن — عوامی نیشن...
30/09/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی، تحصیلوں اور تنظیمی ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس، اولسی پاسون کیلئے کمیٹیاں تشکیل
چمن — عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج بروز منگل صبح 10 بجے ایک اہم تنظیمی اجلاس باچاخان مرکز چمن میں منعقد ہوا، جس میں ضلع چمن کی ضلعی کابینہ، تینوں تحصیلوں کی کابینہ اور تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر عبدالخالق حقمل نے کی، جبکہ پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز ماسٹر شراف الدین نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا۔ اجلاس میں 11 اکتوبر کو چمن میں منعقد ہونے والے “اولسی پاسون” کی تیاریوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اولسی پاسون کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف ذمہ داریوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، جو ضلعی دوروں، عوامی رابطہ مہم اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیں گی۔
شرکاء نے عوامی نیشنل پارٹی کے تمام ضلعی و تحصیل سطح کے ذمہ داران، بنیادی یونٹوں اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ چمن میں ہونے والے اولسی پاسون میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ اجلاس کے دوران چمن کے باشعور عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ بڑی تعداد میں اس عوامی اولسی پاسون میں شریک ہو کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔

🚩۔باچاخان مرکز کوئٹہ سے جاری کردہ اعلامیہ 🚩۔اصغر خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اے این پی 🚩۔اے این پی کا صوب...
30/09/2025

🚩۔باچاخان مرکز کوئٹہ سے جاری کردہ اعلامیہ

🚩۔اصغر خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے
اے این پی

🚩۔اے این پی کا صوبائی صدر کے خلاف من گھڑت مقدمے پر شدید ردعمل

🚩۔نادیدہ قوتیں قبیلوی رنجشوں اور نفرتوں کو ہوا دے رہی ہیں اے این پی

🚩۔اصغر خان اچکزئی فکرِ باچاخان کے محافظ اور عدم تشدد کے علمبردار ہیں

🚩۔قوم دوست قیادت کو مقدمات میں ملوث کرنا پرانا ریاستی حربہ ہے، اے این پی

🚩۔اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ماضی میں ڈرے نہ آج قیادت مرعوب ہوگی اے این پی

🚩۔برادر اقوام میں اتحاد و یگانگت کے فروغ کی جدوجہد جاری رہے گی

🚩۔کسی بھی مقدمے یا رکاوٹ کو عوامی خدمت کے راستے میں حائل نہیں ہونے دیا جائے گا
اے این پی

🚩۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے خلاف بے بنیاد من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی مقدمہ نہ صرف افسوسناک قابل مذمت عمل ہے بلکہ حکومتی اور ریاستی مشینری کے پرانے آزمودہ حربوں کی عکاسی کرتا ہے بیان میں کہا گیا کہ 8فروری2024 کو بلوچستان میں انتخابات کے نام پر نیلام کاجو ڈارمہ رچا یاگیا جس کا مقصد صوبہ بھر میں قبیلوی رنجشوں کو بڑھاوا دینے بردار قبیلوں اور اقوام کو آپس میں دست وگریباں کرنے ان کے درمیان نفرتوں کو ہوا دینا مقصود تھا جس کو نادیدہ قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے فارم 47 کی نتیجے میں براجمان حکمران اس پر من وعن عمل پیرا ہے حقیقی سیاسی رہنماؤں کو صوبے میں آباد اقوام کے حقوق کی جدوجہد سے روکنے اور انہیں اس عمل سے دستبردار کرانے کے لیے ایسے مقدمات گھڑنے کی روایت کوئی نئی بات نہیں ہے عوامی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت کو ماضی میں بھی ان سازشوں کا سامنا رہا ہے اور وہ ان حربوں سے بخوبی شناسائی رکھتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اصغر خان اچکزئی صوبے کی ایک ذمہ دار سیاسی شخصیت ہیں جو نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر فکرِ باچاخان کے محافظ ہیں بلکہ وہ عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور صوبے میں آباد پشتون ابلوچ اقوام اور برادر قبیلوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اخوت و بھائی چارگی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی سیاسی قد و قامت سے خائف قوتیں انہیں حقوق کی جدوجہد سے روکنے کے لیے اس قسم کے مقدمات کا سہارا لے رہی ہیں تاہم بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے نہ ماضی میں عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کو خوف زدہ کر سکے اور نہ ہی اب ان حربوں سے قیادت مرعوب ہوگی صوبے کے اہم قومی ایشوز کو اجاگر کرنے اور قوم دوست قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدکرنے کی کوششیں نادیدہ قوتوں کو کسی طور برداشت نہیں ہو رہیں اسی لیے صوبے کے طول و عرض میں حقیقی قوم دوست رہنماؤں کو من گھڑت مقدمات میں نامزد کرنا ریاست اور اس کے کارندوں کا پرانا طریقہ واردات ہے عوامی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت قومی حقوق کے حصول اور سیاسی جدوجہد کو جاری رکھے گی اور برادر اقوام کے درمیان ہم آہنگی اتحاد اور یگانگت کے فروغ کے لیے اپنی بے لوث کوششیں اسی طرح جاری رکھیں گے پارٹی نے واضح کیا کہ کسی بھی رکاوٹ یا مقدمے کو عوامی خدمت اور قومی حقوق کی جدوجہد کے راستے میں حائل نہیں ہونے دیا جائے گا

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر قدرمن مشر اصغر خان اچکزئی شھید حاجی صلاح الدین عشیزئی کے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہا...
29/09/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر قدرمن مشر اصغر خان اچکزئی شھید حاجی صلاح الدین عشیزئی کے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں

“اطلاع برائے اجلاس اے این پی ضلع چمن“عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 30 ستمبر کل بروز منگل صبح 10 بجے عوامی نیشنل پارٹی ...
29/09/2025

“اطلاع برائے اجلاس اے این پی ضلع چمن“
عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 30 ستمبر کل بروز منگل صبح 10 بجے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ3 تحصیلوں(صدر-سٹی-ژڑہ بند)کے تحصیل کابینوں صوبائی کونسل مرکزی کونسل کے اراکین ضلع چمن کے تمام یونین کونسل کے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین منتخب اراکین مخصوص نشستوں میونسپل کارپوریشن کے تمام کونسلروں کا مشترکہ اجلاس ٹرنچ روڈ چمن باچاخان مرکز میں ضلعي صدر عبدالخالق حقمل نے بلایا گیا ہے-اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور صوبايي قاٸدين خصوصی شرکت کرینگے
تمام ذمہ داران اجلاس میں شرکت اور وقت کی پابندی کریے

 #چمنآل پارٹیز کے رہنماؤں کا پریس کانفرنس کے بعد مشاورت جاری،،
29/09/2025

#چمن
آل پارٹیز کے رہنماؤں کا پریس کانفرنس کے بعد مشاورت جاری،،

چمن: آل پارٹیز کے زیراہتمام منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس پریس کلب چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر، اصغر خان اچکزئی...
29/09/2025

چمن: آل پارٹیز کے زیراہتمام منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس پریس کلب چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر، اصغر خان اچکزئی، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیر، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ضلعی پریس سیکرٹری جاوید خان افغان، پشتون تحفظ موومنٹ کے کور کمیٹی ممبر فدا محمد قبائل، لغڑی اتحاد کے سیکریٹری حاجی غوث اللہ، انجمن تاجران کے جمال شاہ، انجمن تاجران کے احمد خان، نیشنل پارٹی کے فدا محمد، سول سوسائٹی کے نمائندہ بشیر احمد ، سیول سوسائٹی کے عبدالرزاق، اور چمن بار کونسل کے عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے مشترکہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل اور خطے کے موجودہ حالات پر متفقہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس جدوجہد کی پہلی کڑی کے طور پر اعلان کیا گیا کہ 11 اکتوبر کو ڈی سی آفس چمن کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ ( امن پاسون) ہوگا، جس میں پورے شہر کے عوام کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Address

Shaheed Asadkhan Chowk
Chaman
3456

Telephone

+923468100077

Website

http://instagram.com/m700zakarya

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashar Asghar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mashar Asghar Khan:

Share