21/08/2026
**سرانان میں دن دہاڑے دہشتگردی… آخر یہ سب کیسے ممکن ہوا؟**
چمن–کوئٹہ قومی شاہراہ **N-25** پر واقع سرانان میں مسلح افراد کا پولیس و لیویز تھانے میں داخل ہونا، اہلکاروں کو یرغمال بنانا، سرکاری سامان لوٹنا، تھانے کے اندر مبینہ طور پر دو دیسی ساختہ بم نصب کرنا اور پھر دھماکوں سے عمارت کو زمین بوس کر دینا…
یہ صرف ایک دہشتگردی کا واقعہ ہے یا **سکیورٹی کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان؟**
واقعے کے فوری بعد تھانے پہنچنے والے افسران کو تھانہ انچارج نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور **پک اَپ گاڑی میں سوار ہو کر آئے**، جبکہ مسلح افراد نے بازار کے دونوں حصے بھی بند کر دیے تھے۔
تھانہ انچارج کے مطابق بارودی مواد نصب کرنے کے لیے سگنل کے ذریعے آنے والا ایک ماہر دھماکے کی شدت سے دور جا گرا اور شدید زخمی ہوگیا، جبکہ دیگر حملہ آور اپنے زخمی ساتھی کو اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔
**دن دہاڑے، قومی شاہراہ پر، ایک سرکاری تھانے کے اندر اتنی بڑی کارروائی…
آخر حملہ آور اتنی آسانی سے کیسے پہنچے؟
سکیورٹی میں کہاں اور کیسے خامی ہوئی؟**
یہ سوال صرف سرانان کا نہیں، **پورے سکیورٹی نظام کے لیے ایک سنجیدہ سوال ہے۔**
📍 سرانان، N-25
🎥 مکمل تفصیل ویڈیو میں
#سرانان #چمن #کوئٹہ #دہشتگردی #سکیورٹی #بلوچستان