22/10/2025
کویٹہ کراچی شاہراہِ آئے روز بندش ہڑتالیں اوپر سے اس شاہراہِ پرکسٹم ایف سی پولیس لیویز کوسٹ گارڈ کے چیک پوسٹوں کی بھرمار
دوسری جانب پہلے سے کاروبار ختم ہے باڈروں پر سختی سے اسمگلنگ بھی ختم ہوچکی یے مسافر ٹرانسپورٹ صرف سواریوں پر گزارہ کررہی ہے لیکن اس کے باوجود چیک پوسٹوں پر گھنٹوں گھنٹوں مسافر بسوں کو روکنے کا کیا جواز ہے اس دوران مسافر خواتین بچوں کا برا حال روز کا معمول ہے اس کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کو اسمگلنگ کرنے کے نام پر ڈرایا دھمکایا جاتا یے ان حالات میں کویٹہ کراچی روٹ پر مسافر بسوں کے مالکان انتہائی شدید ذہنی کرب اورمالی نقصانات کا سامنا کررہے ہیں ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وہ بہت جلد اپنی بسیں خضدار آرمی کینٹ اور اوتھل کوسٹ گارڈز کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے کھڑے کردیں گے اور سخت دہرنا دیں گے کیونکہ یہ بیچارے مجبور ہے کیا کریں افغانستان کے ساتھ تمام باڈرز بند ہے ایک شخص نہیں آسکتا تو اسمگل شدہ مال کہاں سے آئے گا پھر اسمگلنگ کہاں سے ہورہی ہے حکام تو کراچی پورٹ پر انڈرمس انوائسنگ نہیں روک سکتے کیونکہ وہاں انکا بس نہیں چلتا ہے روزانہ درجنوں کنٹینرز اب بھی نکلتے ہیں اسوقت لاہور فیصل آباد پنڈی کے مارکیٹ اسمگلنگ کے سامان سے بھرے پڑے ہیں جو یہیی کراچی پورٹ اور پنجاب کے ڈرائ پورٹ سے بااثر لوگ نکالتے ہیں اور پشاور سے بھی زوروں پر اسمگلنگ کا دہندہ جاری ہے لیکن سرکار کا سارا زور پہلے سے دہشت گردی سے متاثرہ بلوچستان پر ہے اور یہاں سے اسمگلنگ روکنے کے دعوے کررہے ہیں لیکن انھیں کراچی پورٹ پنجاب ڈرائ پورٹ اور پشاور سے اسمگلنگ نظر نہیں آرہی ہے خدا را اس غریب اور بے بس عوام پر رحم کریں