
10/09/2025
قلعہ عبداللہ میں چھینا گیا انگور سے بھرا ٹرالر برآمد ڈی سی چمن حبیب بنگلزئی اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ کا کلیدی کردار
قلعہ عبداللہ میں گزشتہ شب مسلح افراد کے ہاتھوں چھینا گیا انگور سے بھرا اے سی ٹرالر ضلعی انتظامیہ چمن اور قلعہ عبداللہ لیویز کی بروقت اور مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں صرف ایک گھنٹے کے اندر برآمد کرلیا گیا۔ اس کامیاب آپریشن میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ نے نہایت اہم اور قائدانہ کردار ادا کیا۔ دونوں افسران کی براہِ راست نگرانی اور حکمتِ عملی کے تحت لیویز فورس نے فوری کارروائی کی، جس کے بعد ٹرالر کو بحفاظت ڈرائیور کے حوالے کرکے اسلام آباد روانہ کردیا گیا
ذرائع کے مطابق مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ٹرالر کی بروقت بازیابی سے علاقے میں پائی جانے والی کشیدگی ختم ہوگئی۔ کلیرنگ ایجنٹس، چمن چیمبر اور ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں نے کہا کہ ڈی سی چمن حبیب بنگلزئی اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ کی قیادت اور لیویز فورس کے فوری ایکشن نے نہ صرف تاجروں کے بڑے نقصان کو بچایا بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال کیا۔