
30/07/2025
چمن: صفائی ستھرائی کے امور پر اہم ملاقات
چمن (نامہ نگار حبیب اللہ اچکزئی )سینئر صحافی و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران، حبیب اللہ اچکزئی نے میونسپل کارپوریشن چمن کے چیف سینیٹری انسپیکٹر اصغر خان اچکزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شہر میں صفائی و ستھرائی کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی نے چیف سینیٹری انسپیکٹر اصغر خان اچکزئی کی خلوصِ نیت اور محنت سے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اسی جذبے اور خوش اخلاقی کے ساتھ شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گےملاقات میں مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر کونسلر حاجی احمد شاہ اچکزئی، کونسلر عبد الولی اچکزئی اور حاجی علاؤالدین بھی موجود تھے، جنہوں نے صفائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا