06/08/2024
مریم نواز نوازوزیر اعلئ پنجاب، ائی جی پی پنجاب اور ڈی جی ایف ائی اے سے اپیل۔۔۔۔۔ میرا نام زاہد ضیا ہے اور میں تحصیل پنڈی گھیب کا رہائشی ہوں 20 اگست 2023 کو خالد اسلام ولد محمد اسلام سکنہ بہاولپور اسلام اباد کے ہوٹل میں ملا اور مجھ سے پوچھا کہ اپ کیا کام کرتے ہیں میں نے کہا میں گاڑیوں کا سپرے پینٹر ہوں چھوٹی سی ورک شاپ ہے کہتا ہے میں ویزے دیتا ہوں سعودی عرب کے لیے ویزا ٹکٹ فری ٹوٹل خرچہ 11 لاکھ روپے اتا ھے۔۔ میں نے اس کو کہا کہ میرا بھتیجا اس کو بھیج دو اس نے کہا ٹھیک ہے جب اس کے کاغذ بھیجے تو اس کے دوست بھی اگے کہ ہمیں بھی جانا ہے پھر میں نے ایک دفعہ خالد اسلام کو کہا کہ ایسا نہیں کہ تم فراڈ کرو یہ لوگ بہت ہی غریب ہیں انہوں نے اپنے گھر کی چیزیں بیچ کے پیسے پورے کیے ہیں اس نے تسلی دی یقین دلایا اور ہم اس کی باتوں میں اگئے یہ سلسلہ تقریبا 20 سے 25 دن چلتا رہا ہم نے اس کو پیسے ایزی پیسہ کیے اس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں اور یہ ثبوت ایف ائی اے جی 13 میں موجود ہیں میں بہت ہی غریب ہوں میرا کوئی گھر نہیں ہے کوئی زمین نہیں ہے میں دکان پہ سوتا ہوں اگر کسی نے دیکھنا ہے تو وہ مکمل انویسٹیگیشن کر سکتا ہے میں ان لوگوں کو پیسے کہاں سے دوں نہ میں کام کر سکتا ہوں کبھی ایک اتا ہے کبھی دوسرا اتا ہے میں کب تک ان کو مطمئن کروں گا خدارا میری ہیلپ کی جائے ڈی جی ایف ائی اے ائی جی پنجاب ڈی پی او اٹک سب سے میری درد التجا ہے کہ خدارا ان لٹیروں کو قانون کی گرفت میں لے ائیں اور ائندہ سادہ لوگوں کو لوٹنے سے بچائیں میں پھر ایک دفعہ ڈی جی ایف ائی اے ائی جی پنجاب وزیراعلی پنجاب ڈی پی او اٹک میری گزارش ہے کہ خدارا میری مدد کی جائے اور اس فراڈیے کو فورا پکڑا جائے/ رابطہ نمبر:03327714260