
23/08/2025
کریانے کی دکان پر ایک ننھی سی بچی جھکے سر کے ساتھ ایک ہاتھ میں چند روپے اور دوسرے ہاتھ میں ایک مختصر پرچی تھامے کھڑی تھی، جس پر لکھے دو چار الفاظ دراصل والدین کی وہ امیدیں اور دلاسے تھے جو وہ اپنے بچوں کو دیتے ہیں، اور سوچنے کا مقام ہے کہ ڈیڑھ کلو آٹا منگوانے والے والدین کس کرب اور مجبوری سے گزر رہے ہوں گے، اس لیے ہمیں اپنے اردگرد کے مجبور لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے، اگر ان کی خواہشات پوری نہیں کرسکتے تو کم از کم ان کی بنیادی ضروریات ضرور پوری کرنے کی کوشش کریں؛ اللہ پاک ہم سب پر اپنا خاص کرم فرمائے، آمین۔