01/06/2026
عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی نے معصوم شاہ باچا کے خلاف ایف آئی آر صوابی تھانے میں درخواست جمع کروائی درخواست بمراد ایف آئی آر میں درج ہے کہ معصوم شاہ باچا نے پوری پارٹی اور پارٹی کارکنوں کو قادیانی کہہ کر ان کی جانوں کو حطرے میں ڈال دیا ہے ان کے حلاف قانونی کاروائی کی جائے ضلع صوابی کے صدر اصف الرحمٰن جنرل سیکرٹری نوابزادہ خان سنیئر نائب صدر توصیف اعجاز خان اور پارٹی تنظیم کی جانب سے اس ایف آئی آر کی پیروی تحصیل رزڑ کے صدر اشفاق خان ایڈووکیٹ اور صوابی سے تعلق رکھنے والے ملگری وکیلان کریں گے