
20/07/2025
تخت بھائی کے علاقہ جامڑہ میں 23 سالہ شیطان صفت نوجوان فیضان ولد اسلام نے رات کی تاریکی میں پستول کی نوک پر اپنی حقیقی بہن 17 سالہ مروہ بی بی کو ج نس ی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ شاہ میں متاثرہ 17 سالہ دوشیزہ مروہ بی بی نے اپنی والدہ نادیہ بی بی کے ہمراہ رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ میرا 23 سالہ بھائی فیضان نے گزشتہ رات میرے کمرے اکر مجھے نیند سے جگایا اور ساتھ میرے سر پر پستول رکھ کر ہمیں خاموش کر کے قتل کی دھمکی دیکر میرے ساتھ زور زبردستی کر کے مجھے جن س ی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ درندے نے اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی درندگی کا نشانہ بنایا لیکن ان کی ق ت ل کی دھمکی دینے کی وجہ سے خاموش رہی ۔ ساڑوشاہ پولیس نے متاثرہ مروہ بی بی کی رپورٹ پر ملزم فیضان ولد اسلام سکنہ جامڑہ کے خلاف 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے متاثرہ مروہ بی بی کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے لیے ٹی ایچ کیو تخت بھائی بھیج دیا جہاں پر میڈیکل ٹیسٹ میں ان سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ۔ پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کے ایس ایچ او شفیق احمد خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔