Charsadda tv 700

Charsadda tv 700 charsadda tv 700

*بجلی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائی**صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایت پر آج مورخہ 1...
10/09/2026

*بجلی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائی*

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایت پر آج مورخہ 10-09-2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمان نے ایس ڈی او واپڈا کے ہمراہ چارسدہ مین بازار اور پرانا بازار میں بجلی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔*

کارروائی کے دوران ڈائریکٹ کنکشنز (کنڈوں) کے ذریعے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی کنڈے ہٹا دیے گئے، جبکہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ بجلی چوری قومی نقصان کا باعث ہے، لہٰذا اس غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔*ھجگھ

09/09/2026

مردان روڈ فائرنگ کے واقع میں تین افراد زخمی،
الخدمت ہسپتال سکیورٹی گارڈ، الفارابی سٹوڈنٹ اور مخالفین کے فائرنگ سے اسفندیار زخمی ہوئے.

09/09/2026

چارسدہ میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ چارسدہ نے بجلی چوری اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی ہدایت پر تحصیل وار افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، جبکہ پیسکو حکام اور پولیس کے تعاون سے بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ حکام کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں اور واجبات کی وصولی کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

09/09/2026

چارسدہ: مردان روڈ کلاڈھیر چوک سے جوڈیشل کمپلیکس تک فریقین کے درمیان فائرنگ،

ریڈ اسکول کی چھٹی کے وقت سیکڑوں بچوں کی موجودگی میں الخدمت ہسپتال چارسدہ کے سامنے شدید فائرنگ ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں الخدمت ہسپتال کا ایک سکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جبکہ فریقین میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فائرنگ کے دوران متعدد سکول گاڑیاں بھی گولیوں کی زد میں آئیں۔

08/09/2026

چارسدہ کے ہسپتال کے حالات

07/09/2026

⭕ چارسدہ بازار میں رش اور ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اہم اقدامات، رکشوں کی رجسٹریشن اور مختلف روٹس کیلئے الگ رنگ مختص کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ اداروں کو رکشوں کی رجسٹریشن مکمل کرنے اور ٹریفک نظام کو منظم بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

07/09/2026

*شاباش شاباش*
چارسدہ: ڈی سی فضل رحیم مروت اور ٹی ایم او اعجاز رحیم کا زبردست اقدام، شہریوں اور تاجروں کی جانب سے کارروائی کو سراہا جا رہا ہے

چارسدہ میں تاریخ ساز اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ مین چوک میں بارش یا گندا پانی کھڑا ہونے کا مسئلہ اب حل کر دیا گیا ہے۔ نکاسیٔ آب کا دیرینہ مسئلہ 16 سال بعد حل ہونے پر شہریوں اور تاجروں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

مین چوک میں نکاسیٔ آب کے مسئلے کے حل کے لیے ٹی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے عملے نے بھی بھرپور حصہ لیا، جس کے بعد پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مین چوک میں بارش کے دوران جمع ہونے والے پانی اور گندگی سے نجات ملے گی۔

05/09/2026

فوری خبر

چارسدہ: تھانہ سٹی کی حدود اسٹیشن کورونہ میں پولیس اور منشیات فروش کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ملزم منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

04/09/2026

چارسدہ: تھانہ خانمائی پولیس اور اشتہاری مجرم کے درمیان فائرنگ جاری
: مجرم اشتہاری صدام ہلاک، تعلق سرڈھیری سے بتایا جارہا ہے۔۔زرائع کے مطابق صدام خطرناک سنیچر تھا، مزید تفصیلات ا رہی ہے

04/09/2026

مردان روڈ پر تجاوزات کے خلاف اپریشن شروع
ڈی سی چارسدہ فضل رحیم اور ٹی ایم او چارسدہ اعجاز رحیم موقع پر موجود

Address

Charsadda
Charsadda
24420

Telephone

+923157817814

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Charsadda tv 700 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Charsadda tv 700:

Shortcuts

Share