
04/04/2023
ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کی مختلف علاقوں میں کاروائی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارڑ نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ اویزہا کرنے اور اسکے مطابق فروخت کے حوالے سے چیکینگ کی تاہم نرخنامہ سے تجاوز پر جرمانے عائد کئیے۔
دوسری جانب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے مختلف ویلج کونسلوں میں ڈیلرز کا معائنہ کیا ، تقسیم آٹے کا آن لائن ریکارڈ چیک کیا اور سیکریٹریز ویلج کونسل اور ڈیلرز کو ضروری ہدایات جاری کی۔