01/09/2026
آپ اپنی رائے کمنٹ میں دیجئے۔۔
Awami National Party
Shakeel Bashir Khan Official
Muhammad Jan Khan Umerzai
Sharafat Khan
Mashal TV مشال ٹی وی
کا سے نصف صدی کی رفاقت
سوشل میڈیا پر محمد جان خان کے حوالے سے گرم خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی سے اپنی طویل وابستگی ختم کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم، تاحال اس حوالے سے کوئی واضح اور حتمی اعلان سامنے نہیں آیا، اس لیے ان خبروں کو حتمی حقیقت سمجھنے کے بجائے انتظار اور تصدیق ضروری ہے۔پارٹی سیاست میں اختلافِ رائے، ناراضگی اور گلے شکوے پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ بہت سے لوگوں نے سیاسی جماعتیں تبدیل کیں اور بعض نے اپنی سیاسی وابستگیاں بھی ختم کیں، لیکن ہر سیاسی کارکن کا سفر اور حالات ایک جیسے نہیں ہوتے۔میری ذاتی رائے میں محمد جان خان کی عوامی نیشنل پارٹی کے لیے خدمات، طویل سیاسی رفاقت اور وابستگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس جماعت کے ساتھ اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ گزارا ہے۔ یہ محض چند سالوں کی سیاسی وابستگی نہیں بلکہ تقریباً نصف صدی پر محیط ایک سفر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی نیشنل پارٹی سے محمد جان خان کے خاندانی مراسم بھی گہرے اور پرانے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تعلق محض سیاسی نہیں بلکہ جذباتی اور خاندانی نوعیت بھی رکھتا ہے۔ ممکن ہے کہ کسی معاملے پر محمد جان خان ناراض ہو، اختلافِ رائے رکھتے ہو یا وقتی طور پر خاموشی اختیار کریں۔ سیاست میں ایسے مرحلے آتے رہتے ہیں۔ لیکن میری نظر میں اتنی طویل رفاقت کو اچانک ختم کرنا ان کے لیے ایک انتہائی مشکل فیصلہ ہوگا۔میرا ذاتی تجزیہ یہی ہے کہ اگر محمد جان خان ناراض بھی ہیں تو یہ ناراضگی وقت کے ساتھ ختم ہو سکتی ہے۔ کیونکہ ان کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے مکمل طور پر رشتہ توڑنا یا کسی دوسری جماعت میں شامل ہونا آسان فیصلہ نہیں ہوگا۔لہٰذا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو فی الحال حتمی فیصلہ قرار دینا مناسب نہیں۔ ممکن ہے کہ یہ چند دن کی ناراضگی ہو اور آنے والے دنوں میں معاملات دوبارہ معمول پر آ جائیں۔سیاست میں اختلافاتپق آتے جاتے رہتے ہیں، مگر نصف صدی کی رفاقت، خاندانی مراسم اور برسوں کی سیاسی خدمات کا رشتہ اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوتا۔ میری ذاتی رائے میں محمد جان خان عوامی نیشنل پارٹی نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کسی دوسری جماعت میں جائیں گے؛ اس کے ساتھ یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ اے این پی کی ضلعی ؛ صوبائی اور مرکزی قیادت ان کو اسانی سے جانے بھی نہیں دیگی۔ میرا تو یہی خیال ہے آپ اپنی رائے کمنٹ میں دیجئے
تجزیہ محمودجان عمرزئی