Abid Jan official

Abid Jan official news

24/08/2026

چارسدہ: صوبائی وزیر ایکسائز و انسداد منشیات سید فخر جہان کی ہدایت پر DPO چارسدہ رفعت اللّٰہ خان (PSP) کی سربراہی میں ضلعی پولیس چارسدہ اور تھانہ ایکسائز چارسدہ کا مشترکہ آپریشن جاری

چارسدہ: تھانہ عمرزئی کے SHO موسیٰ خان اور تھانہ ایکسائز چارسدہ کے SHO محمد ریاض کی مشترکہ ٹیم کی منشیات فروش امداد کے خلاف عمرزئی کے علاقے میں کاروائی

چارسدہ: کاروائی کے دوران ملزم کے زیر استعمال کرائے کا گھر بھی خالی کرالیا گیا

چارسدہ: عوامی مفاد میں DPO چارسدہ رفعت اللّٰہ کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Syed Fakhar Jehan
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Excise Taxation And Narcotics Control Department Khyber Pakhtunkhwa
Excise MediaCell
Charsadda Police

مصطفیٰ جان اور سلمان جان کے نکاحِ مبارک کے پُرمسرت موقع پر ایک خوبصورت یادگار عکس۔ 💐❤️اللہ تعالیٰ اس نئے سفر کو محبت، خو...
23/08/2026

مصطفیٰ جان اور سلمان جان کے نکاحِ مبارک کے پُرمسرت موقع پر ایک خوبصورت یادگار عکس۔ 💐❤️
اللہ تعالیٰ اس نئے سفر کو محبت، خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔

23/08/2026
22/08/2026

Admissions open Play group to FSc

تحریر: عابد جان جرنلسٹ، چارسدہچارسدہ کا سب سے بڑا ہسپتال—سوال صرف ایک ایم ایس کا نہیں، پورے نظام کا ہے!ڈی سی چارسدہ فضل ...
21/08/2026

تحریر: عابد جان جرنلسٹ، چارسدہ

چارسدہ کا سب سے بڑا ہسپتال—سوال صرف ایک ایم ایس کا نہیں، پورے نظام کا ہے!

ڈی سی چارسدہ فضل رحیم مروت کے اچانک دورے نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامی صورتحال پر کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے۔ ایم ایس ڈاکٹر عبدالقدوس کی غیر رسمی حالتِ کارکردگی اور ہسپتال میں بنیادی اشیاء، حتیٰ کہ سرنج کی عدم دستیابی، ایک ایسے ادارے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے جو لاکھوں عوام کی واحد بڑی طبی سہولت ہے۔

مالی و انتظامی معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی بھی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ عوام کو وضاحت نہیں، عملی بہتری چاہیے۔

یہ معاملہ کسی فرد کو نشانہ بنانے کا نہیں بلکہ ایک بنیادی سوال کا ہے: کیا عوام کے واحد بڑے ہسپتال کی ذمہ داری واقعی اس سنجیدگی سے نبھائی جا رہی ہے جس کی عوام حق دار ہے؟

تحقیقات شفاف ہوں، ذمہ داری کا تعین ہو اور ہسپتال کو سیاست نہیں، میرٹ اور انتظامی نظم کی بنیاد پر چلایا جائے۔

13/08/2026

I C M S school system
Charsadda

(رپورٹ: کفایت اللہ یوسفزئی)*ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کا ٹک شاپ، 6 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ کی بولی کے باوجود 8 ہزار روپے م...
13/08/2026

(رپورٹ: کفایت اللہ یوسفزئی)
*ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کا ٹک شاپ، 6 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ کی بولی کے باوجود 8 ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر پرانے ٹھیکدار کا قبضہ برقرار ہے۔*

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ٹک شاپ کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور بعد ازاں باقاعدہ ٹینڈر میں 6 لاکھ روپے ماہانہ کی بلند ترین بولی سامنے آنے کے باوجود نئے ٹھیکیدار کو قبضہ نہیں دیا جا رہا۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمران (ڈینٹل) نے گزشتہ چار ماہ سے جعلی بولی کے ذریعے اپنے بھائی عبداللہ کو ہسپتال کی ٹک شاپ صرف 8 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دے رکھی ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق سال 2021 میں یہی ٹک شاپ 50 ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر دی گئی تھی جبکہ پاکستان کے مہنگا ترین سال 2026 میں یہی ٹک شاپ صرف 8 ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر ہے۔ "خبرداری نیوز" کی مسلسل نشاندہی اور رپورٹنگ پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ٹک شاپ کا باقاعدہ قانونی طریقہ کار کے تحت ای-پروکیورمنٹ کے ذریعے ٹینڈر اور اخبارات میں اشتہار جاری کیا گیا۔ 10 جولائی 2026 کو ہونے والی ٹینڈر اوپننگ میں ایک ٹھیکیدار نے 6 لاکھ روپے ماہانہ کی بولی دیکر ٹک شاپ حاصل کی، تاہم ایک مہینہ گزرنے کے باوجود نئے ٹھیکیدار کو ٹک شاپ کا قبضہ نہیں دیا جا رہا۔ 6 لاکھ روپے ماہانہ کی منظور شدہ اور حتمی بولی کے بعد 8 ہزار روپے ماہانہ وصول کرنے کا عمل ہسپتال کو تقریبا 5 لاکھ 92 ہزار روپے ماہانہ یعنی 71 لاکھ 4 ہزار روپے سالانہ نقصان سے دوچار کر رہا ہے۔ ہسپتال کے خفیہ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران ٹینڈر کمیٹی پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ نئے ٹھیکیدار سے متعلق کاروائی مکمل کرنے کیلئے دستخط نہ کئے جائیں۔ جسکے بعد یہ معاملہ اب محض ٹک شاپ کے قبضے تک محدود نہیں رہا بلکہ سرکاری ٹینڈر کے عمل میں مداخلت بھی ہے۔ عوام سے "خبرداری نیوز" کی اپیل ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ آئیں اور خود ان باتوں کی تصدیق کر لیں۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ ٹک شاپ کی موجودہ قابض سے وصول کئے جانے والے کرائے اور نئے ٹھیکیدار کو قبضہ نہ دینے کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ اگر 6 لاکھ روپے ماہانہ کی بولی قواعد کے مطابق منظور ہو چکی ہے تو نئے ٹھیکیدار کو ٹک شاپ کا قبضہ دینے میں تاخیر کس قانون یا ضابطے کے تحت کی جا رہی ہے۔

11/08/2026

عابد جان کی APC ممبران سے دوٹوک اپیل — خدا کے لیے عوام کی آواز بنیں!

میں عابد جان، APC کے تمام معزز ممبران سے انتہائی ادب مگر دوٹوک انداز میں درخواست کرتا ہوں کہ خدا کے لیے اس APC کو واپڈا کی ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مؤثر آواز بنائیں۔

جب APC تشکیل دی گئی تھی تو عوام کو امید تھی کہ چارسدہ کے بنیادی مسائل، خصوصاً بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عملی جدوجہد کی جائے گی۔ لیکن افسوس کہ لوڈشیڈنگ دو گھنٹے سے بڑھ کر بارہ بارہ گھنٹے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ عوام شدید گرمی میں اذیت برداشت کر رہے ہیں۔

میری MNA، MPA اور تمام منتخب نمائندگان سے بھی ایک سوال ہے:

چارسدہ جل رہا ہے، عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، بچے اور بزرگ گرمی میں بے حال ہیں—لیکن ہمارے نمائندگان کی طرف سے اس سنگین مسئلے پر مؤثر آواز کیوں نہیں اٹھائی جا رہی؟

میں اپنے منتخب نمائندگان کو طنزیہ انداز میں مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ عوام کی اس تکلیف کے باوجود ایسی خاموشی اختیار کی گئی ہے کہ شاید الفاظ بھی ان کا راستہ بھول گئے ہیں۔

عوام نے آپ کو صرف اسمبلی کی نشستوں پر بیٹھنے کے لیے منتخب نہیں کیا؛ آپ کو عوام کے مسائل کے لیے آواز بننے کا مینڈیٹ دیا ہے۔

APC کے تمام ممبران سے میری گزارش ہے کہ اس مسئلے کو صرف اجلاسوں اور بیانات تک محدود نہ رکھیں۔ واپڈا حکام سے عملی مذاکرات کریں، لوڈشیڈنگ کا شیڈول سامنے لائیں اور عوام کو ریلیف دلانے کے لیے مشترکہ اور مؤثر لائحہ عمل اختیار کریں۔

یہ سیاست کا نہیں، عوامی حق کا مسئلہ ہے۔

اگر آج ہم خاموش رہے تو کل تاریخ ہم سے سوال کرے گی کہ
جب چارسدہ کی عوام بجلی اور گرمی کے عذاب میں مبتلا تھی، اس وقت ان کے نمائندگان کہاں تھے؟

عابد جان
صحافی و سماجی کارکن، چارسدہ

تحریر: عابد جان، جرنلسٹ چارسدہپولیس کے شہداء اور خیبر پختونخوا حکومت کی ترجیحاتافسوس اور دکھ کی بات ہے کہ دہشت گردوں کے ...
10/08/2026

تحریر: عابد جان، جرنلسٹ چارسدہ

پولیس کے شہداء اور خیبر پختونخوا حکومت کی ترجیحات

افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، مگر ان کے بنیادی مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں۔

ڈی ایس پی دیار خان جیسے افسر، جن کا اپنا گھر تک نہیں تھا اور جو صرف 11 ہزار روپے ماہانہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے، دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے 27 گولیاں کھا کر شہید ہوگئے۔ یہ صرف ایک پولیس افسر کی شہادت نہیں، بلکہ ہمارے پورے نظام کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ایک طرف خیبر پختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑی ہے، اپنے خون سے امن کی قیمت ادا کر رہی ہے، جبکہ دوسری طرف حکومت، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز اپنی مراعات میں اضافے کے لیے قانون سازی میں مصروف نظر آتے ہیں۔

میں گزشتہ 22 سال سے خیبر پختونخوا پولیس کے مسائل کو ایوانِ اقتدار اور متعلقہ حکام کے سامنے اٹھاتی رہی ہوں۔ مختلف ادوار میں پولیس کی تنخواہوں، مراعات، رہائش اور دیگر بنیادی مسائل کے حوالے سے متعدد قراردادیں بھی پیش اور منظور ہوئیں، لیکن عملی طور پر پولیس کے حالات میں وہ بہتری نہیں آئی جس کی وہ حقدار ہے۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے مختلف ادوار میں بھی میں نے پولیس کے مسائل کے حوالے سے اپنی آواز بلند کی، لیکن افسوس کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات میں پولیس کی فلاح و بہبود سے زیادہ سیاسی معاملات اور دیگر مفادات اہم رہے ہیں۔

میری صدرِ پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور ملک کے عسکری و سیکیورٹی قیادت سے اپیل ہے کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ یہ صوبہ اور یہاں کی پولیس گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا سے بھی میں متعدد مرتبہ اس حوالے سے بات کر چکی ہوں۔ یومِ شہداء کے موقع پر بھی میں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سامنے پولیس کے مسائل کا معاملہ رکھا تھا۔

وزیراعلیٰ صاحب!
ذرا عشقِ عمران سے نکل کر اپنی پولیس، اپنے شہداء اور خیبر پختونخوا کے عوام کے بارے میں بھی سوچیں۔

اگر پولیس کے مسائل، شہداء کے خاندانوں کی مشکلات اور اہلکاروں کی بنیادی ضروریات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو یہ صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

میں ایک عام ورکر ہوں، لیکن اگر میری آواز نہ سنی گئی تو اللہ تعالیٰ کی مدد سے وزیراعلیٰ اور آئی جی خیبر پختونخوا کے دفاتر کے سامنے دھرنا دینے پر بھی مجبور ہوں گی۔

یہ وقت سیاسی نعروں سے آگے بڑھ کر پولیس، شہداء اور خیبر پختونخوا کے مستقبل کے بارے میں عملی فیصلے کرنے کا ہے۔

Address

Charsadda
Charsadda

Telephone

+923085945959

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abid Jan official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share