Daily Shabqadar News 12

Daily Shabqadar News 12 ڈیلی شبقدر نیوز کا خبر سب سے پہلے ۔ اپنا ویڈیو اشتہارات

05/07/2025

سربراہ کنٹرول کرائم ڈیپارٹمنٹ CCD سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ 90 دن کے اندر پنجاب سے اشتہاری،چور ،ڈاکو،قاتل،بھتہ خور،فراڈی ،سودخور،اسلحہ نمودونمائش،ویگو ڈالہ کلچر ختم کرکے چھوڑوں گا اب بھی وقت ہے سب اپنا قبلہ درست کرکے قومی دھارے میں آجائیں ورنہ قانون اپکی گردن تک پہنچ چکا ہے
90 دن کے بعد عورتین زیور پہن پر آزاد گھومیں گی کوئی ہاتھ لگانے کی جرت نہیں کرے گا ۔

05/07/2025
04/07/2025

ڈی سی جارسدہ شبقدر کا دورہ
شبقدر ،سروس ڈیلوری سنٹر کاؤنٹر کا افتتاح
ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان نے اسسٹنٹ کمشنر آفس شبقدر میں سروس ڈیلوری سنٹر کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا ،
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق خان بھی موجود تھے۔
عوام کو اب کمپیوٹرائزڈ فردات، انتقالات (اجراء و تصدیق)، اور فردبرات کی سہولت ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوگی۔
یہ اقدام عوامی سہولت اور شفاف سروس فراہمی کی جانب اہم قدم ہے۔

02/07/2025

#جو بھی یہ خاتون ہیں ان کو میری طرف سے سلام پہنچے❤️❤️🌹🌹
#سچ سُننے کی ہمت نہیں ان میں 👇👇👇

02/07/2025

تحصیل تنگی انتظامیہ کا غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن — شیرپاؤ بازار میں متعدد دکانیں اور ہوٹل مسمار

آج تحصیل تنگی کے علاقے شیرپاؤ بازار میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر تنگی، ڈی ایس پی تنگی اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے کی۔ اس کارروائی میں ان تمام دکانوں، ہوٹلوں اور دیگر تعمیرات کو نشانہ بنایا گیا جو سرکاری زمین، خاص طور پر قبرستان، نہر کناروں اور بازاروں میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔

انتظامیہ کے مطابق ان تمام قابضین کو پہلے سے قانونی نوٹس جاری کیے گئے تھے، تاہم نوٹسز کے باوجود تجاوزات ختم نہ کیے جانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سرکاری زمینوں کو واگزار کراتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کو مکمل طور پر مسمار کیا گیا۔

آپریشن کے دوران متاثرہ دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ انہیں کاروبار سے محروم کیا جا رہا ہے، تاہم تحصیل انتظامیہ نے واضح کر دیا کہ سرکاری زمین پر کسی بھی قسم کی تجاوز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قبرستان، نہروں اور بازاروں میں جو بھی غیرقانونی قبضے میں ملوث پایا گیا، اُس کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھی تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت سخت احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

02/07/2025

*شبقدر بازار میں چرس کا سگریٹ بھرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے والا شخص گرفتار*

شبقدر پولیس کی بروقت کارروائی۔ شبقدر بازار میں ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ چادر اوڑھے سرِ عام چرس کا سگریٹ بھر رہا تھا۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید عوامی شکایات موصول ہوئیں۔

ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شبقدر کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر فضل داؤد خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بند حوالات کر دیا۔

عوامی مقامات پر منشیات کی تشہیر اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

02/07/2025

تحصیل شبقدر اسسٹنٹ کمشنر شبقدر طارق خان ایس ایچ او شبقدر ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے اہل کاروں کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ کاوائی

01/07/2025

اس دکاندار کا گفتگو سنو شکریہ
جتنا ہو سکے اس ویڈیو کو شیئر کریں تاکہ اس بیغیرت انسان کا پتہ چل جائے یہ کسی کا عزت نہیں ہے آپ کے گھر میں بہن نہیں ہے آپ اس طرح گالیاں گھر میں بھی دے دیتے ہیں
قسم سے دل بجھ سا گیا ہے ۔۔
ہے کوئی حکومت لے گا کوئی نوٹس۔۔ کیا کہوں اس ملک کے سسٹم کو۔۔۔۔

لوگ اپنی مشکلات کے لیے اپنی پریشانیوں کے لیے وہاں پہ اتے ہیں جو ان کے ساتھ بد سلوکی کی جاتی ہے جو ان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش اتے ہیں جب ان کا کام نہیں کیا جاتے تو پھر وہ مایوسی لے کر واپس جاتے ہیں اور ان کی یہ حرکتیں جو دنیا کے سامنے ارہی ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں انسان بلکل کام نہیں کرتے ۔۔

Address

Charsadda Chock
Charsadda
24451

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Shabqadar News 12 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Shabqadar News 12:

Share