28/04/2026
*چارسدہ: سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ بے نقاب، سرغنہ گرفتار، 7 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد* ۔
چارسدہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ و نشاندہی پر 7 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس کو مختلف اوقات میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد رپورٹس موصول ہو رہی تھیں، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی جان محمد خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم میں ایس ایچ او سٹی جوہر شید خان، ایس آئی عدنان وحید خان، ایس آئی موسیٰ خان، سی آئی او سٹی عبدالولی خان، اے ایس آئی مشال خان اور آئی او صادق خان شامل تھے۔
تشکیل شدہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت اور نشاندہی کی، جبکہ ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم اختر عرف اخترے ولد شمشاد سکنہ ترناب حصارہ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 7 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ مزید سنسنی خیز انکشافات اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔