Charsadda TV

Charsadda TV اس پیج سےعلاقایی سیاسی واسلامی نشریات ھوگی

04/08/2025
جنرل سیکرٹری جے یو آئی فاٹا سابقہ سینیٹر مولانا عبدالرشید کا وزیراعلیٰ سیکٹریٹ میں جرگے کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈا...
04/08/2025

جنرل سیکرٹری جے یو آئی فاٹا سابقہ سینیٹر مولانا عبدالرشید کا وزیراعلیٰ سیکٹریٹ میں جرگے کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے تلخ سوالات !!

آپ نے 30 جولائی کو پریس کانفرنس کی جس میں قوم کے حق میں بہترین باتیں کرتے ہوئے آپریشن کی مخالفت کی ، اگلے دن یعنی 31 جولائی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے آپریشن کی حمایت کی۔
ایک طرف میڈیا پر آپ کہتے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں اپریشن نہیں ہوں گے نقل مکانی نہیں ہوگی دوسری طرف آپ نے باجوڑ اور تیراہ کے عوام کیلئے خیمے وغیرہ بھیج کر آئی ڈی پیز کیمپ قائم کردیئے ہیں۔ سکولوں کو بھی چھٹی کراکے اس میں نقل مکانی کرنے والے کو بسانا شروع کردیا۔
آپ اپنی پوزیشن واضح کردیں کہ آپ عوام کے نمائندے ہیں یا کسی اور کے نمائندگی کررہے ہیں
؟پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت تیراہ اور باجوڑ میں ڈپٹی کمشنرز حضرات سے ٹینٹ بجھواکر خیمہ بستیاں قائم کروارہی ہیں ۔ظالموں!ہماری حیاء دار عورتیں کیوں گھروں سے نکال رہےہو ہمارا گناہ کیاہے؟
Moulana Abdur Rashid
JUI Digital Media Cell FATA

‏حقیقی آزادی کی جنگ جیتنے کے لئے گھڑی چور کی امریکہ میں اشتہار بازی چندے ،خیرات اور صدقے والے ڈالروں کے ضیاع کے علاوہ کچ...
04/08/2025

‏حقیقی آزادی کی جنگ جیتنے کے لئے گھڑی چور کی امریکہ میں اشتہار بازی چندے ،خیرات اور صدقے والے ڈالروں کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں۔۔۔ تہاڈا کیہ خیال اے؟
عاشقان عمران کو اپنے قائد کی رہائی کے لیئے تحریک چلانے اور پیسہ لٹانے کا حق حاصل ہے۔
امریکی اخبار میں اشتہار شائع کروانے پر تنقید کا قطعا کوئی جواز نہیں مگر دو پہلو قابل غور ہیں
۔اول یہ کہ جناب عمران خان پاکستان میں قید ہیں تو رہائی کی مہم امریکہ میں کیوں
؟اور دوسری بات یہ کہ اشتہار میں سب سے اہم دلیل یہ پیش کی گئی ہے کہ خان نے امریکی مفادات کو آگے بڑھایا؟اگر واقعی ایسا ہے تو پھر ایسلوٹلی ناٹ کی باتیں کیا ہوئیں؟ ہم کوئی غلام ہیں والے بیانئے کا کیا کرنا ہے؟
محمد بلال غوری

02/08/2025

چارسدہ
رزڑ بازار میں خان گفٹ سنٹر
آگ لگ کر کروڑوں روپے کا مالی نقصان
تفصیل ویڈیو میں

جیسے عمران نیازی  کہہ رہے تھے، کہ ھمیں بائیڈن کے امریکہ سے اعتراض تھا، ٹرمپ کا امریکہ تو حلال ہے، ایسے ہی جس دن کسی نئے ...
02/08/2025

جیسے عمران نیازی کہہ رہے تھے، کہ ھمیں بائیڈن کے امریکہ سے اعتراض تھا،
ٹرمپ کا امریکہ تو حلال ہے، ایسے ہی جس دن کسی نئے جرنیل نے ہڈی ڈال دی اس دن یە کہیں گے
کہ ھمیں تو (عاصم منیر ) کی اسٹیبلشمنٹ سے اعتراض تھا یە والی اسٹیبلشمنٹ حلال ھے.🚫 جیسے مرزا آفریدی کے کیس میں (پیسہ، رشوت جیت گیا اصول ہار گیا

(✒✏ لکھ کے رکھ لیں❓ )

01/08/2025

صوبائی حکومت ۔۔
بنوں میں بڑا کرپشن سکینڈل
کوہستان سے بھی بڑا کرپشن پراجیکٹ

ضلع باجوڑ  علاقے ماموند میں حالیہ آپریشن کے متاثرین کی مدد کے لیے جمعیت علمائے اسلام  باجوڑ کے امیر  مولنا  عبد الرشید ک...
01/08/2025

ضلع باجوڑ علاقے ماموند میں حالیہ آپریشن کے متاثرین کی مدد کے لیے
جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے امیر مولنا عبد الرشید کے حکم پر لوئی ماموند میں امدادی کیمپ قائم کیا
۔ متاثرین کو ریڈی میڈ خوراک اور پانی مہیا کیا جا رہا ہےMoulana Abdur Rashid

"یہ 2018 کی بات ہے، جب ایک ہائبرڈ نظام تشکیل دیا گیا اور عدالتی ہتھوڑے کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا گیا۔امید ہے...
01/08/2025

"یہ 2018 کی بات ہے، جب ایک ہائبرڈ نظام تشکیل دیا گیا اور عدالتی ہتھوڑے کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا گیا۔
امید ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان اب سیاسی طور پر بالغ ہو چکے ہوں گے اور جنرل فیض، آر ٹی ایس کو بٹھانے، ففتھ جنریشن وار کے سپاہی بننے، کسی کو "ابو" بنانے جیسے ہتھکنڈے چھوڑ دیں گے۔"

علی امین گنڈا پور کے بیان کو بھارت نے پاکستان کے خلاف ثبوت کے طور پر ایف اے ٹی ایف میں جمع کرا دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے ...
01/08/2025

علی امین گنڈا پور کے بیان کو بھارت نے پاکستان کے خلاف ثبوت کے طور پر ایف اے ٹی ایف میں جمع کرا دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کا نام دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالا جائے کیوں کہ اس کا وزیر اعلی اعتراف کر رہا ہے کہ پاکستان دہ ش ت گ ردی کی معاونت کرتا ہے۔

بھارت سے تو ہماری سفارتی ٹیم نبٹ لے گی ، سوال تحریک انصاف کے ان رہنمائوں کا ہے جن کے منہ کو بواسیر لاحق ہو چکی ہے۔ منہ کھولتے ہیں تو تعفن سے ماحول خراب ہو جاتا ہے۔

ایک نونہال وزیر بولا تھا تو پی آئی اے کا ستیا ناس ہو گیا تھا ۔ اب یہ بولا ہے اوور اس کا آزار جانے کتنا عرصہ پاکستان سے لپٹا رہے۔

سمجھنے کی بات یہ ہے کہ یہ سیاست نہیں ۔ نہ ہی گنڈا پور کی زبان پھسلی۔ امکان یہ ہے گنڈا پور نے یہ بیان ان ہی کے اشارے پر دیا ہو گا جو تحریک انصاف کی پالیسی کو سٹریٹجائز کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کو تو شواید یہ بھی علم نہیں عمران کا ٹویٹر کہاں سے آپریٹ ہو رہا ہے۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ، یہ گروہ ایک عرصے سے ریاست کے مفادات پر حملہ آور ہے۔ کبھی یہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات میں جا گھستے ہیں ا ور شہدا کی یادگاروں کی توہین کرتے ہیں ، کبھی یہ صوبائی وزیر اخزانہ کو فون کرتے ہیں کہ تم نے یہ کہنا ہے تا کہ آئی ایم ایف ڈیل خراب ہو۔ کبھی یہ آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں کہ پاکستان کو کچھ نہ دیا جائے۔ بھی یہ اوورسیز سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستان پیسے نہ بھجوائے جائیں۔

یہ سیاست نہیں ہے ، یہ انتشار اور تخریب ہے۔ کوئی ہے جو باہر سے بیٹھ کر اس کی ڈوریں ہلا رہا ہے۔ کوئی ہے جس نے ایک سیاسی جماعت کو ایک فالٹ لائن بنا دیا ہے۔

کبھی یہ شیخ مجیب کے حوالے دیتے ہین ، کبھی یہ بنگلہ دیش کے قیام پر بکرے بلاتے ہیں ۔ کبھی یہ کہتے ہیں خان نہیں تو ملک پر بم مار دو ، کبھی یہ کہتے ہیں خان کی حکومت نہیں تو افغانستان چلے جانا چاہیے۔

کبھی یہ 16 دسمبر کو ملک بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ، کبھی یہ اگست کی قومی تقریبات کو گہنا دیتے ہیں ، کوئی بیرونی مہمان آتا ہے انہیں زور کا احتجاج آ جاتا ہے۔ یہ ہر اس جگہ پر سینگ مارتے ہیں جہاں پاکستان کا مفاد متاثر ہو ۔

ان کے بد تمیز ابلاغی جتھوں نے ملک کا ماحول زہر آلود کر دیا ہے۔ ان کے شر کے ڈر سے لوگ خاموش ہو جاتے ہیں ان پر کچھ لکھتےا ور بولتے نہیں ۔ بد تمیزی کا سونامی منہ زور ہو چکا ہے ۔

ریاست کا معاملہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہر کام میں دیر کر دیتی ہے۔ شیخ مجیب کی باری بھی ریاست نے بہت تاخیر کر دی تھی۔ اگر سیاست کو فتنہ گری بنا دیا جائے تو اس سے نبٹنے کا انداز بھی حسب حال ہونا چاہیے،۔

نو مئی کے فیصلے میں بھی تاخیر ہوئی۔ اتنی تاخیر ہوئی کہ اس جتھے نے جواابی بیانیے میں خود کو مظلوم بنا کر پیش کیا اور نو مئی کا سارا لزام ریاست پر ڈال دیا ۔ حالانکہ یہ واردات سب نے دیکھی تھی۔

تحریک انصاف کے ہینڈلرز بہت یکسو ہیں ، سوال یہ ہے کیا ریاست بھی یکسو ہے۔

۔۔۔۔۔

آصف محمود

Address

Charsadda

Telephone

+923039695594

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Charsadda TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Charsadda TV:

Share