28/10/2025
*چارسدہ: سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، گھر سے چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار، 8 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور چار تولہ سونا برآمد، مزید تفتیش جاری*
تفصیلات کے مطابق مورخہ 26 اکتوبر 2025ء کو مدعی نے اپنے گھر سے نقد رقم اور سونا چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان، سب انسپکٹر طاہر خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
تشکیل کردہ ٹیم نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کرتے ہوئے تین ملزمان سدیس ولد عبداللہ، اویس ولد حضرت خیات، اور رمضان ولد یوسف ساکنان ملک رضا خان کلے کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کی نشاندہی پر 8 لاکھ 80 ہزار روپے نقد رقم اور چار تولہ سونا برآمد کیا گیا۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔