Voice of Cheena U/C Umarzai

Voice of Cheena U/C Umarzai Cheena Social media network

اعلان جنازہ اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن :چینہ  شینکئی کورونہ:  #  حسین شاہ ، فرید اللہ شاہ ( ہیلتھ ڈیپارٹمن...
03/07/2025

اعلان جنازہ
اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن :

چینہ شینکئی کورونہ: # حسین شاہ ، فرید اللہ شاہ ( ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ) ، ضامن شاہ ، قاسم علی شاہ ( بانی چینہ آئس کریم) اور تحمید شاہ ( پی ایم سیکرٹریٹ اسلام آباد ) والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی وفات پاچکی ہیں..

مرحومہ تیمور شاہ ، سعد سلمان ،جواد عمران ،ولید عثمان اور عاطف کی دادی ہے ۔
جس کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بتاریخ 3جولائی 2025 بوقت 6:30 بجے بعد از عصر چینہ میں ادا کی جائیگی ۔
اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔
آمین***
رابط نمبر ۔
03158361892

02/07/2025

پاکستانی ڈرامے اور حقیقی آزادی ۔۔۔
😂🥵🫣😭🤔

01/07/2025

بخدمت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل)
ضلع چارسدہ

موضوع: گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چینہ میں بچیوں کے لیے انتہائی ناقص واش روم سہولیات پر فوری ایکشن کی درخواست

محترمہ،
میں آپ کی توجہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چینہ میں موجود بچیوں کے واش رومز کی نہایت خراب حالت کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ آج میں نے بذات خود سکول کے قریب سے گزرنے کے دوران ان واش رومز کا مشاہدہ کیا، تو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک صورت حال دیکھنے کو ملی۔

مندرجہ ذیل مسائل فوری توجہ کے طالب ہیں:

1. پردے کا فقدان:
واش رومز کی دیواریں اتنی چھوٹی ہیں کہ 3 فٹ سے اونچے ہر شخص کو اندر کا منظر با آسانی نظر آتا ہے۔ اس سے نہ صرف بچیوں کی عزتِ نفس مجروح ہوتی ہے بلکہ ہمارے پشتون روایتی معاشرے کے لحاظ سے یہ ایک ناقابلِ برداشت صورتحال ہے۔

2. روشن دان کی پوزیشن:
واش رومز کے روشن دان باہر کی طرف کھلے ہیں، جن سے اندر کا نظارہ ممکن ہے۔ یہ بھی پردے اور حجاب کی سخت خلاف ورزی ہے۔

3. صفائی کی ابتر حالت:
واش رومز میں گندگی، جراثیم، نکاس آب کی خرابی، اور بند گٹر نے بچوں کی صحت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

4. پانی کی سہولت نہ ہونے کے برابر:
ٹینکی کی حالت بھی انتہائی خراب ہے، جس کی وجہ سے پانی کا مناسب بندوبست نہیں ہو رہا۔

5. سالانہ PTC فنڈ کا عدم استعمال:
سالانہ ملنے والے فنڈز کے باوجود واش رومز کی یہ حالت ناقابلِ قبول ہے۔ اس پر باقاعدہ انکوائری کی جائے کہ فنڈز کہاں خرچ ہو رہے ہیں۔

مطالبات:

فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو اسکول کا دورہ کرے اور حقائق کا مشاہدہ کرے۔

پردے اور پردہ داری کے اصولوں کے مطابق واش رومز کی دیواروں کو بلند کیا جائے اور روشن دان بند کیے جائیں۔

صفائی، نکاس آب، اور پانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا جائے۔

متعلقہ PTC فنڈ کے اخراجات کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔

اگر ایک ہفتے کے اندر اس پر مناسب کاروائی نہ ہوئی تو ہم علاقہ مکین اور والدین کے ساتھ مل کر سکول میں علامتی تالا بندی اور پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اگر آپ خود موقع پر آ کر دورہ کرنا چاہیں تو براہ کرم مجھے اطلاع دیں، میں حاضر ہوں گا۔

والسلام،
[امتیاز علی شاہ چینہ ]
[علاقہ / گاؤں چینہ]
بتاریخ: 02 / 07/ 2025

اس میں آپ  کتنے فیصد متفق ہیں ۔۔۔جواب کمنٹ کریں
30/06/2025

اس میں آپ کتنے فیصد متفق ہیں ۔۔۔
جواب کمنٹ کریں

30/06/2025

سوات سانحہ ۔۔۔

ہماری انتظامیہ ہمیشہ ردعمل کی بنیاد پر کام کرتی ہے، نہ کہ پیشگی منصوبہ بندی کے تحت۔
ان کی غفلت اور نااہلی کا بوجھ بھی ہمیشہ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔
جب ہوٹل تعمیر ہو رہا تھا، آباد ہو رہا تھا اور برسوں سے کام کر رہا تھا، تب کسی کو کچھ نظر نہ آیا۔
یہ واقعہ کسی انکروچمنٹ کا نتیجہ نہیں بلکہ مکمل طور پر انتظامیہ کی نالائقی، لاپرواہی اور مجرمانہ چشم پوشی کا ثمر ہے۔
اب، اپنی ناکامی چھپانے، عوام کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے اچانک آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کوئی آئندہ ان سے سوال نہ کرے۔

امتیاز علی شاہ چینہ

29/06/2025

پنجاب بمقابلہ کے پی کے

تقریباً دہ نن نا دری کالا مخکی ھم داسی واقعہ مخی تا رغلی وہ چی پینزہ رونہ سیلاب گیر کڑی وو خو مدد یی ونکڑے شو او اوبو یو...
27/06/2025

تقریباً دہ نن نا دری کالا مخکی ھم داسی واقعہ مخی تا رغلی وہ چی پینزہ رونہ سیلاب گیر کڑی وو خو مدد یی ونکڑے شو او اوبو یوڑل۔ او نن بیا دغسی واقعہ مخی تا رالا چی دہ یو کور پینزلس کسان چی پکی خزی او ماشومان ھم وو سیلاب گیر کڑی وو او مدد یی ونکڑے شو۔ 🥺💔
ہرہ ورز داسی واقعات مخی تا رازی خو حکومت تروسہ سہ حل رارینستو، سہ بندوبست یی ونکڑو چی دہ ضرورت پہ وخت دہ خلکو مدد وکڑی او جوند یی بچ کی۔ 🥺
آخیر تر کمی با دلتہ دہ خلکو جوند سرہ داسی لوبی کیگی او دہ انسان دہ جوند قدر و قیمت با نہ وی؟

27/06/2025

تنقید برائے تنقید نہ کوم ۔۔۔تنقید برائے اصلاح کوم

ایس ڈی او واپڈا کلہ یو حجرے تا راکاگی او کلہ بل حجرے تا راکاگی ۔۔۔

چی دا یو خبرہ اومنی نو بل پرے زور واچوی چی لوڈ شیڈنگ زیات کہ ۔۔۔چی دے ھلکو تا ملامتہ شی ۔۔
او چی کلہ دا بل دا عمرزو نا بہر اغواڑی نو چی بجلی کے لگ خہ والے راشی نو دا بل ورتہ وائی چی لوڈ شیڈنگ زیات کہ ۔۔
ھلکہ دا عوامو سوچ اوکے ۔۔۔ھلک م تباہ کڑل آنا او زد پریگدے دا عوام پکے اسوازول ۔۔۔

پہ لاندے سطح APC پکار دہ او خہ مضبوط پکار دہ او پہ قرآن مجید حلف پکار دے ۔ دا مسئلے بہ ھلہ ختمیگی ۔

لوڈ شیڈنگ عمرزئی + مرزا ڈھیر

آج کل کے نجی TV چینلز  اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کچھ اس طرح رپورٹنگ کرتے ہیںبریکنگ نیوز 🤣 مرغی نے انڈہ دیا ہے ناظرین ابھی ا...
25/06/2025

آج کل کے نجی TV چینلز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کچھ اس طرح رپورٹنگ کرتے ہیں
بریکنگ نیوز 🤣 مرغی نے انڈہ دیا ہے ناظرین ابھی ابھی خبر موصول ہوئی ہے کہ عمرزئی کے نواحی گاؤں چینہ میں ایک مرغی نے انڈہ دیا ہے اطلاع کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے عمرزئی کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈہ دیا 🤣🤣
جی ناظرین ایک بار پھر آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ عمرزئی ہی کا نواحی علاقہ چینہ ہے جہاں پر مرغی نے انڈہ دیا ہے 😜
بونگا نیوز کا نمائندہ موقع پر موجود ہے ان سے پوچھتے ہیں 🤣 🤣
جی نہ شے آپ کو کیا نظر آرہا ہے مرغی نے انڈہ دیا ہے 😜
جی نور ہم یہاں موجود ہیں اب سے کچھ دیر پہلے مرغی نے انڈہ دیا ہے 😜 😜 ڈونگا بونگا نیوز نے علاقے کے Sho سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرغی نے انڈہ دیا ہے 🤣🤣🤣
جی ناظرین ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مرغی سے رابطہ ہو
نہ شے یہ بتائیے اس معاملے میں آپ کا مرغی کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ ہوا ہے کیا کہتے ہیں وہ
جی نور اس وقت ہم مرغی کے چچا کے پاس کھڑے ہیں اور ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ مرغی نے انڈہ دیا ہے 😜 😜
نہ شے یہ بتائیے اس وقت کیا صورتحال ہے؟؟ مرغی اور انڈہ دونوں کیسے ہیں🤪

سونہ حقیقت دے پکے ۔۔۔

وہ چاہتا تو سامنے پڑوسی کے پلاٹ تک بھی اپنی سیڑھی کھینچ سکتا تھاحالانکہ...پُورا پلاٹ بالکل خالی پڑا تھاپھر بھی اُس نے دل...
25/06/2025

وہ چاہتا تو سامنے پڑوسی کے پلاٹ تک بھی اپنی سیڑھی کھینچ سکتا تھا
حالانکہ...
پُورا پلاٹ بالکل خالی پڑا تھا
پھر بھی اُس نے دل پر ”پتھر“ رکھ کر محض گلی کے نصف سے کُچھ زائد حصے پر ہی ”اکتفا“ کیا اور راہگیروں کے لیے آنے جانے کی تھوڑی بہت ”گنجائش“ بھی باقی چھوڑدی۔

آخر انسانیت بھی تو کوئی چیز ہوتی ھے نا...!!

پوسٹ شیئر کردیں تاکہ ایسے ”نیک لوگوں“ کی حوصلہ افزائی ہو اور دوسروں کو بھی اس کارِ خیر کی ”ترغیب“ ملے۔

اعلان جنازہ ۔۔۔۔ ہسپتال کورونہ چینہ
20/06/2025

اعلان جنازہ ۔۔۔۔ ہسپتال کورونہ چینہ

Address

Umarzai
Umarzai
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Cheena U/C Umarzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Cheena U/C Umarzai:

Share