KPK News Network

KPK News Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KPK News Network, Media/News Company, Tangi Road Charsadda, Charsadda.

03/11/2025
03/11/2025
03/11/2025

آگیا چھا گیا
سردریاب پولیس کی گرج دار کارکردگی
چارسدہ کی سرزمین ہمیشہ بہادر سپاہیوں، مخلص افسران اور فرض شناس اہلکاروں کی گواہ رہی ہے۔ آج ایک بار پھر یہی روایت سردریاب چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر حکمت شاہ خان نے زندہ کر دکھائی ہے۔
ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان کی واضح ہدایات اور ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان و ایس ایچ او سٹی انسپکٹر عمران خان مہمند کی زیر نگرانی جب حکمت شاہ خان نے چارج سنبھالا، تو جرائم پیشہ عناصر پر خوف طاری ہو گیا۔
چند دنوں کی اندرونِ چارسدہ کارروائیوں میں پولیس نے دو خطرناک مجرمانِ اشتہاری کو گرفتار کر کے ایک کلاشنکوف، دو پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کیے، جبکہ منشیات کے ناسور کے خلاف بھرپور ایکشن میں 16227 گرام چرس اور 1378 گرام آئس بھی پکڑی گئی۔
یہ صرف ایک کارروائی نہیں، بلکہ پیغام ہے اُن سب کے لیے جو چارسدہ کے امن کو چیلنج سمجھ بیٹھے تھے۔ اب قانون کی گرفت مضبوط ہے، اور قیادت واضح سمت میں متحرک۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے سب انسپکٹر حکمت شاہ خان اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تسلسل جاری رہے گا۔ عوام نے بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چارسدہ پولیس نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر نیت، نڈر قیادت اور نظم ہو تو جرائم خواہ کسی بھی شکل میں ہوں، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

03/11/2025

چینی ملا گُڑ میٹھا زہر!

از قلم واجدعلی آفریدی

چارسدہ، جو زرخیز زمینوں اور گنے کی کاشت کے لیے مشہور ہے، آج ایک تلخ حقیقت کا سامنا کر رہا ہے چینی ملا گُڑ کی وبا۔ وہی گُڑ جو کبھی خالصتاً قدرتی، مقوی اور دیسی توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا، اب انسانی صحت کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
چارسدہ کی تینوں تحصیلوں چارسدہ، تنگی اور شبقدر میں درجنوں گُڑ گھانیاں رات کے اندھیروں میں چینی اور دیگر کیمیکل ملا کر گُڑ تیار کر رہی ہیں۔ ان میں سے کئی ’’ایس گُڑ گھانی‘‘ کے نام سے کام کر رہی ہیں، جہاں گنے کا رس کم اور چینی زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ نتیجہ یہ کہ جو گُڑ کبھی شفا سمجھا جاتا تھا، اب وہ زہر بنتا جا رہا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ فوڈ اتھارٹی کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے۔ نہ کوئی چھاپہ، نہ کوئی کارروائی۔ انتظامیہ نے گویا چاپ سادہ اختیار کر رکھی ہے۔ جن اداروں کو عوام کی صحت کی حفاظت کرنی تھی، وہی ادارے اب مفادات کی چینی میں لتھڑے نظر آتے ہیں۔
رات کے سناٹے میں ٹرکوں اور ڈاٹسنوں کے ذریعے یہ جعلی گُڑ پشاور، سوات اور چارسدہ کی منڈیوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔ وہاں اسے ’’خالص دیسی گُڑ‘‘ کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے، اور عام آدمی لاعلمی میں اپنی اور اپنے بچوں کی صحت داؤ پر لگا دیتا ہے۔
اب عوام کی نظریں ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان پر ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ وہ پولیس چوکیوں مرزا ڈھیر، سردریاب، جمال آباد اور موٹر وے انٹرچینج کے انچارجز کو واضح ہدایات دیں کہ چینی ملا گُڑ کے اس غیر قانونی دھندے کے خلاف رات کے اوقات میں سخت کارروائی کریں۔
یہ صرف ایک فوڈ سیفٹی کا نہیں بلکہ ضمیر کی صفائی کا معاملہ ہے۔ اگر آج ہم نے اس "میٹھے زہر" کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

03/11/2025
03/11/2025
02/11/2025

Address

Tangi Road Charsadda
Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share