AB News Channel

AB News Channel Lastest News

08/04/2025

Big news for multan Sultan fans Ab News

*ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کی لپیٹ میں 18 عرب ممالک بھی !*امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز امریکا کے تجارتی شراکت داروں پر...
08/04/2025

*ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کی لپیٹ میں 18 عرب ممالک بھی !*

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز امریکا کے تجارتی شراکت داروں پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔انھوں نے یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ آج "آزادی کا دن" ہے۔امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی معیشت کے تحفظ اور مقامی صنعتوں کو غیر ملکی مسابقت کے مقابلے میں سپورٹ فراہم کرنے کے سلسلے میں کیا گیا۔امریکا کی جانب سے جن ممالک پر ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں 18 عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ عرب ممالک میں شام سر فہرست ہے جس پر 41% ٹیرف عائد کیا گیا۔ اس کے بعد عراق پر 39%، لیبیا پر 31%، الجزائر پر 30%، تونس پر 28% اور اردن پر 20% ٹیرف عائد کیا گیا۔جہاں تک باقی عرب ممالک کا تعلق ہے جن پر 10% ٹیرف عائد کیا گیا، ان میں قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر، کویت، سوڈان، یمن، لبنان، جیبوتی، عمان، بحرین اور مراکش شامل ہیں۔ٹرمپ نے اپنے خطاب میں باور کرایا کہ اس ٹیرف کا مقصد امریکی تجارتی توازن میں خرابی کو درست کرنا اور مقامی پیداوار کو فروغ دینا ہے۔

Code20bb3213-e474-4623-a61d-2853771f14f4
08/04/2025

Code
20bb3213-e474-4623-a61d-2853771f14f4

08/04/2025

18/02/2025

صحافت بنیادی طور پر خود منتخب کردہ ذمہ داری کا نام ہے ،

سماج کی بہتری کیلئے
عام لوگوں کی فلاح کے لیے
معاشرے کی اصلاح کے لیے

ذمہ داری ، ذات سے بلند ہو کر نظام ، معاشرے اور افراد کو بہتر کرنے کی بے لوث کاوش ،

جب کوئی عام آدمی کچھ بولے یا لکھے تو بات الگ ہے

لیکن جب کوئی صحافی لکھنے کا ارادہ کرے یا بولنے کا فیصلہ کرے تو ہر قیمت پر خیر اور اصلاح اس کا مطمع نظر ہونا چاہیے ، ورنہ لکھنا اور بولنا ہی نہیں چاہئیے

یہی دراصل مکمل صحافت ہے

18/02/2025

*چارسدہ:بٹگرام پولیس کی کامیاب کارروائی ،منشیات فروش گرفتار، آئس، چرس اور ہینڈ گرنیڈ برآمد*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام احمد جان نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران منشیات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 1038 گرام چرس جبکہ دوسرے ملزم ذبیح اللہ عرف نان ولد جوہر اللہ کے قبضے سے 1750 گرام آئس، ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک چاقو برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ چارسدہ پولیس جرائم اور منشیات کے خاتمے کے لیے پوری طرح متحرک ہے، اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

My fav pak & newzland ur??
15/02/2025

My fav pak & newzland ur??

09/02/2025

*7 اکتوبر کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو گیا: اسرائیلی وزیراعظم، ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب*
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین پر امریکہ اور اسرائیل کا نیا مؤقف سامنے آنے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ AB NEWS

Address

Shabqadar Charsadda
Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AB News Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share