12/12/2025
اسلام آباد: صدرِ پاکستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ ڈے کا اعلان کر دیا۔
جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ، 24 جنوری 2026 کو گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوں گے۔ یہ اعلان گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 48-A(1) اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57(1) کے تحت کیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ پر پورے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔