شہیدوں کی سرزمین علاقہ نرڑہ کے لکڑمار قبرستان میں آج ایک اور شہید کی تدفین کی گئی 🇵🇰
چھب کا جوان فخر جمیل ولد رئیس خان کل کوئٹہ میں روڈ حادثے میں شہید ہوئے تھے آج انکو باقاعدہ فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی ہے 🇵🇰
اللہ تعالیٰ انکی شہادت قبول فرمائے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر عطاء کرے.آمین
سی پیک سے ملحقہ علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً دو سے تین بجے کے درمیان مولوی اقبال ڈھوک سرفراز ,فوجی نور احمد ڈھوک ناڑی,ہدایت محمد ڈھوک حبیب, کابل خان ڈھوک لنڈ اور محبوب خان بیوپاری ڈھوک سرفراز کے گھروں میں ڈکیتیاں کی ہیں,ڈاکوؤں نے انتہائی بیدردی کے ساتھ لوگوں کو گھروں میں مارا پیٹا خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور گھروں میں موجود قیمتی سامان بھی لے اڑے 😥
ڈاکوؤں کے لوٹ مار کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے,پولیس کو بروقت اطلاع ملنے کے باوجود کسی بھی ڈاکو کو پکڑنے میں ناکام رہی
اس ظلم کے خلاف علاقے بھر کے بچے بوڑھے اور نوجوانوں نے سی پیک پہ رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاج شروع کردیا ہے
سی پیک سے ملحقہ علاقوں میں ڈکیتیاں
علاقہ رتی دندی،ہدووالی، ڈھوک سرفراز،ڈھوک حبیب اور سی پیک کے گردونواح کے علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات 2 سے 3 بجے کے دوران چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ 15 سے 16 لوگوں کا گروہ بتایا جارہا ہےجنہوں نے گزشتہ رات مولوی اقبال ڈھوک سرفراز , فوجی نور احمد ڈھوک ناری ہدایت محمد ڈھوک حبیب, کابل خان ڈھوک لنڈ محبوب خان بیوپاری ڈھوک سرفراز کے گھروں میں وارداتیں کی ہیں
ڈاکوؤں کے خلاف پولیس فورسز کی طرف سے کاروائی جاری ہے.مقامی پولیس کی طرف سے کھلی اجازت ہے کہ جس کسی کے پاس بھی گھر پہ ہتھیار موجود ہیں وہ سیلف ڈیفنس کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں
موت کا کوئی وقت مقرر نہیں موت کا فرشتہ کسی بھی روپ میں آپ کی جان لے سکتا ہے 👇
خبردار ہوشیار
اگر آپ کا بیٹے یا بھائی کو نشہ کی لت پڑ جائے تو اس کو اسکے حال پہ مت چھوڑیں بلکہ اسکو ایسا سمجھائیں کہ اسکی زندگی برباد ہونے سے بچ جائے.سمجھانے کا طریقہ ویڈیو سے سیکھیں
پنجاب کا پسماندہ ترین علاقہ نرڑہ کےگاؤں جبی کا ٹرانسفارمر خراب ہوئے آج آٹھواں دن ہے لیکن تاحال ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کیاجاسکا
چھب نیوز زرائع کے مطابق آج سے آٹھ دن قبل ٹرانسفارمر خراب ہوا تو تیسرے دن سابق چئیرمین یوسی دکھنیر خان وزیر کے کہنے پر واپڈا والے آئے اور ٹرانسفارمر اٹھا کر لے گئے اور دو دن بعد ٹرانسفارمر واپس لگادیا لیکن ٹرانسفارمر نہیں چلا,دراصل واپڈا والوں کو عادت پڑ گئی ہے جب تک انکی جیبیں نہ بھر لیں یہ کام صحیح طرح نہیں کرتے.عوام کی تکلیف کا انکو کوئی اندازہ نہیں. بچے بوڑھے اور مریض تڑپتے رہتے ہیں لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں ہے.واپڈا ملازمین کی بجلی تو فری ہے جبکہ عوام کو ہزاروں روپے کا بل تھما دیتے ہیں اور بجلی بھی پوری نہیں ملتی.لکڑمار گریڈ اسٹیشن سے بغیر شیڈول کے لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے اور جو بجلی دیتے ہیں وہ بھی کم وولٹیج میں ملتی ہے وولٹیج اپ ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگوں کے فریج,ٹی وی اور پانی کے موٹرز خراب ہوگئے ہیں, SDO جنڈ عام آدمی کی کال تو اٹینڈ کرتا نہیں آخر عوام کس کے پاس جائیں... ؟؟؟
کالا باغ سے تازہ ترین صورتحال
دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب
انسانوں اور جانوروں کی لاشیں تیرتی نظر آرہی ہیں
یااللہ ہم تیرے ہی مخلوق ہیں ہم پہ وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم برادشت نہ کرسکیں. یااللہ رحم و کرم فرما, آمین
خبردار ہوشیار
چھب,جنڈ,بسال سے اٹک جانیوالی گاڑیاں متبادل روٹ استعمال کریں
ہرو کا پانی دریائے سندھ میں گرنے کے بجائے واپس آرہا ہے کیونکہ دریائے سندھ کی سطح سیلاب کی وجہ سے بلند ہوگئی ہے اسوقت تقریباً 6سے7 لاکھ کیوسک پانی دریائے سندھ سے گزر رہا ہے
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے آمین
🎼🎶 رأشہ جنانہ ورز دے دیدن دا نو 🎵🎺
🎺🎵 صبا بہ نوی دیدانونہ راشہ جنانہ 🎶🎼
پاکستان بھر کی طرح یونین کونسل چھب میں بھی جشن آزادی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا,نوجوانان اور بزرگان نے چھب پارک سے ریلی نکالی اور لکڑمار کی بلند ترین پہاڑ پر چڑھ کر قیام پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا.آخر میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں 🙏
پاک فوج زندہ باد 🇵🇰 پاکستان پائندہ باد 💓
پاکستان بھر کی طرح تحصیل جنڈ میں بھی جانوروں کی بیماری لمپی سکن پھیلی ہوئی ہے
لمپی سکین بیماری سے کافی زیادہ جانور ہلاک ہوچکے ہیں اور اسکی ایک بڑی وجہ بے احتیاطی ہے
سماجی کارکن مرید حسین کا لمپی سکن بیماری کے حوالے سے زمیندار بھائیوں کیلئے اہم پیغام
اپیل برائے سیلاب زدگان
خدارا ہنگامی بنیادوں پر فیملی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جائے فیلمی کے سربراہ کا نام خیر محمد فون نمبر 03337015350
بلوچستان ضلع لسبیلہ کے قریب اودگی میں بہت سے گاؤں میں گھر زیر آب آگئے ہیں علاقہ مکینوں کا مدد کی اپیل اس ویڈیو کو ضرور شئیر کریں کیا پتہ آپ کی شئیر کرنے سے فیملی بچ جائے 🙏
90 کی دہائی تک ریڈیو پاکستان اپنی ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک اور درود شریف سے کرتے تھے
جنہوں نے جوانی میں ریڈیو پاکستان کو سنا ہے وہ آج یاد تازہ کرلیں
آج ہونے والے بارش کا پانی ولی میلہ الگاڈا سے ہوتا ہوا دریائے سندھ کی جانب رواں دواں
بریکنگ نیوز
ملتان سے راولپنڈی جانے والی پرائیویٹ ریل گاڑی مہر ایکسپریس جب چھب ریلوے اسٹیشن پہنچی تو پتہ چلا کہ کوچ نمبر 5 کے نیچے آگ لگی ہوئی تھی.عملے کو شاید پتہ بھی نہیں چلنا تھا یہ تو چھب کا اسٹیشن پلیٹ فارم سے کافی نیچے بنا ہوا ہے, اسٹیشن سے پلیٹ فارم سیڑھیاں چڑھتے مسافروں نے دیکھا تو شور مچا لیا اور بروقت آگ پہ قابو پایا گیا اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا.
یاد رہے پرائیویٹ ریل گاڑیوں کے کرائے انتہائی زیادہ ہیں لیکن نہ تو انکا عملہ تربیت یافتہ ہے اور نہ ہی ان میں بات کرنے کی تمیز ہے. بزرگ افراد کو آدھا ٹکٹ دے کر سیٹ نہیں دیتے کسی کے ساتھ کوئی سامان کا شاپر یا تھیلا دیکھ لیں تو ایکسٹرا پیسے مانگتے ہیں اور پیسے نہ دیں تو بدتمیزی شروع کردیئے ہیں.عوام زیادہ کرائے دے کر بھی محفوظ نہیں شہباز شریف جو خود کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں انکو چائیے کہ مہر ایکسپریس اور تھل ایکسپریس کو پرائیویٹ کمپنیوں سے واپس لیکر سرکاری تحویل میں چلائیں
عید الاضحٰی کی سرکاری چھٹیاں 8 جولائی سے 12 جولائی تک ملنے پر سرکاری ملازمین آج شام ریل گاڑیوں کی چھت پر سوار ہو کر گھر جارہے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک ہے بلکہ خود کشی کے مترادف ہے حکومت کو عید کے دنوں میں اسپیشل ٹرینیں چلائی جانے چاہیے کیونکہ ہائی ایس ویگن والے عید کے دنوں میں ڈبل کرایہ وصول کر رہے ہیں جو کہ سرکاری ملازمین افورڈ نہیں کر سکتے اس لئے انکو مجبوراً ٹرین میں سفر کرنا پڑتا ہے 👎
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک نورالخطاب کا جاری کردہ انتخابی فہرستوں اور درستگی کے حوالے سےضلع اٹک کی عوام کے لئے اہم پیغام
ملتان کے ایک دوست نے ویڈیو شئیر کی ہے جسکے مطابق 42 لیٹر ٹینکی میں پیٹرول پمپ والوں نے 50 لیٹر سے زائد پیٹرول ڈالنے کی رسید دے دی جبکہ ٹینکی میں پہلے سے تقریباً 7 لیٹر موجود تھا, یعنی 15 لیٹر پیٹرول ڈالے بغیر پیسے مفت میں وصول کرلئے.یہی حال ہمارے علاقے کے پیٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں کا بھی ہے.اگر یقین نہیں تو ڈیڑھ لیٹر والی بوتل میں جو ایک لیٹر پیٹرول ڈال کر دیا جاتا ہے وہ ایک لیٹر نہیں بلکہ 850ML ہوتا ہے. یعنی ہر لیٹر میں 150ML کم دیا جاتا ہے
اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا سخت سے سخت نوٹس لیں
نمبردار ملک انتظار نے ثابت کردیا کہ خٹک کہیں بھی کسی بھی وقت کسی بھی جگہ خٹک ڈانس کر سکتے ہیں خٹک ڈانس سے جسم کی ورزش ہوجاتی ہے مسام کھل جاتے ہیں اور دل و دماغ فریش ہوجاتا ہے 💫
جیو ملک صاحب خوش رہیں سلامت رہیں
خبردار ہوشیار
دودھ لیتے وقت تسلی کرلیں کہ آپ واقعی دودھ ہی لے رہے ہیں یا آپکو دودھ کے نام پہ کیمیکل سے بنا ہوا ٹی وائٹنر دیا جا رہا ہے 👇
نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ساغری خٹک چوک لکڑمار میں ویلفیئر آفیسر نیاز گل صاحب کی صدارت میں مشران اور عمائدین کی میٹنگ
نیاز گل صاحب نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے میٹنگ میں شریک تمام معززین کو تفصیلی بریفنگ دی کہ کس طرح ہمارے یونین کونسل چھب کو توڑ مروڑ کر دوسرے یونین کونسلوں میں شامل کر لیا گیا ہے.میٹنگ میں شریک تمام معززین علاقہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر پرانے یوسی چھب کے تمام دیہاتوں پہ مشتمل ویلج کونسل بنایا جائے اور اگر مزید علاقے شامل کرنا ضروری ہے تو ڈھوک بازگل,ڈھوک میرداد,ڈھوک احمد شاہ,کری,سیالہ,طوریوالی اور جبی کے علاقوں کو ویلج کونسل میں شامل کیا جائے ان علاقوں کے باشندوں کا لکڑمار کے ساتھ تعلق ہے.جبکہ دکھنیر اور گڑدی گاؤں اور ملحقہ دیہاتوں کا جھمٹ کے ساتھ تعلق ہے اس لئے جھمٹ کے ساتھ ملاکر انکا علیحدہ ویلج کونسل بنایا جائے. نیاز گل صاحب نے ایم این اے ملک سہیل. ایم این اے میجر طاہر, ایم پی اے ملک جمشید کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں پہ خاموشی پہ سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم نے ملک سہیل کے لئے ووٹ مانگے جلسے بھی کرائے اور انہوں نے ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار تک نہیں کیا نیاز گل صاحب نے کہا کہ پارٹی بعد میں سب سے پہلے ہمیں اپنا علاقہ عزیز ہے. نیاز گل صاحب نے سابقہ امیدوار برائے ایم پی اے ملک
ایم این اے این اے 56
ایم پی اے پی پی 5
ڈسٹرکٹ چیئرپرسن اٹک
چئیرمین یوسی دکھنیر
جنرل کونسلر ملنگی وارڈ
متوجہ ہوں 👇
علاقہ نرڑہ کا پسماندہ ترین یوسی دکھنیر کے گاؤں ملنگی کے سکول میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں.قدرتی وساٸل سے مالا مال اس علاقےمیں اس وقت پی پی ایل کمپنی تین مختلف جگہوں سے تیل اور گیس نکال رہی ہے جس سے پاکستان بھر کو سپلائی کیا جائے گا لیکن افسوس صد افسوس یہ کمپنیاں اس علاقے کو فائدہ دینے کے بجائے نقصان دے رہی ہے, پہلے اسں کمپنی نے یوسی دکھنیر کے دوتالاب بندکردئیے ایک میں تو گٹر کا پانی ڈال دیا جس سے لوگ پینے کا پانی بھرتے تھے
اب یوسی دکھنیر کےگاؤں ملنگی کے کنویں کے پانی میں کیمیکل ملا دیا ہے
اب بندہ جائے توکدھر جائے ؟
اس گاوں کے پاس ہی پی پی ایل کی کمپنی لگی ھوئی ھے فائدہ پہنچانے کے بجائے الٹا نقصان دے رہی ہے,ملنگی گاؤں میں نہ ھسپتال ھے نہ بجلی نہ گیس نہ روڈ صرف ایک سکول جس میں گاؤں کے پندرہ بچے تعلیم حاصل کر رھے ھیں دو ٹیچر ھیں ایک جھمٹ سے اور ایک لکڑمار سے بچوں کو پڑھانے کے لیے آتے ھیں ,سکول پانچویں کلاس تک ہے,سکول میں نہ بجلی ھے نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے
پانی کا ایک آدھا بور صرف 100 فٹ تک ہوا ہے,سکول کے ہیڈماسٹر صاحب کا مطالبہ ہے کہ بچوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے مکمل بور کیا جا
آجکل دوائیوں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے,بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام آدمی کافی پریشان ہے.موجودہ حکومت نے صحت کارڈز کے ذریعے بڑی بیماریوں اور آپریشن وغیرہ تو فری کر دئیے ہیں لیکن نارمل بیماریوں کا علاج فری نہیں ہے.اکثر اوقات غریب آدمی کے پاس نارمل بیماریوں کی دوائی کے پیسے بھی نہیں ہوتے یں اگر ہر میڈیکل سٹور میں Donation for Medicine کا ایک ڈبہ رکھ دیا جائے اور اس ڈبہ میں مخیر حضرات چندہ ڈالتے رہیں تو کئی سفید پوش افراد کا علاج فری میں ہوسکتا ہے.علاقہ نرڑہ کے تمام میڈیکل اسٹور والے ایک ڈبہ لازمی رکھیں.طریقہ کار سمجھنے کے لئے ویڈیو دیکھئے...👇