Chhab News Social Media Channel

Chhab News Social Media Channel علاقائی خبریں اور علاقائی مسائل کی نشاندہی کرنے والا علاقہ نرڑہ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا چینل

علاقہ نرڑہ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا چینل چھب نیوز ہر خبر پر نظر 🏆⚽ فائنل میں چھب یونائیٹڈ چیمپئن! ⚽🏆Say Yes to Life — No ...
13/09/2026

علاقہ نرڑہ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا چینل
چھب نیوز ہر خبر پر نظر

🏆⚽ فائنل میں چھب یونائیٹڈ چیمپئن! ⚽🏆

Say Yes to Life — No to Drugs 🚫💊

🏆 خٹک فٹبال ٹورنامنٹ نندرک آباد چھب 🏆

🔥 فائنل مقابلہ:
چھب یونائیٹڈ 🆚 زلزلہ 11

🎉 چھب یونائیٹڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کر لیا! 🏆✌️

🥇 CHHAB UNITED — CHAMPIONS 🥇

❤️ کھیل کو فروغ دیں، منشیات کو نہیں!
⚽ نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں سے جوڑیں، منشیات سے دور رکھیں۔

⚽🏆
Chhab News Social Media Channel

علاقہ نرڑہ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا چینلچھب نیوز — ہر خبر پر نظر🚨 نرڑہ کالج کی ناکامی کی اصل وجہ علاقائی مشران کی عدم دلچ...
13/09/2026

علاقہ نرڑہ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا چینل

چھب نیوز — ہر خبر پر نظر

🚨 نرڑہ کالج کی ناکامی کی اصل وجہ علاقائی مشران کی عدم دلچسپی !

یاد رہے بے حس قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی !

ہم سڑکوں، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے لیے
سیاست دانوں اور انتظامیہ سے سوال تو کرتے ہیں۔
لیکن کیا ہم نے کبھی علاقائی مشران کے منفی کردار اور عدم دلچسپی کا بھی جائزہ لیا؟

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چھب — صرف سوشل میڈیا مہم کافی نہیں!

چھب نیوز سوشل میڈیا چینل ، دکھنیر نیوز، آوازِ دل اور دیگر سوشل میڈیا گروپس نے نرڑہ کالج کی داخلہ مہم کے لیے آواز اٹھائی، مگر اب وقت عملی کردار ادا کرنے کا ہے۔

حیرت کی بات ہے کہ علاقہ نرڑہ کے کئی اہم اور بااثر مشران سے منسلک علاقوں سے تاحال ایک بھی طالب علم کالج میں داخل نہیں ہوا۔

مشرانِ علاقہ! اب ایک ایک قدم آگے بڑھائیں

میاں ڈھکی، اسٹیشن محلہ، طورنگ آباد، مہرپورہ ،
ڈھوک بوزی، ڈہوک بہاول ،نندرک آباد، ڈھوک منصور،کانڈی عامر آباد، پتی نندرک، خسر خیل، سیفل خیل، چنڈل خیل، لکڑمار، عالم آباد، ڈھوک قمر دین،غازی آباد،چشمی، کنجور اور دیگر آبادیوں کے مشران کم از کم ایک طالب علم کو کالج تک پہنچانے کی ذمہ داری لیں۔


یاد رکھیں
2022ء سے 2026ء تک میٹرک پاس کرنے والے طلبہ فرسٹ ایئر میں داخلے کے اہل ہیں۔
مستحق اور یتیم طلبہ کے لیے مفت داخلے کی سہولت بھی موجود ہے۔

📢 مشران، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ اور والدین!
اپنے علاقوں کے طلبہ سے رابطہ کریں، انہیں کالج کی سہولیات سے آگاہ کریں اور داخلے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

اپنے کالج کو آباد کریں — اپنے ادارے کو مضبوط کریں!

یاد رکھیں:
ادارے ختم ہونے کے بعد احتجاج اور افسوس کسی کام نہیں آتے۔

ترقی صرف مطالبات کرنے سے نہیں، اجتماعی کوشش اور عملی کردار سے آتی ہے۔

🔥 بات صرف تنقید کی نہیں — عملی کردار ادا کرنے کی ہے!

چھب نیوز سوشل میڈیا چینل_ہر خبر تحقیق کے بعد
Chhab News Social Media Channel

علاقہ نرڑہ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا چینلچھب نیوز — ہر خبر پر نظر🚨 چھب منڈی تا نندرک آباد روڈ کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہ...
13/09/2026

علاقہ نرڑہ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا چینل

چھب نیوز — ہر خبر پر نظر

🚨 چھب منڈی تا نندرک آباد روڈ کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے

🌧️ بارش ہوتے ہی روڈ کے کچھ حصے تالاب کا منظر پیش کرنے لگتے ہیں

📢 چھب نیوز سوشل میڈیا چینل بارہا اس اہم سڑک کی خستہ حالی کی نشاندہی کر چکا ہے

❓ لیکن تعجب ہے کہ.نندرک آباد کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور ٹک ٹاکرز کی خاموشی کیوں؟

🏥 3 ستمبر اور 5 ستمبر دو دن الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ٹیمیں مریم ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) چھب آئیں
چھب کے ہر گاؤں کے مشر/جوان نے ہسپتال میں ڈاکٹر اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے میڈیا کے سامنے احتجاج نوٹ کروایا لیکن آبادی کے لحاظ سے یوسی چھب کا چوتھے نمبر والا گاؤں نندرک آباد کا کوئی مشر کوئی جوان میڈیا کے سامنے نہیں بولا ؟
کیا نندرک آباد والے آر ایچ سی چھب سے علاج نہیں کرواتے ؟

☠️نندرک آباد والے کس سے خوفزدہ ہیں ؟

🔥اپنے دل و دماغ سے خوف نکالیں ، غلامی کی زنجیریں توڑیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں!

📢 یاد رکھیں : بچہ جب تک روتا نہیں تو اسکی ماں بھی دودھ نہیں دیتی

🤝 نندرک آباد والے اپنے سڑک کے لئے آواز اٹھائیں
چھب نیوز سوشل میڈیا چینل آپکو کوریج کرے گا

چھب نیوز سوشل میڈیا چینل — ہر خبر تحقیق کے بعد
Chhab News Social Media Channel

📌حکومت پنجاب🇵🇰 کا نیا اقدام؛ نکاح رجسٹرار پر پابندیاں عائد📌کم عمری کی شادیوں کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے نکاح رجسٹرار پر...
13/09/2026

📌حکومت پنجاب🇵🇰 کا نیا اقدام؛
نکاح رجسٹرار پر پابندیاں عائد📌

کم عمری کی شادیوں کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے نکاح رجسٹرار پر پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

اب کوئی نکاح رجسٹرار اپنی حدود سے باہر کا نکاح رجسٹرڈ نہیں کر سکے گا، نکاح رجسٹرار کا کوالیفائیڈ ہونا لازمی ہو گا،اس کے علاوہ نکاح رجسٹرار مقرر ہونے کے لیے نکاح کے حوالے سے پیپر دے کر 90 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی لازمی ہوگا۔

اب جس نکاح رجسٹرار کو انٹر نیٹ چلانا نہیں آئے گا یا موبائل نہیں چلا سکے گا وہ نکاح خواں مقرر نہیں ہو گا،

نکاح رجسٹرار کو سات روز میں نکاح رجسٹرڈ کرکے یونین کونسل بھجوانا ہوگا، کسی رجسٹرار پر کیس بنا ہوگا تو وہ بھی نکاح رجسٹرار نہیں ہو
Chhab News Social Media Channel

ہمارا بھی ایک زمانہ تھا! پانچویں جماعت تک ھم  سلیٹ پر جو بھی لکھتے تھے اسے زبان سے چاٹ کر صاف کرتے ، یوں کیلشیم کی کمی ک...
12/09/2026

ہمارا بھی ایک زمانہ تھا!
پانچویں جماعت تک ھم سلیٹ پر جو بھی لکھتے تھے اسے زبان سے چاٹ کر صاف کرتے ، یوں کیلشیم کی کمی کبھی ہوئی ہی نہیں ۔

پاس یا فیل ۔۔ صرف یہی معلوم تھا، کیونکہ فیصد سے ہم لا تعلق تھے۔
ٹیوشن شرمناک بات تھی، نالائق بچے استاد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان سمجھے جاتے۔

کتابوں میں مور کا پنکھ رکھنے سے ھم ذہین، ہوشیار ھو جاینگے، یہ ھمارا اعتقاد بھروسہ تھا۔
بیگ میں کتابیں سلیقہ سے رکھنا سگھڑ پن اور با صلاحیت ہونے کا ثبوت تھا۔

ہر سال نئی جماعت کی کتابوں اور کاپیوں پر کورز چڑھانا ایک سالانہ تقریب ہوا کرتی تھی۔

والدین ہمارے تعلیم کے تیئں زیادہ فکرمند نہ ہوا کرتے تھے اور نہ ہی ہماری تعلیم ان پر کوئی بوجھ تھی، سالہا سال ہمارے والدین ہمارے اسکول کی طرف رخ بھی نہیں کیا کرتے تھے، کیونکہ ہم میں ذہانت جو تھی۔

اسکول میں مار کھاتے ہوئے یا مرغا بنے ہوئے ہمارے درمیاں کبھی انا (ego) بیچ میں آنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوا۔ انا کیا ہوتی ہے یہی معلوم نہ تھا۔

مار کھانا ہمارے روزمرہ زندگی کی عام سی بات تھی ، مارنے والا اور مار کھانے والا دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی شکایت نہ ہوا کرتی تھی۔

ھم اپنے والدین سے کبھی نہ کہہ سکے کہ ہمیں ان سے کتنی محبت ہے ۔ نہ باپ ھمیں کہتا تھا ۔ کیونکہ I love you کہنا تب رائج نہ تھا اور ہمیں معلوم بھی نہ تھا،
کیونکہ تب محبتیں زبان سے ادا نہیں کی جاتی تھیں بلکہ ہُوا کرتی تھیں،
رشتوں میں بھی کوئی لگی بندھی نہیں ہوا کرتی تھی، بلکہ وہ خلوص اور محبت سے سرشار ہوا کرتے تھے۔

سچائی یہی ھے کہ ھم یا ہماری عمر کے قریب سبھی افراد اپنی قسمت پر ہمیشہ راضی ہی رہے، ہمارا زمانہ خوش بختی کی علامت تھا ، اسکا موازنہ آج کی زندگی سے کر ہی نہیں سکتے!.
Chhab News Social Media Channel

وزیر صاحب فارغ تو انکو کرنا چاہیے جنہوں نے بچوں کو آٹھویں تک فیل نہ کرنے کی پالیسی بنائی ہے کبھی مردم شماری ڈیوٹی کبھی ا...
12/09/2026

وزیر صاحب
فارغ تو انکو کرنا چاہیے جنہوں نے بچوں کو آٹھویں تک فیل نہ کرنے کی پالیسی بنائی ہے
کبھی مردم شماری ڈیوٹی کبھی الیکشن ڈیوئی
اسکے علاوہ اساتذہ کو ہر لجاظ سے پابند کیا گیا ہے
بچے کو مارنا بھی نہیں ہے،ڈانٹنا بھی نہیں ہے
بچہ سکول آئے نہ آئے، پرچے دے نہ دے ، آٹھویں تک فیل نہیں کرنا ہے پھر تو ظاہری بات ہے کہ نویں جماعت میں نچے فیل ہی ہونگے
Chhab News Social Media Channel

12/09/2026
محلہ حاجی بازار جنڈ شہر کا رہائشیپاکستان نیوی کا بہادر نوجوان محمد نفیس ولد محمد عابد وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت ...
12/09/2026

محلہ حاجی بازار جنڈ شہر کا رہائشی
پاکستان نیوی کا بہادر نوجوان
محمد نفیس ولد محمد عابد
وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگیا
اللہ تعالیٰ اس نوجوان کی شہادت قبول و منظور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین
Chhab News Social Media Channel

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیس...
11/09/2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 سے 14 ستمبر تک ہوگا۔
Chhab News Social Media Channel

ٹرنک اور پیٹیاں بنانے والوں سے گزارش Chhab News Social Media Channel
11/09/2026

ٹرنک اور پیٹیاں بنانے والوں سے گزارش
Chhab News Social Media Channel

Address

Chhab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chhab News Social Media Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share