Abid Fiaz Official

Abid Fiaz Official Updates on Government Schemes, latest news, and skill learning. Stay informed and grow with Abid Fiaz

25/09/2026

Trump Calls PM Shehbaz Sharif a “Wonderful Person” at UNGA-81

Disclaimer: This content is for informational and news reporting purposes only.

25/09/2026

An old clip of Bilawal Bhutto Zardari regarding Aleema Khan’s arrest has gone viral again on social media.

Disclaimer: This content is for informational purposes only.
The statement reflects reported information and does not represent the views or position of the publisher.

حکومت اور پی ٹی آئی میں 24 سے 48 گھنٹے میں بریک تھرو متوقع ہے، طلال چوہدریوزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے ک...
25/09/2026

حکومت اور پی ٹی آئی میں 24 سے 48 گھنٹے میں بریک تھرو متوقع ہے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بریک تھرو کا امکان ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ اگر تحریک انصاف سومنات سمجھ کر اسلام آباد آئے گی تو یہ اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں گے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا جو راستہ بات کرنے سے کھل سکتا ہے وہ مارچ سے نہیں کھل سکتا۔
پروگرام میں شریک رہنما تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 27 ستمبر سے پہلے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بریک تھرو کے حوالے سے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ باقاعدہ کوئی رابطہ نہیں ہے، بانی تحریک انصاف نے پہلے ہی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہوا ہے۔

اسد قیصر نے کہا اگر حکومت تحریک انصاف سے بات کرنا چاہتی ہے تو بسم اللہ، ہمارے مطالبات بالکل واضح ہیں بانی تحریک انصاف کو انصاف ملنا چاہیے۔

18 کروڑ کی گاڑی کے دعوے پر مومنہ اقبال کی ثاقب چدھڑ کے ٹیکس ریٹرن کی جانچ کیلئے درخواست18 کروڑ کی گاڑی دینے کے دعوے پر م...
24/09/2026

18 کروڑ کی گاڑی کے دعوے پر مومنہ اقبال کی ثاقب چدھڑ کے ٹیکس ریٹرن کی جانچ کیلئے درخواست
18 کروڑ کی گاڑی دینے کے دعوے پر مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کی انکم ٹیکس ریٹرن کی جانچ پڑتال کیلئے درخواست دائر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ مومنہ اقبال کی ثاقب چدھڑ کی انکم ٹیکس ریٹرن کی جانچ پڑتال کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے چیف کمشنر ایف بی آر فیصل آباد کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم نے مومنہ اقبال کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو 18 کروڑ کی گاڑی دینے کا دعویٰ کیا، ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کروڑوں روپے کی رقم دینے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت چیف کمشنر فیصل آباد کو ثاقب چدھڑ کے ٹیکس ریٹرنز کی جانچ پڑتال کا حکم دے۔

یو اے ای نے ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں غیر معینہ مدت تک معطل کردیںمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایرانی ایئرلائنز کی پر...
24/09/2026

یو اے ای نے ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں غیر معینہ مدت تک معطل کردیں

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں غیر معینہ مدت تک معطل کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی ایئرلائنز کو امارات کے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں لانے سے روک دیا گیا۔

حکام نے کہا کہ عرب امارات نے ایرانی ایئرلائنز پر پابندی 24 ستمبر سے لگائی ہے۔

24/09/2026

ایٹم بم اسرائیل میں، معائنہ ایران کا، مذاکرات کیلئے تیار سرینڈر کرینگے نہ جوہری حق سے دستبردار ہونگے، پزشکیان

نیویارک(اے ایف پی /نیوزڈیسک ) آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازنشانہ ‘انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی ‘عملے کا بھارتی رکن ہلاک‘ امریکی پابندیوں کے بعدایرانی ایئرلائنزکی متعدد پروازیں منسوخ ‘بغداد‘ مسقط اور قطر جانے والی فلائٹس روک لی گئیں‘امریکی سینٹرل کمانڈنے دوحا میں ایک خاتون فوجی اہلکارکی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران امریکی صدرکا نام لے کر ان پر تنقید کی اور کہا کہ ٹرمپ اور وہ لوگ جو ہمیں دھونس کے ذریعے جھکانا چاہتے ہیںانہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہم بات چیت‘ سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کریں گے‘ایران سرینڈرکرے گانہ کبھی امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیکے گا‘جارحیت کرنے والوں کو پچھتاناپڑیگا‘جوہری ہتھیار اسرائیل کے پاس ہیں لیکن معائنہ کار ایران میں ہیں‘تہران جوہری توانائی اور جوہری ٹیکنالوجی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا‘اپنے دفاع کے لیے ہمیں کسی کی اجازت یا منظوری کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے دنیا کو نیا عالمی نظام بنانے کی دعوت بھی دیدی جبکہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر پڑوسی ممالک نے امریکا کاساتھ دیکر ہماری پروازیں روکیں تو ان کے ہوائی اڈے بھی مفلوج کردیئے جائیں گے ‘انہوں نے جنرل اسمبلی سے صدرٹرمپ کے خطاب کوتاریخی غلطی قرار دیا ‘ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے اب بھی تیار ہیں تاہم صدر کے پاس فوجی آپشنز بھی موجود ہیں‘ واشنگٹن سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر کاربند ہے اوراس کی پاسداری کریگا‘ دوسری جانب حوثی جنگجوؤں نے متنبہ کیاہے کہ یمن تنازع میں امریکی مداخلت ہمارے لئے سرخ لکیر ہے‘ واشنگٹن نے مندب کھولنے کی کوشش کی تو مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا ‘کینیڈا نے ایرانی حکام اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ سینٹرل کمانڈکے سربراہ بریڈکوپرکاکہنا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس نئی امریکی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے‘یمنی حکومتی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبہ الجوف کے شہر الحزم کے مشرق میں حوثی جنگجوؤں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے۔

24/09/2026

جماعت اسلامی کی اڈان سے جلتے ہیں سب 🥲

24/09/2026

🚨74سال کا انسان آج ایک چھوٹی سی کوٹھڑی میں قید ہے،
کیا اس قوم کو اپنے لیڈر کی تکلیف دکھائی نہیں دیتی؟کیا پاکستان آپ کا نہیں؟
بشری بی بی

24/09/2026

اسلام آباد سے ذرائع بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی معافی مانگ رہی ہے! اب معافی ملتی ہے یا نہیں؟ تھوڑا وقت دیجیے، مزید خبر بھی دیتا ہوں۔

24/09/2026

یہ خبر درست نہیں ہے کہ شفا ہسپتال منتقلی کیلئے عمران خان کیلئے کوئی انتظامات کیے جا رہے ہیں یا بیسمنٹ میں کوئی طویل فلور ان کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ مکمل طور پر فیک نیوز ہے۔

Address

90 Morr
Chichawatni
57200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abid Fiaz Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share