Pakistan Famous News Daily

Pakistan Famous News Daily Pakistan Famous News Daily

دو دن کے وقفے کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ...
21/09/2025

دو دن کے وقفے کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 1700 روپےبڑھ کر3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئے ہیں،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 458 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے ہو گئی ہے۔
゚ News ゚ News

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہو گا۔سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا ل...
20/09/2025

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہو گا۔سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا۔

゚ News ゚ News ゚ News

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کوسروائیکل ک ی ن س ر کی ویکسین لگوا دی.   ゚                                 ...
20/09/2025

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کوسروائیکل ک ی ن س ر کی ویکسین لگوا دی.

゚ News ゚ News

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔پانی کی آمد 3 لاک...
19/09/2025

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔پانی کی آمد 3 لاکھ 15 ہزار 676 کیوسک ریکارڈ کی گئی، سیہون کے مقام سے ساڑھے 4 لاکھ کیوسک کا ریلا کوٹری بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے، سیہون اور مانجھند تحصیلوں کے 70 دیہات زیر آب آگئے، سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی ہوگئی۔
゚ News ゚ News

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سیلاب متاثرین کو اپنے گھر کا گند اٹھا کر  دینے والوں کو آڑے ہاتھوں...
19/09/2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سیلاب متاثرین کو اپنے گھر کا گند اٹھا کر دینے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بشریٰ انصاری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے عوام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ادکارہ نے لوگوں سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ ایسا نہ کریں اگر کسی کیلئے نیکی کرنی ہے تو اپنے گھر کا گند اٹھا کر نہ دیں، یہ نیکی نہیں ہے یہ گناہ ہے جو آپ کے سر جائے گا۔
.
゚ News ゚ News

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے سفری سہولت...
19/09/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے سفری سہولت مفت ہوگی۔
゚ News ゚ News

پاکستان کو مضبوط کرنا سعودی عرب کے مفاد میں ہےمحمد بن سلمان عمران خان کی وجہ سے 2 مرتبہ پاکستان سے ناراض ہوئے مگر تعلقات...
19/09/2025

پاکستان کو مضبوط کرنا سعودی عرب کے مفاد میں ہے
محمد بن سلمان عمران خان کی وجہ سے 2 مرتبہ پاکستان سے ناراض ہوئے
مگر تعلقات اب بحال ہو چکے ہیں ،اب محمد بن سلمان پاکستان کا
دورہ کریں گے اور اب جو 2 بلین جس کا اعلان ہوا تھا وہ بھی دیں گے، سینئر صحافی نجم سیٹھی

پاکستان نے 50  کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئےادائیگی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر بوجھ نہ...
19/09/2025

پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
ادائیگی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر بوجھ نہیں آئے گا، 30 ستمبر تک 500 ملین ڈالریوروبانڈکی ادائیگی کریگا،ذرائع وزارت خزانہ

゚ News

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بڑھکی مارتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سع...
18/09/2025

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بڑھکی مارتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی. رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پراس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی اور بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

゚ News

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ایک "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" پر دستخط کیے، ایک سرک...
18/09/2025

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ایک "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" پر دستخط کیے، ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ "کسی بھی ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔" وزیر اعظم کے دفتر سے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ "اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں امن کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔" اس نے یہ بھی نوٹ کیا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان "تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون" پر مبنی تھا۔
゚ News

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق:  اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوگا تو اسے دونو...
18/09/2025

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق: اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوگا تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ ۱۷ ستمبر ۲۰۲۵ کو ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں دستخط ہوا۔ معاہدے کی نمایاں خصوصیات: مشترکہ دفاعی تعاون اور عسکری اتحاد فوجی تربیت اور مشترکہ مشقیں انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ مشترکہ سیکورٹی حکمتِ عملی اور علاقائی خطرات کا مقابلہ پس منظر: یہ معاہدہ کئی سالہ مذاکرات کے بعد طے پایا۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے دفاعی یقین دہانیوں کی کمی اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ سعودی حکام نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسی خاص ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے کی سلامتی کے لئے ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو ایک اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری میں بدل دیتا ہے۔

゚ News

سعودی ایئر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ایئر اسپیس میں داخل ھوتے ھی اپنی حفاظت میں لے لیا   ゚...
17/09/2025

سعودی ایئر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ایئر اسپیس میں داخل ھوتے ھی اپنی حفاظت میں لے لیا
゚ News ゚ News

Address

Chichawatni City
Chichawatni
57201

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Famous News Daily posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Famous News Daily:

Share