
14/06/2025
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او ایجوکیشن آفس چوہدری محمد سیلم اختر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیرزادو پیر سید عمران احمد شاہ، ممبران صوبائی اسمبلی ملک محمد ارشد، رانا ریاض احمد خان اور پیر ولایت شاہ کھگہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی، ڈویژنل ڈائریکٹر سکینڈری ساہیوال چوہدری محمد اکرام نے بطور مہمان اعزاز تقریب میں شرکت کی جس میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران، اساتذہ، میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے چوہدری محمد سیلم اختر کی محکمہ تعلیم میں گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ چوہدری محمد سلیہ م اختر نے پارلیمنٹیرینز اور انتظامیہ کے درمیان ہمیشہ پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ریٹائرمنٹ سے پیدا ہونے والی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے چوہدری محمد سلیم اختر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک نے کہا کہ چوہدری محمد سلیم اختر نے ہمیشہ محنت اور لگن سے محکمہ تعلیم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے محنتی اہلکاروں کو دفاتر کی نہیں بلکہ دفاتر کو ان جیسے ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ انہوں نے محکمہ تعلیم کے انتظامی اموار نمٹانے کے لئے ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ چوہدری سلیم اختر وہ عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے اخلاقی قوت سے اپنا لوہا منوایا اوروہ آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سلیم اختر نے اپنی 40سالہ سروس میں ہمیشہ محبت لٹائی ہے۔ تقریب کے شرکاء نے ان کی ترقی و خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔