زندگی خوبصورت ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تصویر کے اوپر ڈبل کلک کر کے دیکھیں۔۔۔
03/01/2026
03/01/2026
*💥گجرات میں دلخراش واقعہ: سفاک خاتون نے پسند کی شادی کے لیے اپنے 3 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار کر لاشیں جلا دیں*
پنجاب کے ضلع گجرات میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پسند کی شادی کی خاطر سنگ دل ماں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے ہی تین معصوم بچوں کو قـتـل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ سرائے عالمگیر کی رہائشی سنگدل سدرہ نامی خاتون 12 روز قبل اپنے تین بچوں کے ساتھ اچانک لاپتا ہو گئی تھی۔
واقعے پر شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس کے دوران دل دہلا دینے والا انکشاف سامنے آیا۔
تحقیقات کے مطابق ملزمہ سدرہ نے اپنے دوست بابر کے ساتھ مل کر دو سے سات سال کی عمر کے تینوں بچوں کو گلا دبا کر قـتـل کیا، بعد ازاں شناخت چھپانے کے لیے بچوں کی لاشوں کو جلایا گیا اور انہیں آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں دفن کر دیا گیا۔
عشق کے جنو ن میں مبتلا ماں کے ہاتھوں قـتـل ہونے والے 2 سالہ ذکریا ، 4 سالہ حرم فاطمہ ، 7 سالہ فجر فاطمہ شامل ہیں۔
پولیس نے دورانِ تفتیش بچوں کی لاشیں برآمد کر کے ملزمہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ بابر سے شادی کرنا چاہتی تھی اور اسی مقصد کے لیے اس نے یہ انتہائی سفاک قدم اٹھایا۔
پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ واقعے نے علاقے میں خوف اور غم کی فضا قائم کر دی ہے۔
آج پولیس نے ملزمہ سدرہ شبیر کا مقامی عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا جب کہ تینوں بچوں کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔
02/01/2026
02/01/2026
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد/ 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی
اینکر پرسن صابر شاکر، معید پیرزادہ کو بھی 2،2 بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی
عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں بھی مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں سنائیں
゚viralシ
02/01/2026
゚viralシ
02/01/2026
افرادباہم معذوری کے لیے زندگی آسان!
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خودمختار پنجاب وژن کے تحت افراد باہم معذوری کو ویل چیئرز، آلہ سماعت اور دیگر معاون آلات کی فراہمی جاری ہے۔
📌 آن لائن درخواست دینے کے لیے وزٹ کریں:
adwc.punjab.gov.pk
حکومت پنجاب کا عزم:
تمام اہل افراد باہم معذوری اور بزرگ شہریوں تک معاون آلات کی فراہمی یقینی بنانا۔
☎️ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیےاپنے قریبی ضلعی دفترِ سوشل ویلفیئر سے رابطہ کریں یا
ہیلپ لائن 1312 پر کال کریں۔
゚viralシ
Be the first to know and let us send you an email when Chichawatni چیچہ وطنی سٹی نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.